احکام وصیت

زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم

فتوی نمبر :
76958
| تاریخ :
2024-07-30
معاملات / ترکات / احکام وصیت

زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم

میری ایک بیوی اور چار بیٹیاں ہیں , بیٹا کوئی نہیں، چار بھائی اور تین بہنیں ہیں والدین کا انتقال ہو چکا ہے، میں چاہتا ہوں کہ میرے مرنے کے بعد میرا گھر جو میری اپنی کمائی سے بنا ہوا ہے اور جمع شدہ مال میری بیوی اور چار بیٹیوں میں تقسیم ہو، تاکہ ان کو میرے انتقال کےبعد معاشی تنگی نہ ہو ،کیا میرے لئے جائز ہے کہ میں اپنی زندگی میں وصیت نامہ میں تحریر کر دوں کہ میرے مرنے کے بعد میری جائیداد اور جمع شدہ رقم میری بیوی اور بیٹیوں میں تقسیم کی جائے مثلاْ ( 50۔50 پچاس فیصد۔پچاس فیصد )تناسب سے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ وارث کے حق میں شرعاً وصیت معتبر اور لازم نہیں ، لہذا صورتِ مسئولہ میں سائل اگر اپنی بیوی اور بیٹیوں کے متعلق وصیت کرے تو شرعاً یہ وصیت معتبر اور لازم نہ ہوگی بلکہ سائل کی وفات کے وقت اگر اس کے بہن بھائی موجود ہوں گے تو شرعاْ وہ بھی ترکے میں اپنے شرعی حصوں کے بقدر حصہ دار ہو نگے-
البتہ اگر سائل کی بیوی اور بیٹیاں نادار اور محتاج ہوں اور سائل کا قصد و ارادہ اپنے بہن بھائیوں کو وراثت سے محروم کرنے کا نہ ہو تو ایسی صورت میں اگر سائل اپنی صحت والی زندگی میں اپنی جائیداد اور جمع شدہ رقم اپنی بیوی اور بچوں کے درمیان تقسیم کر کے ہر ایک کو اس کا حصہ ہبہ(گفٹ) کر دے تو شرعاً ایسا کرنا جائز ہے اور اس طرح کرنے سے اس کی بیوی اور بیٹیوں میں سے ہر ایک اپنے اپنے حصے کی مالک بن جائے گی، چنانچہ پھر سائل کی وفات کے بعد اس میں کسی اور کا کوئی حصہ نہ ہوگا ،جبکہ اس تقسیم کا بہتر اور مستحب طریقہ یہ ہے کہ سائل اپنی اوراپنی بیوی کی بقیہ زندگی کے لئے محتاط اندازے کے مطابق جو کچھ رکھنا چاہے وہ رکھ کر بقیہ مال و جائیداد اپنی مذکور بیٹیوں میں تقسیم کرکے ہر بیٹی کو اس کے حصہ پر باضابطہ مالکانہ قبضہ بھی دیدے تاکہ یہ ہبہ اور گفٹ شرعا بھی درست ہو جائے ، محض کاغذات میں نام کر دینا یا زبانی کلامی دینا کافی نہیں ، پھر بہتر یہ ہے کہ اس ہبہ اور اعطاء میں سب بیٹیوں کو برابر و یکساں رکھے ، کسی کو کم کسی کو زیادہ نہ دے کہ سب ہی اسکی اولاد ہیں ، البتہ اگر کسی بیٹی کی خدمت گزاری ، دینداری ، معذوری و غیرہ کی بناء پر اسے دوسری اولاد کے مقابلے میں کچھ زیادہ دینا چاہے تو شرعا ْاس کی بھی اجازت ہے ، مگر بلا وجہ کسی ایک کو اپنی جائیداد سے بالکل محروم نہ کرے کہ یہ گناہ کی بات ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: (ولا لوارثه وقاتله مباشرة) لا تسبيبا كما مر (إلا بإجازة ورثته) لقوله عليه الصلاة والسلام «لا وصية لوارث إلا أن يجيزها الورثة» يعني عند وجود وارث آخر كما يفيده آخر الحديث وسنحققه الخ(ج6 ص656)۔
وفی رد المحتار : ولو وھب شیئا لاولادہ فی الصحۃ واراد تفضیل البعض علی البعض روی عن ابی حنیفہ لا باس بہ اذا کان التفضیل لزیادۃ فضل الدین الخ (ج 4 ص 444)۔
وفی الھندیۃ: ومنھا (من شرائط الھبۃ) ان یکون الموھوب مقبوضا حتی لا یثبت الملک للموھوب لہ قبل القبض الخ (ج 4 ص 374)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حذیفہ حسن عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 76958کی تصدیق کریں
0     972
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • لے پالک بیٹےکو ساری جائیداد دینے کی وصیت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام وصیت 0
  • والد کا کسی بیٹے کو زیادہ حصہ دینے کی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وصیت 0
  • والد کی وفات کے بعد ان کی خواہش کی شرعی حیثیت -والد کی اپنی زندگی میں کی گئی غیر مساوی تقسیم کے , ان کے انتقال کے بعد اعادے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • ساری جائیداد بیٹوں کو دیکر بیٹوں کو محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • زیورات کو صدقہ کرنے کی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • باپ کی طرف سے مخصوص جائیداد میں وصیت کی وجہ سے بھائیوں کا بہنوں کو ان کا پورا حق نہ دینا

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • زمین مالک کے نام انتقال کرتے وقت انتقال میں بلا وجہ رکاوٹ بننا

    یونیکوڈ   احکام وصیت 1
  • والد کا بیٹوں کو ہدیہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • یتیم پوتوں کیلئے دادا کی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • بیوی کے حق میں کی گئی وصیت-اور سوتیلے بھتیجوں کا میراث میں حصہ دار ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • وارث کی لئے کی ہوئی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • مسجد کیلئے وصیت کردہ مکان واپس لینا

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • کل مال کی وصیت اور وارث کے حق میں کی ہوئی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 1
  • کسی خاص مقبرہ میں دفن کرنے کی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • بیٹیوں کیلئے کی ہوئی وصیت اور مکان کی ملکیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • وارث کی گئی وصیت پر اگر باقی ورثاء رضامند ہوں تو کیا حکم ہے ؟

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • والدہ کا ترکے میں سے بیٹی کو حصہ نہ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • وارث کے لئے وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • والد کا اپبے بیٹیوں کے حق میں وصیت کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • کیا وصی یتیم بچوں کے مال سے تجارت کرسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • تعمیر کو بیوی کے نام کرنے سے اس کی ملکیت کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وصیت 0
  • زندگی میں اپنے مال وجائیداد تقسیم کرنے کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وصیت 0
  • ”سی ایس ڈی“سے قسطوں پر موٹر سائیکل خریدنے کاحکم

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وصیت 0
  • بیٹیوں کے حق میں وصیت کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وصیت 0
Related Topics متعلقه موضوعات