مہر

مہر میں لکھے ہوئے سونے کا حکم

فتوی نمبر :
67613
| تاریخ :
معاملات / احکام نکاح / مہر

مہر میں لکھے ہوئے سونے کا حکم

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ:
ہم نے بیٹے کی پانچ ، چھ سال پہلے شادی کی تھی ، حق مہر دو (2) تولہ سونا لکھا تھا ، جس کی قیمت اس وقت ایک لاکھ بیس ہزار روپے تھی ، نکاح نامہ میں لکھا تھا ،چھ سال بعد نوبت طلاق تک آپہنچی ہے ، تو نکاح میں جو ایک لاکھ بیس ہزار روپے لکھا تھا ،وہ دینا پڑے گا؟ یا آج کل سونے کا ریٹ ہے ،وہ دینا پڑے گا ؟جو کہ ایک تو لہ سونے کا ریٹ دو لاکھ سے کچھ اوپر ہے ، قرآن و سنت کی روشنی میں فتوی جاری کردیں ، تاکہ فساد سے بچا جاسکے ، چھ سال پہلے ایک تولہ ساٹھ ہزار کا تھا ،تو دو تولہ ایک لاکھ بیس ہزار ہوگیا ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال کے ساتھ منسلکہ نکاح نامہ کے حق مہر کے خانہ میں چونکہ دو تولہ سونا لکھا گیا ہے ، اس لئے طلاق کی صورت میں شوہر مسمیٰ راحت گل ولدِ اشرف گل پر مذکور دو تولہ سونا یا آج کی مارکیٹ ویلیو کے مطابق دو تولہ سونے کی قیمت ادا کرنا لازم ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الفتاوی التاتارخانیة: وفی شرح الطحاوی : المھر لایخلو : اما ان یکون دینا أو عینا و نعنی بالعین : العروض والحیوان والعقار والمکیل والموزون اذا کانا بأعیانھما ونعنی بالدین الدراھم والدنانیر ، أما اذا کان المھر عینا فلیس للزوج أن یدفع الیھا غیرہ اھ (3/85)۔
وفیه أیضاً: واذا تزوجھا علیٰ شیئ مما یکال أو یوزن فسمیٰ منه کیلاً أو وزناً معلوماً من صنف معلوم فلھا ما سمیٰ من ذالک ، وان جاء بقیمته دراھم أو دنانیر لم تجبر المرأۃ علیٰ القبول اھ (3/93)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حمزہ نفیس خان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 67613کی تصدیق کریں
0     555
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تجدیدنکاح کی صورت میں بیان کردہ مہر کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسکین   مہر 1
  • رخصتی سے قبل طلاق ہوجانے کی صورت میں حق مہر کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • نکاح نامہ میں "خصوصی شرائط "کے خانے میں لکھے ہوئے سونے کی حیثیت

    یونیکوڈ   مہر 3
  • خاوند کا واپسی کی صراحت کیساتھ بیوی کا مہر اور سامانِ جہیزفروخت کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • عورت کے انتقال پر مہر اور بوقتِ رخصتی دئے جانے والے تحائف کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر کی عدم ادائیگی پر شوہر کو نقل مکانی سے روکنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • رخصتی سے قبل طلاق کی صورت میں مہر کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 1
  • نکاح نامہ میں , مہر سے ہٹ کر بعنوان گفٹ, لکھی گئی اشیاء کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • دلہن کو شادی پر دیے ہوئے سونے کی واپسی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر کی ادائیگی کے بغیر رخصتی کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • شادی پر دئیے ہوئے سونے کی واپسی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر مقرر کرنے کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   مہر 0
  • داماد سے جدائی لینے کی صورت میں حق مہر کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • بیوی کے مطالبۂ طلاق کی صورت میں مہرِ مؤجل کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • بیوی کا, حق مہر ایک بار معاف کردینے کے بعد پھر مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • طلاق کے بعد شوہر کے لیے زیورات کی واپسی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مجلس نکاح میں حق مہر کا ذکر نہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 1
  • بیوی سے زبردستی مہر معاف کروانا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • قسطوں میں مہر ادا کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • لڑکی والوں کی طرف سے شادی میں نامعقول شرائط لگاکر رخصتی میں تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • غیر مؤجل حق مہر کی ادائیگی سے پہلے ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر کی کم از کم مقدار کیا ہے؟

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر میں اختلاف کی صورت میں کونسا مہر لازم ہوگا؟

    یونیکوڈ   مہر 0
  • طلاق کے وقت حق مہرسے دستبرداری کے باوجودشوہرکاحق مہراداکرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • پانچ وقت کی نماز کی پابندی کو حق مہر مقرر

    یونیکوڈ   مہر 0
Related Topics متعلقه موضوعات