اولاد کے حقوق

والد کااپنی اولادکے مال میں تصرف کرنا

فتوی نمبر :
40347
| تاریخ :
معاشرت زندگی / حقوق و فرائض / اولاد کے حقوق

والد کااپنی اولادکے مال میں تصرف کرنا

مولانا صاحب میری شادی کو ایک سال ھوا تھا میری بیوی کا بیٹے کی پیدائش کے دو دن بعد انتقال ھو گیا تھا ابھی بیٹے کی عمر دو ماہ ھے میں نے اپنی مرضی سے اپنے بیٹے کو نانی کے پاس رکھا ھوا ھے پھلا سوال تو یہ ھے کہ کیا میں جب چاھے بچے کو اپنی تحویل میں لے سکتا ھوں یا اس وقت بچے کا شرعی وارث کون ھے ؟
دوسرا سوال یہ ھے کہ میری وفات کے بعد میرے بیٹے کا شرعی وارث کون ھوگا ابھی میری والدہ محترمہ حیات ھیں اور والد صاحب کا انتقال ھو گیا اور میری ساس اور سسر دونوں حیات ھیں ؟
تیسرا اور آخری سوال یہ ھے کہ کیا میں اپنے بچے کی کفالت اور پرورش کے بارے میں وصیت کر سکتا ھوں یا نھیں اور اگر کر سکتا ھوں تو کس کس رشتے کے حوالے کر سکتا ھوں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کے پاس اس کے نابالغ بیٹے کا مال بطورِ امانت رہے گا، سائل اپنے بیٹے کی ضروریات میں اس کو خرچ کرنے کامجاز ہوگا، کسی اور کو اس مال میں تصرف کا حق نہیں سائل اگر اس مال کو کسی سرمایہ کاری میں لگانا چاہے تو اس کی گنائش ہے بشرطیکہ اس سرمایہ کاری میں بچے کا مال ضائع ہونے کا اندیشہ نہ ہو، ورنہ سائل اس کا ضامن ٹھہرے گا اس طرح بچے کے مال سے کوئی پلاٹ یا مکان لیکر رکھنا بھی درست ہے، جبکہ نابالغ بچے کے مال سے خود کھانا درست نہیں، الا یہ کہ سائل مفلس اور محتاج ہو تو بقدر ضرورت کھاسکتا ہے۔


وفی الدر المختار: (والولایۃ فی مال الصغیر الی الاب ثم وصیہ ثم وصی وصیہ) اذا الوصی یملک الایصال (ثم الی) الجد (الی قولہ) ولایۃ التصرف فی ترکۃ الام مع حضرۃ الاب او وصیہ او وصی وصیہ او الجد) ابی الاب (وان لم یکن واحد مما ذکرنا فلہ) ای لوصی الام (الحفظ) ولہ (بیع المنقول لا العقار) ولا یشتری الا الطعام والکسوۃ لانہما من جملۃ حفظ الصغیر خانیۃ۔ اھـ


وفی الشامیۃ: تحت (قولہ یملک الا یصاء) قال فی جامع الفصولین ولہم الولایۃ فی الاجارۃ فی النفس والمال والمنقول والعقار، فلو کان عقدہم بمثل القیمۃ او یسیر الغبن صح لا بفاحش، ولا یتوقف علی اجازتہ بعد بلوغہ لانہ عقد لا مجیز لہ حال العقد وکذا شراؤہم للیتیم بصح بیسیر الغبن ولو فاحشا بفذ علیہم لا علیہ، ولو بلغ فی مدۃ الاجزۃ، (الی قولہ) قیل انما یجوزہم الیتیم اذا کانت باجر المثل لا باقل منہ، الصحیح جوازہ ولو باقل۔ اھـ (قولہ فلہ ان یشتری الخ) ای والنفع ظاہر اشباہ۔ اھـ (ج۵، ص۵۲۸)


وفی الرد (قولہ الالحاجۃ) قال فی التاتارخانیۃ وإذا احتاج الاب الی مال ولدہ فان کانا فی المصر واحتاج لفقرہ اکل بغیر شیئ وان کانا فی المفازۃ واحتاج الیہ لانعدام الطعام معہ فلہ الاکل بالقیمۃ۔ اھـ (ج۵، ص۶۹۶)


وفی الہندیۃ: باع الاب ضیعۃ او عقار الابنہ الصغیر بثمل قیمتہ فان کان الاب محمودا او مستورا عند الناس یجوز وان کان مفسدا لا یجوز وہو الصحیح وان باع منقولا وہو مفسد فی روایۃ لا یجوز الا اذا کان خیر اللصغیر وہو الاصح۔ الخ (ج۳، ص۱۷۴) واللہ اعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 40347کی تصدیق کریں
0     3140
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • والد کااپنی اولادکے مال میں تصرف کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بیوی بچوں پر خرچ کرنےکا ثواب اور فضیلت

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والدین سے ان کی زندگی میں جائیداد میں حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • تین طلاقوں کے بعد ببچے کے حقِ پرورش کی تفصیلات

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • دین پر عمل کرنے والے کے لئےگھر والوں کا نامناسب رویہ اپنانا اور ناراض ہونا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بالغ بیٹی کا خرچہ کس کے ذمہ لازم ہے؟

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • عبادت گزار ہونے کے ساتھ گھر والوں کو اذیت دینے والی ساس کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والد کا اپنے بیٹے کو حرامی کہنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والد کا اولاد سے سخت رویہ رکھنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • کیاوالد کا اپنے لین دین کے متعلق اولاد کو بتانا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بچہ کا خرچہ نہ دینے کے بعد بچہ کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والد کا زمین بیٹوں کو ہدیہ کرکے بیٹیوں کو محروم کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • باپ کا بیٹے کی زمین فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • اولاد کی تربیت کے خاطر مدرسہ بند کر دینا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والدین اور بچوں کی بیماری کی دیکھ بھال نہ کرنااور تبلیغ پر بیرون ملک جانا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والدین کے برے رویہ پر اولاد کیا کرے؟

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • اولاد کے درمیان, ہبہ و عطایا میں برابری و عدل کا حکم

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بیوی کا سوتیلی بیٹی کی پرورش نہ کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والد کا اپنی انا کی وجہ سے بیٹی کا گھر خراب کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • سوتیلے بیٹوں کو جائیداد دینے پر والد مرحوم کی جا ئیداد میں حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بالغ ہونے کے بعد لڑکی کو والدین میں سے کسی کے پاس رہنے کا اختیار دینا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • سوتیلے بہن بھائیوں کا خرچہ اٹھانے کا حکم

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بیٹے کے مطالبہ کے باجود والدین کا نکاح میں تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والد کا اولاد کے حقوق ادا نہ کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات