احکام وصیت

زیورات کو صدقہ کرنے کی وصیت کا حکم

فتوی نمبر :
74351
| تاریخ :
2024-07-06
معاملات / ترکات / احکام وصیت

زیورات کو صدقہ کرنے کی وصیت کا حکم

میری پھوپھی جان کی ابھی قریب ہی میں وفات ہوئی ہے، انہوں نے آخری دنوں میں بیماری کی حالت میں کچھ زیور اپنی بہن یعنی میری دوسری پھوپھی کے پاس رکھوایاتھا، جب میرا انتقال ہوجائے اس کو صدقہ کردینا جس کو انہوں نے ایک پرچے پر بھی لکھا تھا، اور اس کا گواہ میں بھی ہوں، تو اب ان کے انتقال کے بعد ہمیں وہ صدقہ کرنا چاہئے یا ورثاء میں تقسیم کرنا چاہئے،اور ان کے ورثاء جو ہے وہ بہن بھائی ہیں ، کیونکہ ان کی اولاد نہیں تھی، تو اس صورت میں ہمیں کیا کرنا چاہئے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ وصیت اگر کسی اجنبی کے حق میں ہو تو ایک تہائی کی حد تک نافذ العمل ہوگی اور اگر مرحوم نے وصیت اپنے کسی وارث کے حق میں کی ہو تو ورثاکی رضامندی سے مشروط ہوگی، اگر وہ اجازت دیں تو وصیت نافذ ہوگی ،ورنہ غیر معتبر قرار پائے گی، لہذا صورت مسئولہ میں اگر سائل کی پھوپھی مرحومہ کے ترکہ میں مذکور زیورات کے علاوہ دیگر اشیاء بھی موجود ہوں، اور ترکہ میں سے کفن دفن کے متوسط مصارف اور واجب الاداء قرضوں کی ادائیگی کے بعد یہ زیورات بقیہ ترکہ کے ایک تہائی (3/1) یا اس سے کم مقدار کے ہوں تو ایسی صورت میں ورثاء کے ذمہ وصیت کے مطابق یہ زیورات صدقہ کرنا لازم ہوگا، لیکن اگر مرحومہ کے ترکہ میں مذکور زیورات کے علاوہ اور کچھ موجود نہ ہوتو پھر مذکور زیورات کی ایک تہائی (3/1) کی حد تک صدقہ کرنا ورثاء پر لازم ہوگا، اس سے زیادہ نہیں، البتہ اگر مرحومہ کے تمام ورثاء عاقل بالغ ہوں اور وہ باہمی رضامندی اور اتفاق رائے سے مرحومہ کی خواہش پر عمل کرتے ہوئے تمام زیورات راہ خدا میں صدقہ کردیں تو یہ ان کے لئے اجر وثواب کا باعث ہوگا، تاہم یہ ان کا صوابدیدی اختیار ہے، چنانچہ اگر وہ ایک تہائی سے زیادہ صدقہ کرنے پر راضی نہ ہوں، تو ایسی صورت میں ایک تہائی (3/1) کے علاوہ بقیہ حصہ ورثاء کے درمیان حسب حصص شرعی تقسیم ہوگا، جس کا طریقہ کار بوقت ضرورت ورثاء کی تفصیل ذکر کرکے معلوم کیا جاسکتا ہے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حمزہ منان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 74351کی تصدیق کریں
0     810
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • لے پالک بیٹےکو ساری جائیداد دینے کی وصیت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام وصیت 0
  • والد کا کسی بیٹے کو زیادہ حصہ دینے کی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وصیت 0
  • والد کی وفات کے بعد ان کی خواہش کی شرعی حیثیت -والد کی اپنی زندگی میں کی گئی غیر مساوی تقسیم کے , ان کے انتقال کے بعد اعادے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • ساری جائیداد بیٹوں کو دیکر بیٹوں کو محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • زیورات کو صدقہ کرنے کی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • باپ کی طرف سے مخصوص جائیداد میں وصیت کی وجہ سے بھائیوں کا بہنوں کو ان کا پورا حق نہ دینا

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • زمین مالک کے نام انتقال کرتے وقت انتقال میں بلا وجہ رکاوٹ بننا

    یونیکوڈ   احکام وصیت 1
  • والد کا بیٹوں کو ہدیہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • یتیم پوتوں کیلئے دادا کی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • بیوی کے حق میں کی گئی وصیت-اور سوتیلے بھتیجوں کا میراث میں حصہ دار ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • وارث کی لئے کی ہوئی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • مسجد کیلئے وصیت کردہ مکان واپس لینا

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • کل مال کی وصیت اور وارث کے حق میں کی ہوئی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 1
  • کسی خاص مقبرہ میں دفن کرنے کی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • بیٹیوں کیلئے کی ہوئی وصیت اور مکان کی ملکیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • وارث کی گئی وصیت پر اگر باقی ورثاء رضامند ہوں تو کیا حکم ہے ؟

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • والدہ کا ترکے میں سے بیٹی کو حصہ نہ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • وارث کے لئے وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • والد کا اپبے بیٹیوں کے حق میں وصیت کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • کیا وصی یتیم بچوں کے مال سے تجارت کرسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • تعمیر کو بیوی کے نام کرنے سے اس کی ملکیت کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وصیت 0
  • زندگی میں اپنے مال وجائیداد تقسیم کرنے کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وصیت 0
  • ”سی ایس ڈی“سے قسطوں پر موٹر سائیکل خریدنے کاحکم

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وصیت 0
  • بیٹیوں کے حق میں وصیت کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وصیت 0
Related Topics متعلقه موضوعات