آمدنی و مصارف

بینک ملازمین کی تنخواہوں کا حکم

فتوی نمبر :
81931
| تاریخ :
0000-00-00
حظر و اباحت / حلال و حرام / آمدنی و مصارف

بینک ملازمین کی تنخواہوں کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک مولوی صاحب نے اپنے جمعہ کی تقریر میں کہا کہ بینک ملازمین کی تنخواہ حرام ہے کیونکہ یہ سود سے حاصل ہوتی ہے۔ اب مولوی کی فرمان پر مندرجہ ذیل مسائل کا جواب مدلّل مطلوب ہے (۱) پاکستان میں بینک کے علاوہ دوسرے ملازمین کی تنخواہ بھی حرام ہونا چاہئیے۔ جبکہ وہ بھی سود سے حاصل ہوتی ہے۔ تمام بینکوں کا سربراہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان ہے ، سارے بینک اسی کے تابع کام کر رہے ہیں، اسٹیٹ بینک تمام بینکوں سے پیسے لے کر ان پر سود کھاتا ہےاور ورلڈ بینک سے قرض لے کر اسے سود دیتا ہے۔ اسٹیٹ بینک کی آمدنی ( انکم) گورنمنٹ کے خزانہ میں منتقل ہوتی ہے۔ گورنمنٹ اپنے خزانہ سے صوبوں کو فنڈز فراہم کرتی ہے۔ انہی میں ملازمین کی تنخواہیں شامل ہیں جس کی بنیاد سود ہی ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ صرف بینک ملازمین ہی کی تنخواہ حرام ہے یا کہ سارے ملازمین کی ؟ بینک ملازمین کی تنخواہ کے علاوہ اگر دوسرے ملازمین کی تنخواہ حلال ہے تو کس دلیل پر ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جو لوگ براہِ راست سودی معاملات میں معاون اور سبب بنے ہوئے ہیں (جیسے بنک کے کیشیئر اور منیجر وغیرہ) اسی عمل کے عوض انہیں تنخواہ دی جاتی ہے ، بتصریحِ نصوص شرعیہ اس کی حرمت میں کوئی شبہ نہیں ۔
اور جو لوگ بینک کے علاوہ دیگر سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں ملازم ہیں ان کی تنخواہ اولاً تو اس بناء پر ناجائز نہیں کہ وہ براہِ براست سودی معاملات میں معاون اور سبب نہیں ۔ اور ثانیاً اس بناء پر کہ سرکاری خزانہ کے ذرائع آمدن ، صرف بینک سے سود لینا ہی نہیں، بلکہ اس کے علاوہ دیگر ذرائع بھی بہت ہیں ۔ جیسے پی ٹی سی ایل " پی آئی اے پی آئی ایم پاکستان اسٹیل ملز۔پاکستان ریلوے اور دیگر سرکاری املاک کا کرایہ اور عوام سے ٹیکس وغیرہ کی وصولی ۔ اس صورت میں ان ملازمین کو جو تنخواہ دی جاتی ہے اس میں زیادہ حصہ دوسرے ذرائع سے حاصل کردہ ہے۔ جبکہ تھوڑا بنک کا ہے۔ اور اگر یہ مخلوط بھی ہو جائے تو ایسے مخلوط مال کا استعمال جائز اور درست ہے ۔
لہذا بلاوجہ معترض بننے کے بجائے حقیقتِ حال کا جان لینا ضروری امر ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافي الدر المختار: (لا تصح الإجارة لعسب التيس) وهو نزوه على الإناث (و) لا (لأجل المعاصي مثل الغناء والنوح والملاهي) ولو أخذ بلا شرط يباح اھ (6/ 55)
وفي حاشية ابن عابدين: وفي المنتقى: امرأة نائحة أو صاحبة طبل أو زمر اكتسبت مالا ردته على أربابه إن علموا وإلا تتصدق به، وإن من غير شرط فهو لها: قال الإمام الأستاذ لا يطيب، والمعروف كالمشروط اهـ (6/ 55)-
وفي الفتاوى الهندية: أهدى إلى رجل شيئا أو أضافه إن كان غالب ماله من الحلال فلا بأس إلا أن يعلم بأنه حرام فإن كان الغالب هو الحرام ينبغي أن لا يقبل الهدية ولا يأكل الطعام إلا أن يخبره بأنه حلال ورثته أو استقرضته من رجل كذا في الينابيع اھ (5/ 342) -

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 81931کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مالک کے علم میں لائے بغیر کسی کام کے کرنے پر کمیشن لینا جائز نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • کسی بھی ملازم کا کمپنی کے توسط سے ہدیہ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 0
  • کرکٹ میچ کے اسکور ویب سائٹ پر ڈال کر پیسے کمانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • پروفیشنل کرکٹ کھیلنے اور اس کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 1
  • حلال آمدن میں حرام آمدن شامل ہونے سے سارا مال حرام ہوجائیگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال سے خریدی گئی گاڑی سے حاصل ہونے والی حلال آمدنی

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ایک مصرف کے نام پر چندے میں جمع کی ہوئی رقم ، کسی دوسرے مصرف میں خرچ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • "پی ایل ایس " اکاؤنٹ کےمنافع اور اس کے مصرف کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • عورت کےلئے نس بندی کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سودی رقم سے ٹیکس ادا کرنا جائز نہیں

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کسی کمپنی ویب سائٹ پر پر غیر متعلقہ کمپنی کی تشہیر پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ”studypool.com“ ویب سائٹ پر لٹریچر نوٹس سیل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • فراڈ اور دھوکہ دہی سے حاصل کردہ مال کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • قبرستان میں لگے ہوئے درختوں کا کاٹنا -حدیث "قاتل مقتول دونوں جہنمی" کی تشریح

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • بینک کے لیے انجئنیرنگ کا کام کر کے اس کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کیا پیسے کمانا اللہ سے دوری کا سبب ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • اولیاء اللہ کی قبروں کو تجارت کا ذریعہ بنانا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • دکان کے سامنے والی جگہ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 2
  • میزان بینک کے" نیا پاکستان اسلامک سرٹیفکیٹ" میں سرمایہ کاری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • مقررہ تنخواہ والے امام کا اپنے لئے ،اپنی مسجد میں چندہ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • بینک اکاونٹ کے سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کرنٹ اکاونٹ کا کہنے کے باوجود ، بینک والوں نے سیونگ اکاونٹ کھول دیا،اس میں جمع شدہ سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال خرچ کرنے کے بعد بھی بلانیت ثواب صدقہ کرنالازم ہے

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سرکاری سکول کے اساتذہ کا مقررہ وقت سے پہلے چھٹی کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • صدقہ کی چیز کی خرید وفروخت کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
Related Topics متعلقه موضوعات