احکام وصیت

مسجد کیلئے وصیت کردہ مکان واپس لینا

فتوی نمبر :
69303
| تاریخ :
معاملات / ترکات / احکام وصیت

مسجد کیلئے وصیت کردہ مکان واپس لینا

ایک عورت اپنی زندگی میں وصیت لکھتی ہے کہ میرے مرنے کے بعد میرا گھر مسجد کو دے دیا جائے، پھر اسکی زندگی میں اس کے وارث اسے کہتے ہیں کہ ہم ضرورت مند ہیں، یہ مکان ہمیں دیا جائے تو وہ اپنا مکان اپنے وارثوں کو دے سکتی ہے، مسجد سے کاغذات واپس لے سکتی ہے ؟ شکریہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے سوال کے ساتھ وصیت نامہ اور دیگر کاغذات ارسال نہیں کیے تاکہ اسے دیکھ کر اسی کے مطابق جواب دیا جاتا ، تاہم اگر مذکور عورت نے اپنا گھر اپنی زندگی میں باقاعدہ مسجد کے لئے وقف نہ کیا ہو ، بلکہ اپنی وفات کے بعد مسجد کو دینے کی وصیت کی ہو تو محض وصیت کرنے سے چونکہ مکان مسجد کے لئے وقف نہیں ہوا، بلکہ عورت کی ملکیت میں برقرار ہے اور وصیت کرنے والے کے لئے زندگی میں اپنی وصیت سے رجوع کرنا بھی درست ہے ، لہذا مذکور عورت کے لئے اپنی وصیت سے رجوع کرتے ہوئے مکان کے کاغذات مسجد والوں سے لے کر مکان اپنے ورثاء کو دینا شرعاً جائز اور درست ہے ، نیز مسجد والوں کے لئے بھی اس سلسلہ میں رکاوٹ بننا شرعاً جائز نہ ہوگا ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: (و لہ)ای للموصی (الرجوع عنہا بقول صریح) او فعل یقطع حق المالک عن الغصب (بان یزیل اسمہ) الخ (ج2 ص658 ط: سعید)-
و فی الہندیۃ: و یصح للموصی الرجوع عن الوصیۃ ثم الرجوع قد یثبت صریحا و قد یثبت دلالۃ الخ (ج6 ص 92)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبدالرب لحاظ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69303کی تصدیق کریں
0     1082
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • لے پالک بیٹےکو ساری جائیداد دینے کی وصیت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام وصیت 0
  • والد کا کسی بیٹے کو زیادہ حصہ دینے کی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وصیت 0
  • والد کی وفات کے بعد ان کی خواہش کی شرعی حیثیت -والد کی اپنی زندگی میں کی گئی غیر مساوی تقسیم کے , ان کے انتقال کے بعد اعادے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • ساری جائیداد بیٹوں کو دیکر بیٹوں کو محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • زیورات کو صدقہ کرنے کی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • باپ کی طرف سے مخصوص جائیداد میں وصیت کی وجہ سے بھائیوں کا بہنوں کو ان کا پورا حق نہ دینا

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • زمین مالک کے نام انتقال کرتے وقت انتقال میں بلا وجہ رکاوٹ بننا

    یونیکوڈ   احکام وصیت 1
  • والد کا بیٹوں کو ہدیہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • یتیم پوتوں کیلئے دادا کی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • بیوی کے حق میں کی گئی وصیت-اور سوتیلے بھتیجوں کا میراث میں حصہ دار ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • وارث کی لئے کی ہوئی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • مسجد کیلئے وصیت کردہ مکان واپس لینا

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • کل مال کی وصیت اور وارث کے حق میں کی ہوئی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 1
  • کسی خاص مقبرہ میں دفن کرنے کی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • بیٹیوں کیلئے کی ہوئی وصیت اور مکان کی ملکیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • وارث کی گئی وصیت پر اگر باقی ورثاء رضامند ہوں تو کیا حکم ہے ؟

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • والدہ کا ترکے میں سے بیٹی کو حصہ نہ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • وارث کے لئے وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • والد کا اپبے بیٹیوں کے حق میں وصیت کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • کیا وصی یتیم بچوں کے مال سے تجارت کرسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • تعمیر کو بیوی کے نام کرنے سے اس کی ملکیت کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وصیت 0
  • زندگی میں اپنے مال وجائیداد تقسیم کرنے کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وصیت 0
  • ”سی ایس ڈی“سے قسطوں پر موٹر سائیکل خریدنے کاحکم

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وصیت 0
  • بیٹیوں کے حق میں وصیت کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وصیت 0
Related Topics متعلقه موضوعات