اولاد کے حقوق

کیاوالد کا اپنے لین دین کے متعلق اولاد کو بتانا ضروری ہے؟

فتوی نمبر :
69623
| تاریخ :
0000-00-00
معاشرت زندگی / حقوق و فرائض / اولاد کے حقوق

کیاوالد کا اپنے لین دین کے متعلق اولاد کو بتانا ضروری ہے؟

کیا ریٹائرڈ منٹ کے واجبات کی رقم کا اولاد کے علم میں لانا ضروری ہے ؟اور یہ رقم کہاں انویسٹ کی، یہ اولاد کو بتانا لازمی ہے ؟ اگر نہ بتانے پر اولاد ناراض ہو تو اس کا کیا حکم ہے ؟براہِ مہربانی قرآن اور سنت کی روشنی میں جواب دیا جائے ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ ہر شخص اپنی صحت والی زندگی میں مرض الوفات میں مبتلا ہونے سے پہلے اپنی جائیداد کا تنہا مالک ہوتا ہے، وہ اس میں جس طرح جائز تصرف کرنا چاہے،کر سکتا ہے ، اس کے ذمہ اپنی زندگی میں جائیداد اپنی اولاد کے درمیان تقسیم کرنا شرعا ً لازم نہیں، اور نہ ہی کسی بیٹے، بیٹی کے لئے اس میں حصہ داری کا دعوی کرنا درست ہے، لہذا صورت مسئولہ میں سائل کا اپنے مال کے متعلق اولاد کو بتانا شرعاً ضروری نہیں،بلکہ وہ اپنے مال میں خود مختار ہے، لہذا والد کے نہ بتانے پر اولاد کا ناراض ہونا بھی شرعاً جائز اور درست نہیں، جس سے احتراز لازم ہے۔
تاہم اگر والد کا اپنے معاملات سے اولاد کو لاتعلق اور بے خبر رکھنے کی وجہ سے بعد میں ورثاء میں وراثت کی تعیین کے اندر نزع کا اندیشہ ہو تو کسی تحریر وغیرہ کے ذریعے اپنے معاملات اور لوگوں کے ذمہ قرض اور واجبات واضح کردینے چاہیے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في درر الحكام: للإنسان أن يتصرف في ملكه الخاص كما ‏يشاء و ليس لأحد أن يمنعه عن ذلك ما لم ينشأ عن تصرفه ضرر بين لغيره۔‏اھ (1/559)۔‏

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اسامہ ارشد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69623کی تصدیق کریں
0     682
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • والد کااپنی اولادکے مال میں تصرف کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بیوی بچوں پر خرچ کرنےکا ثواب اور فضیلت

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والدین سے ان کی زندگی میں جائیداد میں حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • تین طلاقوں کے بعد ببچے کے حقِ پرورش کی تفصیلات

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • دین پر عمل کرنے والے کے لئےگھر والوں کا نامناسب رویہ اپنانا اور ناراض ہونا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بالغ بیٹی کا خرچہ کس کے ذمہ لازم ہے؟

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • عبادت گزار ہونے کے ساتھ گھر والوں کو اذیت دینے والی ساس کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والد کا اپنے بیٹے کو حرامی کہنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والد کا اولاد سے سخت رویہ رکھنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • کیاوالد کا اپنے لین دین کے متعلق اولاد کو بتانا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بچہ کا خرچہ نہ دینے کے بعد بچہ کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والد کا زمین بیٹوں کو ہدیہ کرکے بیٹیوں کو محروم کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • باپ کا بیٹے کی زمین فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • اولاد کی تربیت کے خاطر مدرسہ بند کر دینا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والدین اور بچوں کی بیماری کی دیکھ بھال نہ کرنااور تبلیغ پر بیرون ملک جانا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والدین کے برے رویہ پر اولاد کیا کرے؟

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • اولاد کے درمیان, ہبہ و عطایا میں برابری و عدل کا حکم

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بیوی کا سوتیلی بیٹی کی پرورش نہ کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والد کا اپنی انا کی وجہ سے بیٹی کا گھر خراب کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • سوتیلے بیٹوں کو جائیداد دینے پر والد مرحوم کی جا ئیداد میں حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بالغ ہونے کے بعد لڑکی کو والدین میں سے کسی کے پاس رہنے کا اختیار دینا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • سوتیلے بہن بھائیوں کا خرچہ اٹھانے کا حکم

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بیٹے کے مطالبہ کے باجود والدین کا نکاح میں تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والد کا اولاد کے حقوق ادا نہ کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات