احکام وصیت

وارث کی لئے کی ہوئی وصیت کا حکم

فتوی نمبر :
73163
| تاریخ :
2024-05-15
معاملات / ترکات / احکام وصیت

وارث کی لئے کی ہوئی وصیت کا حکم

میری امی کا انتقال ہوگیا ہے،اُن کی خواہش تھی کہ اُن کے بعد اُن کی جائیداد میں جو ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ ہیں وہ اُن کی چھوٹی بیٹی کے نام کردیا جائے،اس بات کے گواہ بھی موجود ہیں۔ایسے میں کیا چھوٹی بیٹی حقدار ہے؟ لیکن لکھت پڑھت نہیں ہے۔ رہنمائی فرمائیں

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ کی والدہ مرحومہ نے اپنی زندگی میں مذکور سرٹیفکیٹ اگر اپنی چھوٹی بیٹی کو ہبہ کرتے ہوئے، اسے ان سرٹیفکیٹس پر باقاعدہ مالکانہ قبضہ و تصرف کا اختیار نہ دیا ہو، تو فقط اس خواہش کے اظہار سے چھوٹی بیٹی ان سرٹیفکیٹس کی مالک نہیں بنی، بلکہ یہ بدستور والدہ مرحومہ کی ملکیت رہے ہیں اور اب ان کے انتقال کرجانے کے بعد دیگر ترکہ کی طرح یہ سرٹیفکیٹس بھی مرحومہ کے تمام ورثاء میں حسبِ حصصِ شرعیہ تقسیم ہوں گے، البتہ دیگر تمام ورثاء اگر عاقل بالغ ہوں اور وہ اپنی والدہ مرحومہ کی خواہش کے مطابق مذکور سرٹیفکیٹس مرحومہ کی چھوٹی بیٹی کو دینا چاہیں تو اس کا بھی انہیں اختیار ہے، مگر ایسا کرنا ان پر لازم نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی مشکاۃ المصابیح: عن أبي أمامة قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول في خطبته عام حجة الوداع: «إن الله قد أعطى كل ذي حق حقه فلا وصية لوارث» (ج۲،ص۹۲۵، ط۔المکتب الاسلامی)۔
و فی الدر المحتار : ( و تتم ) الھبۃ ( بالقبض ) الکامل ( و لو الموھوب شاغلا لملک الواھب لا مشغولا بہ ) ( کتاب الھبۃ ، ج 5 ، ص 690، ط: سعید)۔
و فی الدرالمختار: (ولا لوارثه وقاتله مباشرة) لا تسبيبا كما مر (إلا بإجازة ورثته) لقوله - عليه الصلاة والسلام - «لا وصية لوارث إلا أن يجيزها الورثة» يعني عند وجود وارث آخر كما يفيده آخر الحديث وسنحققه (وهم كبار) عقلاء فلم تجز إجازة صغير ومجنون وإجازة المريض كابتداء وصية ولو أجاز البعض ورد البعض جاز على المجيز بقدر حصته الخ (ج۶، ص۶۵۵، کتاب الوصایا، ط۔سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد صدیق سردار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 73163کی تصدیق کریں
0     1033
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • لے پالک بیٹےکو ساری جائیداد دینے کی وصیت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام وصیت 0
  • والد کا کسی بیٹے کو زیادہ حصہ دینے کی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وصیت 0
  • والد کی وفات کے بعد ان کی خواہش کی شرعی حیثیت -والد کی اپنی زندگی میں کی گئی غیر مساوی تقسیم کے , ان کے انتقال کے بعد اعادے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • ساری جائیداد بیٹوں کو دیکر بیٹوں کو محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • زیورات کو صدقہ کرنے کی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • باپ کی طرف سے مخصوص جائیداد میں وصیت کی وجہ سے بھائیوں کا بہنوں کو ان کا پورا حق نہ دینا

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • زمین مالک کے نام انتقال کرتے وقت انتقال میں بلا وجہ رکاوٹ بننا

    یونیکوڈ   احکام وصیت 1
  • والد کا بیٹوں کو ہدیہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • یتیم پوتوں کیلئے دادا کی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • بیوی کے حق میں کی گئی وصیت-اور سوتیلے بھتیجوں کا میراث میں حصہ دار ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • وارث کی لئے کی ہوئی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • مسجد کیلئے وصیت کردہ مکان واپس لینا

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • کل مال کی وصیت اور وارث کے حق میں کی ہوئی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 1
  • کسی خاص مقبرہ میں دفن کرنے کی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • بیٹیوں کیلئے کی ہوئی وصیت اور مکان کی ملکیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • وارث کی گئی وصیت پر اگر باقی ورثاء رضامند ہوں تو کیا حکم ہے ؟

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • والدہ کا ترکے میں سے بیٹی کو حصہ نہ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • وارث کے لئے وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • والد کا اپبے بیٹیوں کے حق میں وصیت کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • کیا وصی یتیم بچوں کے مال سے تجارت کرسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • تعمیر کو بیوی کے نام کرنے سے اس کی ملکیت کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وصیت 0
  • زندگی میں اپنے مال وجائیداد تقسیم کرنے کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وصیت 0
  • ”سی ایس ڈی“سے قسطوں پر موٹر سائیکل خریدنے کاحکم

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وصیت 0
  • بیٹیوں کے حق میں وصیت کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وصیت 0
Related Topics متعلقه موضوعات