اشیاء و مصارف مسجد

کسی نمازی سے بدبو یا گندگی کی وجہ سے جگہ بدلنا

فتوی نمبر :
81916
| تاریخ :
2025-04-13
عبادات / احکام مسجد / اشیاء و مصارف مسجد

کسی نمازی سے بدبو یا گندگی کی وجہ سے جگہ بدلنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
برائے مہربانی ذیل کے سوال کے بارے میں اسلامی احکام کے مطابق مشورہ دیں: اگر کچھ نمازی گندے اور بدبودار کپڑے پہن کر مسجد میں نماز کے لیے آتے ہیں تو کیا ہم ان کے پاس نماز پڑھنے سے گریز کر سکتے ہیں اور بدبو کی وجہ سے جگہیں بدل سکتے ہیں کیونکہ ان کی بدبو سے ہمارا دماغ خراب ہو جاتا ہے اور ہم نماز پر توجہ نہیں دے سکتے؟ مجھے لگتا ہے کہ یہ ہر جگہ بہت عام رواج ہے، غربت یا کسی اور چیز کی وجہ سے نہیں... بس ان لوگوں کو عادت ہوتی ہے-

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مسجد میں آنے والے نمازیوں کو اپنے بدن اور کپڑوں کو ہراس چیز سے پاک اور صاف رکھنے کا اہتمام ضروری ہے کہ جس کی بد بو سے دوسرے نمازیوں کو تکلیف پہنچ رہی ہو ، چناں چہ اس امر کی تاکید آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے متعدد احادیث مبارکہ میں بھی فرمائی ہے۔ تاہم اگر کوئی شخص اس کا اہتمام کئے بغیر مسجد آکر جماعت میں شریک ہوجاتاہے، اور اس کے برابر کھڑے ہونے والے نمازی کےلئے یکسوئی کے ساتھ اپنی نماز مکمل کرنا مشکل ہورہی ہو، تو ایسی صورت میں نماز شروع کرنے سے قبل یہ نمازی کسی دوسری جگہ نماز ادا کرسکتاہے، تاہم ایسے شخص کو حکمت کے ساتھ سمجھانے کی کوشش کرنی چاہیے، تاکہ اس کے اس عمل کی وجہ سے دوسرے لوگوں کو تکلیف نہ پہنچے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی صحیح مسلم: عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا قَالَتْ: كَانَ النَّاسُ يَنْتَابُونَ الْجُمُعَةَ مِنْ مَنَازِلِهِمْ مِنَ الْعَوَالِي فَيَأْتُونَ فِي الْعَبَاءِ وَيُصِيبُهُمُ الْغُبَارُ، فَتَخْرُجُ مِنْهُمُ الرِّيحُ، فَأَتَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنْسَانٌ مِنْهُمْ وَهُوَ عِنْدِي، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَوْ أَنَّكُمْ تَطَهَّرْتُمْ لِيَوْمِكُمْ هَذَا اھ (كتاب الجمعة)
وفیه ایضا: عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: " نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، عَنْ أَكْلِ الْبَصَلِ، وَالْكُرَّاثِ، فَغَلَبَتْنَا الْحَاجَةُ فَأَكَلْنَا مِنْهَا، فَقَالَ: مَنْ أَكَلَ مِنْ هَذِهِ الشَّجَرَةِ الْمُنْتِنَةِ، فَلَا يَقْرَبَنَّ مَسْجِدَنَا، فَإِنَّ الْمَلَائِكَةَ تَأَذَّى مِمَّا يَتَأَذَّى مِنْهُ الإِنْسُ اھ(كتاب المساجد ومواضع الصلاة/حدیث: 1252)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شفیع اللہ ریحان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 81916کی تصدیق کریں
0     13
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مسجد کے اضافی سامان اور پرانی مسجد کو ختم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مقامی تبلیغی حضرات کا مسجد میں کھانا،پینا اور لائٹ وغیرہ استعمال کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • کسی وجہ سے مسجد کو بیچنا،اور اسکی اشیاء کے مصرف کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اشیاء و مصارف مسجد 3
  • مسجد کی اشیاء جنریٹر وغیرہ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اسکین   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد کے پیسوں سے وکیل کی فیس دینا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • ٹیکس چھپانا - ملکی قوانین کی خلاف ورزی

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • امامِ مسجد کا ، مسجد کی طرف سے دیے گۓ گھر میں، مسجد کی بجلی ،گیس اور پانی استعمال کرنا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 4
  • دھوکہ دہی اور غلط بیانی سے کسی کے کفر کا فتوی نکلوانا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • شوہر کو گالی دینے سے ایمان و نکاح پر کوئی فرق پڑتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • شہید مسجد کی لکڑی و ملبہ بیچنے کا حکم

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مستقل طور پر مختص کرکے مسجد کی دوسری منزل پر نماز پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد کی پرانی اشیاء بیچ کران پیسوں سے نئی اشیاء خریدنے کا حکم

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 1
  • مسجد کی زمین پر مدرسہ بنانا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد کے کمرے کو کرایہ پر دے کر اس کی آمدنی مسجد میں استعمال کرنا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • کیامسجد کی کوئی چیز مسجد کے علاوہ باہر استعمال کرنا شرعاً درست ہے؟

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد کے پانی سے وضو کرکے بغیر عبادت کے نکلنا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد منہدم کرکے دوسری جگہ مسجد بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • خادمِ مسجد کو مسجدکی گیس سے کنکشن دینے کا حکم

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد کی وقف زمین عام آدمی استعمال کرسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • فتنہ کے ڈر سے مسجد فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 1
  • مسجد یا عیدگاہ میں امراء کیلئے صفوں میں جگہ مختص کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد کی ازسرنو تعمیر کے دوران پرانے نقشہ کو تبدیل کرنا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • ختم قرآن کے موقع پر بچوں کی طرف سے قاری صاحب کو دی جانے والی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • کسی نمازی سے بدبو یا گندگی کی وجہ سے جگہ بدلنا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • بلاضرورت مسجد کا لاؤد اسپیکر استعمال کرنا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
Related Topics متعلقه موضوعات