مہر

حق مہر کی ادائیگی سے پہلے رخصتی کرنا

فتوی نمبر :
72579
| تاریخ :
2024-04-19
معاملات / احکام نکاح / مہر

حق مہر کی ادائیگی سے پہلے رخصتی کرنا

السلام علیکم، استاد محترم،
میں نے نکاح کیا سعودی عرب سے , لڑکی پاکستان میں ہے، حق مہر میں دو تولہ سونا، پندرہ مرلہ زمین مع مکان و چار دیواری لکھوائی،اب مسلہ یہ ہے کہ زمین میرے نام پر نہیں ہے , الگ مکان اور چاردیواری بھی نہیں ہے، زمین پر کیس چل رہا ہے, جب کیس ختم ہو گا تب زمین میرے نام رجسٹر ہو گی، کیا اب میں رخصتی کرسکتا ہوں حق مہر والی زمین مکان دیے بغیر؟ یا حق مہر دینا لازمی ہے استاد ِمحترم قرآن وسنت سے رہنمائی فرمائیں، بھائیوں اور بزرگوں کے عزت کی خاطر میں نے قبول کیا , اگر انکار کرتا تو سب میرے خلاف ہو جاتے، اب اس معاملے کا کیا حل کریں، بغیرمکمل حق مہر ادا کیے رخصتی کر لوں یا انتظار کروں حق مہر جمع ہونے کا؟ یا آدھا حق مہر ادا کر کے طلاق دے دوں؟ لڑکی والے زیادہ انتظار نہیں کر سکتے ہیں. والسلام

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے سوال میں اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ بطور ِحق مہر ’’دوتولہ سونا اور پندرہ مرلہ زمین بمع مکان وچاردیواری ‘‘جولکھوائی گئی ہے،اسکا معجل (فوری)ہونا طے پایا تھا یایہ مؤجل اور عندالطلب ہے، تاکہ اسکے مطابق جواب دیا جاتا،تاہم اگر حق مہر معجل ہونا طے پایا ہو تو ایسی صورت میں سائل کے ذمہ فوری طور پر اسکی ادائیگی لازم ہوگی،الایہ کہ بیوی کیطرف سے سائل کو مہلت دی جائے،لیکن اگر حق مہر معجل ہونا طے نہ ہو تو ایسی صورت میں سائل کے ذمہ فی الفور حق مہر کی ادائیگی لازم نہ ہوگی،بلکہ بعد میں بھی اسکی ادائیگی کی جاسکتی ہے،لٰہذااگر حق مہر کا معجل ہونا طے نہ پایا ہو یا بیوی کی طرف سے سائل کومہلت دی جارہی ہو ،تو سائل کو چاہئیے کہ طلاق دیکر اس رشتے کو ختم کرنے کے بجائےرخصتی کا انتظام کرے،اور بعد میں حق مہرکی ادائیگی کیلئے کوشش کرتارہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی مصنف ابن ابی شیبۃ:قال النبیﷺمن نکح امرأۃوھو یرید ان یذھب بمھرھا فھوعنداللہ زان یوم القیٰمۃ (ج۴ص۳۶۰)-
وفی تبیین الحقائق:واما اذانصا علی تعجیل جمیع المھر اوتأجیلہ فھوعلی ما شرطاحتی کان لھا ان تحبس نفسھا الی ان تستوفی ٰکلہ فیما اذاشرطاتعجیل کلہ ولیس لہ ان تحبس نفسھا فیما اذاکان لہ مؤجلا اھ(ج۵ص۴ )-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمدوسیم سلیم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 72579کی تصدیق کریں
0     787
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تجدیدنکاح کی صورت میں بیان کردہ مہر کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسکین   مہر 1
  • رخصتی سے قبل طلاق ہوجانے کی صورت میں حق مہر کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • نکاح نامہ میں "خصوصی شرائط "کے خانے میں لکھے ہوئے سونے کی حیثیت

    یونیکوڈ   مہر 3
  • خاوند کا واپسی کی صراحت کیساتھ بیوی کا مہر اور سامانِ جہیزفروخت کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • عورت کے انتقال پر مہر اور بوقتِ رخصتی دئے جانے والے تحائف کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر کی عدم ادائیگی پر شوہر کو نقل مکانی سے روکنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • رخصتی سے قبل طلاق کی صورت میں مہر کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 1
  • نکاح نامہ میں , مہر سے ہٹ کر بعنوان گفٹ, لکھی گئی اشیاء کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • دلہن کو شادی پر دیے ہوئے سونے کی واپسی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر کی ادائیگی کے بغیر رخصتی کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • شادی پر دئیے ہوئے سونے کی واپسی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر مقرر کرنے کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   مہر 0
  • داماد سے جدائی لینے کی صورت میں حق مہر کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • بیوی کے مطالبۂ طلاق کی صورت میں مہرِ مؤجل کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • بیوی کا, حق مہر ایک بار معاف کردینے کے بعد پھر مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • طلاق کے بعد شوہر کے لیے زیورات کی واپسی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مجلس نکاح میں حق مہر کا ذکر نہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 1
  • بیوی سے زبردستی مہر معاف کروانا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • قسطوں میں مہر ادا کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • لڑکی والوں کی طرف سے شادی میں نامعقول شرائط لگاکر رخصتی میں تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • غیر مؤجل حق مہر کی ادائیگی سے پہلے ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر کی کم از کم مقدار کیا ہے؟

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر میں اختلاف کی صورت میں کونسا مہر لازم ہوگا؟

    یونیکوڈ   مہر 0
  • طلاق کے وقت حق مہرسے دستبرداری کے باوجودشوہرکاحق مہراداکرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • پانچ وقت کی نماز کی پابندی کو حق مہر مقرر

    یونیکوڈ   مہر 0
Related Topics متعلقه موضوعات