اولاد کے حقوق

اولاد کے درمیان, ہبہ و عطایا میں برابری و عدل کا حکم

فتوی نمبر :
64451
| تاریخ :
2023-05-11
معاشرت زندگی / حقوق و فرائض / اولاد کے حقوق

اولاد کے درمیان, ہبہ و عطایا میں برابری و عدل کا حکم

السلام علیکم
کیا فرماتے علماءِ کرام اس بارے میں کہ ہم ۴ بھائی اور ہماری ۴ بہنیں ہیں، ہمارے ابا کی عمر ۸۰ سال ہے اور جو بات کرتے ہیں، وہ بھول جاتے ہیں، ہمارے ابا نے زمین ایک بھائی کو بیچی اور وہ پیسے دوسرے بھائی کو دیے جو کہ وہ اس پیسوں کو مدرسہ میں لگانا چاہتے ہیں، اور باقی بہن بھائیوں کو کچھ نہیں دیا ، زمین ۴۰ لاکھ کی بیچی، جبکہ ایک دوسری پارٹی نے ۵۰ لاکھ لگائے تھے تو کیا جائیداد میں ہمارا حصہ ہے.

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ ہر شخص اپنی صحت والی زندگی میں مرض الوفات میں مبتلا ہونے سے پہلے اپنی جائیداد کا تنہا مالک ہوتا ہے، وہ اس میں جس طرح تصرف کرنا چاہے ،کر سکتا ہے ، اس کے ذمہ اپنی جائیداد اپنی اولاد کے درمیان تقسیم کرنا شرعاً لازم نہیں ، اور نہ ہی کسی بیٹے ، بیٹی کے لئے اس میں حصہ داری کا دعوی کرنا درست ہے،لہٰذا سائل کے والد کے ذمہ بھی اپنی مکمل یا بعض جائیداد اپنی اولاد کے درمیان تقسیم کرنا شرعاً لازم نہیں ، اور نہ ہی سائل اور اسکے بہن بھائیوں میں سے کسی کو جائیداد میں سے حصہ داری کے مطالبے کا حق حاصل ہے-البتہ سائل کے والد اگر اپنی مرضی وخوشی سے اپنا مال و جائیداد اپنی اولاد کے درمیان تقسیم کرنا چاہے، تو ایسا کرنا بھی شرعاً درست ہے، لیکن یہ تقسیمِ ترکہ نہیں بلکہ ہبہ اور گفٹ کہلاتا ہے ،جس کا بہتر طریقہ یہ ہےکہ وہ اس میں سب اولاد کو برابر رکھے , کسی کو کم کسی کو زیادہ نہ دے، لہذا صورتِ مسئولہ میں سائل کے والد نے اپنے دوسرے بیٹے کو جو رقم دی ہے ،اگر باقاعدہ مالکانہ قبضہ کے ساتھ دیدی ہو ،تو وہ اس رقم کا مالک بن چکا ہے ،اب وہ جس طرح چاہے تصرف کر سکتا ہے، دوسرے ورثاء کو اس پر اعتراض کرنے کا حق حاصل نہیں ، تاہم سائل کے والد کا محض ایک کو رقم دے کر باقی کو بالکل محروم کرنا مناسب نہیں، اس لئے اگر ان کی کوئی اور جائیداد ہو ، تو دیگر اولاد کو بھی حصہ دینا چاہیئے، تاکہ سب میں برابری ہو سکے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی ردالمحتار: فالعدل من حقوق الأولاد في العطايا والوقف عطية فيسوي بين الذكر و الأنثى ، لأنهم فسروا العدل في الأولاد بالتسوية في العطايا حال الحياة . و في الخانية و لو وهب شيئا لأولاده في الصحة و أراد تفضيل البعض على البعض روي عن أبي حنيفة لا بأس به إذا كان التفضيل لزيادة فضل في الدين و إن كانوا سواء يكره و روى المعلى عن أبي يوسف أنه لا بأس به إذا لم يقصد الإضرار و إلا سوى بينهم و عليه الفتوى اھ (4/444)۔
و فی الدر المحتار :(و تتم) الهبة (بالقبض) الكامل (و لو الموهوب شاغلا لملك الواهب لا مشغولا به) و الأصل أن الموهوب إن مشغولا بملك الواهب منع تمامها ،(5/690)۔
و فی مجلۃ الحکام :كُلٌّ يَتَصَرَّفُ فِي مِلْكِهِ كَيْفَمَا شَاءَ . لَكِنْ إذَا تَعَلَّقَ حَقُّ الْغَيْرِ بِهِ فَيُمْنَعُ الْمَالِكُ مِنْ تَصَرُّفِهِ عَلَى وَجْهِ الِاسْتِقْلَالِ . اھ(1/230)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حماد منظور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 64451کی تصدیق کریں
0     556
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • والد کااپنی اولادکے مال میں تصرف کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بیوی بچوں پر خرچ کرنےکا ثواب اور فضیلت

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والدین سے ان کی زندگی میں جائیداد میں حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • تین طلاقوں کے بعد ببچے کے حقِ پرورش کی تفصیلات

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • دین پر عمل کرنے والے کے لئےگھر والوں کا نامناسب رویہ اپنانا اور ناراض ہونا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بالغ بیٹی کا خرچہ کس کے ذمہ لازم ہے؟

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • عبادت گزار ہونے کے ساتھ گھر والوں کو اذیت دینے والی ساس کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والد کا اپنے بیٹے کو حرامی کہنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والد کا اولاد سے سخت رویہ رکھنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • کیاوالد کا اپنے لین دین کے متعلق اولاد کو بتانا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بچہ کا خرچہ نہ دینے کے بعد بچہ کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والد کا زمین بیٹوں کو ہدیہ کرکے بیٹیوں کو محروم کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • باپ کا بیٹے کی زمین فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • اولاد کی تربیت کے خاطر مدرسہ بند کر دینا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والدین اور بچوں کی بیماری کی دیکھ بھال نہ کرنااور تبلیغ پر بیرون ملک جانا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والدین کے برے رویہ پر اولاد کیا کرے؟

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • اولاد کے درمیان, ہبہ و عطایا میں برابری و عدل کا حکم

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بیوی کا سوتیلی بیٹی کی پرورش نہ کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والد کا اپنی انا کی وجہ سے بیٹی کا گھر خراب کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • سوتیلے بیٹوں کو جائیداد دینے پر والد مرحوم کی جا ئیداد میں حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بالغ ہونے کے بعد لڑکی کو والدین میں سے کسی کے پاس رہنے کا اختیار دینا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • سوتیلے بہن بھائیوں کا خرچہ اٹھانے کا حکم

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بیٹے کے مطالبہ کے باجود والدین کا نکاح میں تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والد کا اولاد کے حقوق ادا نہ کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات