مہر

حق مہر کے بدلے مکان دو بیویوں کے درمیان تقسیم کرنا

فتوی نمبر :
67851
| تاریخ :
معاملات / احکام نکاح / مہر

حق مہر کے بدلے مکان دو بیویوں کے درمیان تقسیم کرنا

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اندریں مسئلہ کہ زید نے محنت ومشقت کیساتھ ایک مکان خریدا ،جس کا واحد مالک اللہ کے بعد زید ہے،بعد میں زید نے ایک عذر کی بنیا د پر جب دوسری شادی کی ،تو پہلی بیوی کے خاندان والوں کی طرف سے دباؤ اور پریشر کی وجہ سے وہ مکان دل سے نا چاہتے ہوئے اس شرط پر پہلی بیوی کے نام کردیا کہ میرے مرنے کے بعد یہ مکان میری پہلی بیوی کا ہے،اور وہ اس کی مالک ہوگی ،اور وہ نشوز کا ارتکاب نہیں کرے گی ،اب دوسری بیوی بھی ذاتی مکان کا مطالبہ کر رہی ہے،اور کہتی ہے کہ یا تو ایک مکان خرید لو ،اوریا یہ مکان آدھا آدھا ہم دونوں بیویوں کے نام کر دو،اور انصاف بھی یہی ہے،اور دونوں کا مہر بھی یہی مکان آدھا آدھا ہوجائیگا،اب زید کے پاس انصاف قائم کرنے کا یہ ایک ہی راستہ ہے کہ مکان آدھا آدھا ہر ایک بیوی کے نام ہوجائیگا،اور بعد میں آنے والے فساد کا سدِ باب بھی ،کیونکہ زید فقیر ہے،اس کےپاس کوئی رقم نہیں کہ جس سے ایک الگ مکان خریدلے،اس لئے زید چاہتا ہے کہ اپنی زندگی میں یہ مکان دونوں بیویوں کے نام آدھا آدھا تقسیم کر دے ،کیونکہ مو ت کا کوئی بھی وقت آسکتا ہے،اور دونوں کا مہر ادا کرکے حق ادا ہو جائےگا،تو اب مذکورہ مسئلے میں زید کے لئے ایسا کرنا شرعاً درست ہے یا بالکل نہیں ؟
نوٹ: سوال کا مقصد یہ ہےکہ میں نے تحریری طور پر پہلی بیوی کے لئے مندرجہ بالاوصیت لکھ کر دی ہے کہ میرے مرنے کے بعد میرا یہ مکان میری پہلی بیوی اور اس کی اولاد کاہوگا،لیکن میں نے یہ مکان اس کے حوالے نہیں کیا ،اور نہ ہی قبضہ دیا ہے،بلکہ یہ مکان میں نے کرایہ پر دیا ہوا ہے،جس کا کرایہ میں لیتا ہوں،اور گھر میں خرچ کرتا ہوں،تو اب آیا اس وصیت کو ختم کرکے میں اس مکان کو دونوں بیویوں کے درمیان آدھا آدھا تقسیم کرسکتا ہو ں یا نہیں؟ یاد رہے کہ دونوں بیویوں کا حقِ مہر اس کے علاوہ سونے کی شکل میں لکھا گیاہے، تو اب اگر بیویوں کی رضامندی سے میں اس گھر کو انکے حقِ مہر کا عوض قرار دیدوں ،تو یہ جائز اور درست ہوگا ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوا ل میں ذکر کردہ تفصیل کے مطابق سائل نے مذکور مکان کے متعلق اگر فقط یہ وصیت کی ہوکہ "میری وفات کے بعدیہ مکان میری پہلی بیوی اور اس کی اولاد کاہوگا"اور ابھی تک سائل نے مذکور مکان اپنی پہلی بیوی اور بچوں کو باقاعدہ مالکانہ قبضے کیساتھ انہیں ہبہ اور (گفٹ)نہ کیا ہوتو ایسی صورت میں شرعاً سائل کی پہلی بیوی اور بچے اس مکان کے مالک نہیں بنے ،بلکہ مذکور مکان بدستورسائل کی ملکیت ہے،لہذاسائل اگر مذکور مکان کو دو (2) حصوں میں تقسیم کرکےدونوں بیویوں کوان کے مقرّر کردہ حقِ مہر(سونے ) کے عوض دیناچاہے،اور سائل کی بیویاں بھی اس کے لینے پر رضامند ہوں ،تو ایسا کرنا جائز اور درست ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: (وله) أي للموصى (الرجوع عنها بقول صريح) أو فعل الخ (بأن يزيل اسمه أو) فعل (يزيد في الموصى به ما يمنع تسليمه إلا به كلت السويق) الموصى به (بسمن والبناء) في الدار الموصى بها الخ، (وتصرف يزيل ملكه) فإنه رجوع عاد لملكه ثانيا أم لا (كالبيع والهبة)الخ
وفی الشامیہ:(قوله وله الرجوع عنها) لأن تمامها بموت الموصي، ولأن القبول يتوقف على الموت والإيجاب المفرد يجوز إبطاله في المعاوضات كالبيع، ففي التبرع أولى عناية اھ(6/658)۔
وفی الدر المختار:(وجاز) (التصرف في الثمن) بهبة أو بيع أو غيرهما لو عينا أي مشارا إليه ولو دينا فالتصرف فيه تمليك ممن عليه الدين ولو بعوض ولا يجوز من غيره ابن مالك (قبل قبضه) سواء (تعين بالتعيين) كمكيل (أو لا) كنقود الخ(وكذا الحكم في كل دين قبل قبضه كمهر وأجرة وضمان متلف) وبدل خلع وعتق بمال وموروث وموصى به.والحاصل: جواز التصرف في الأثمان والديون كلها قبل قبضها عيني اھ(5/153)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حماد منظور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 67851کی تصدیق کریں
0     388
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تجدیدنکاح کی صورت میں بیان کردہ مہر کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسکین   مہر 1
  • رخصتی سے قبل طلاق ہوجانے کی صورت میں حق مہر کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • نکاح نامہ میں "خصوصی شرائط "کے خانے میں لکھے ہوئے سونے کی حیثیت

    یونیکوڈ   مہر 3
  • خاوند کا واپسی کی صراحت کیساتھ بیوی کا مہر اور سامانِ جہیزفروخت کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • عورت کے انتقال پر مہر اور بوقتِ رخصتی دئے جانے والے تحائف کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر کی عدم ادائیگی پر شوہر کو نقل مکانی سے روکنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • رخصتی سے قبل طلاق کی صورت میں مہر کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 1
  • نکاح نامہ میں , مہر سے ہٹ کر بعنوان گفٹ, لکھی گئی اشیاء کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • دلہن کو شادی پر دیے ہوئے سونے کی واپسی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر کی ادائیگی کے بغیر رخصتی کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • شادی پر دئیے ہوئے سونے کی واپسی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر مقرر کرنے کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   مہر 0
  • داماد سے جدائی لینے کی صورت میں حق مہر کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • بیوی کے مطالبۂ طلاق کی صورت میں مہرِ مؤجل کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • بیوی کا, حق مہر ایک بار معاف کردینے کے بعد پھر مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • طلاق کے بعد شوہر کے لیے زیورات کی واپسی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مجلس نکاح میں حق مہر کا ذکر نہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 1
  • بیوی سے زبردستی مہر معاف کروانا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • قسطوں میں مہر ادا کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • لڑکی والوں کی طرف سے شادی میں نامعقول شرائط لگاکر رخصتی میں تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • غیر مؤجل حق مہر کی ادائیگی سے پہلے ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر کی کم از کم مقدار کیا ہے؟

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر میں اختلاف کی صورت میں کونسا مہر لازم ہوگا؟

    یونیکوڈ   مہر 0
  • طلاق کے وقت حق مہرسے دستبرداری کے باوجودشوہرکاحق مہراداکرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • پانچ وقت کی نماز کی پابندی کو حق مہر مقرر

    یونیکوڈ   مہر 0
Related Topics متعلقه موضوعات