آمدنی و مصارف

جھوٹ بول کر حاصل کی ہوئی ملازمت کا حکم

فتوی نمبر :
83754
| تاریخ :
2025-06-27
حظر و اباحت / حلال و حرام / آمدنی و مصارف

جھوٹ بول کر حاصل کی ہوئی ملازمت کا حکم

میرا سوال یہ ہے کہ اگر کوئی شخص کسی ادارے میں ایسی ڈگری کا حامل خود کو ظاہر کرے جو اسکے پاس نہ ہو، مطلب پندرہ سالہ BSC ڈگری ہو اور وہ خود کو ڈاکٹر جو کہ سترہ سالہ ڈگری ہے ظاہر کریں، تو ایسی صورت میں اسکی کمائی حلال اور جائز ہے؟ اور اس معاملے میں شریعت مجھے کیا حکم دیتی ہے؟ کیا مجھے ادارے کو اس معاملے میں انفارم کرنا چاہیے؟ کیونکہ ہمارا حق مارا جا رہا ہے ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح رہے کہ ایسی ڈگری یا سند کا دعویٰ کرنا جو حقیقت میں نہ ہو، اور پھر اس کی بنیاد پر ملازمت حاصل کرنا شرعاً جھوٹ اور دھوکہ دہی کے زمرے میں آتا ہے، جو کہ شریعت میں ناجائز اور حرام ہے۔ لہذا اگر کسی شخص نے BSC کی ڈگری کو ڈاکٹری کی ڈگری کے مساوی ظاہر کرکے ملازمت حاصل کی ہوتو اس کا یہ عمل شرعاً جھوٹ ،فریب ،دھوکہ دہی پر مبنی ہونے کی وجہ سے شرعاً ناجائز اور حرام قرار پائے گا ۔ البتہ اگر وہ شخص اس ملازمت کے تمام تقاضوں کو پوری اہلیت، دیانت اور ذمہ داری کے ساتھ پورا کررہا ہو تو اس ملازمت سے حاصل شدہ آمدنی حرام نہ ہوگی ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی سنن أبی داؤد: عن أبي هريرة: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم مر برجل يبيع طعاما، فسأله "كيف تبيع؟ " فأخبره، فأوحي إليه: أدخل يدك فيه، فأدخل يده فيه، فإذا هو مبلول، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "ليس منا من غش".( باب فی النھی عن الغش، ج:5، ص:323، ناشر: دار الرسالۃ العالمیۃ )-
و فی الشامیۃ : قولہ ( لأن الغش حرام ) ( إلی قولہ ) قال بعض مشایخنا یفسق و ترد شھادتہ إلخ (‌‌[مطلب في جملة ما يسقط به الخيار،ج: 5 ص: 47، ناشر: سعید )-
و فی الدر المختار: أفاد أن ركنها الإيجاب والقبول. وشرطها كون الأجرة والمنفعة معلومتين؛ لأن جهالتهما تفضي إلى المنازعة اھ
و فی رد المحتار تحت: (قوله كون الأجرة والمنفعة معلومتين) أما الأول فكقوله بكذا دراهم أو دنانير وينصرف إلى غالب نقد البلد، فلو الغلبة مختلفة فسدت الإجارة ما لم يبين نقدا منها فلو كانت كيليا أو وزنيا أو عدديا متقاربا فالشرط بيان القدر والصفة وكذا مكان الإيفاء لو له حمل ومؤنة عنده، وإلا فلا يحتاج إليه كبيان الأجل، ولو كانت ثيابا أو عروضا فالشرط بيان الأجل والقدر والصفة لو غير مشار إليها، ولو كانت حيوانا فلا يجوز إلا أن يكون معينا بحر ملخصا. وأما الثاني فيأتي في المتن قريبا (قوله ساعة فساعة) ؛ ‌لأن ‌المنفعة ‌عرض لا تبقى زمانين، فإذا كان حدوثه كذلك فيملك بدله كذلك قصدا للتعادل، اھ ( شروط الإجارۃ، ج:6، ص:5، ناشر: سعید )-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
بشیر احمد جمعہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 83754کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مالک کے علم میں لائے بغیر کسی کام کے کرنے پر کمیشن لینا جائز نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • کسی بھی ملازم کا کمپنی کے توسط سے ہدیہ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 0
  • کرکٹ میچ کے اسکور ویب سائٹ پر ڈال کر پیسے کمانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • پروفیشنل کرکٹ کھیلنے اور اس کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 1
  • حلال آمدن میں حرام آمدن شامل ہونے سے سارا مال حرام ہوجائیگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال سے خریدی گئی گاڑی سے حاصل ہونے والی حلال آمدنی

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ایک مصرف کے نام پر چندے میں جمع کی ہوئی رقم ، کسی دوسرے مصرف میں خرچ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • "پی ایل ایس " اکاؤنٹ کےمنافع اور اس کے مصرف کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • عورت کےلئے نس بندی کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سودی رقم سے ٹیکس ادا کرنا جائز نہیں

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کسی کمپنی ویب سائٹ پر پر غیر متعلقہ کمپنی کی تشہیر پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ”studypool.com“ ویب سائٹ پر لٹریچر نوٹس سیل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • فراڈ اور دھوکہ دہی سے حاصل کردہ مال کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • قبرستان میں لگے ہوئے درختوں کا کاٹنا -حدیث "قاتل مقتول دونوں جہنمی" کی تشریح

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • بینک کے لیے انجئنیرنگ کا کام کر کے اس کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کیا پیسے کمانا اللہ سے دوری کا سبب ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • اولیاء اللہ کی قبروں کو تجارت کا ذریعہ بنانا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • دکان کے سامنے والی جگہ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 2
  • میزان بینک کے" نیا پاکستان اسلامک سرٹیفکیٹ" میں سرمایہ کاری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • مقررہ تنخواہ والے امام کا اپنے لئے ،اپنی مسجد میں چندہ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • بینک اکاونٹ کے سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کرنٹ اکاونٹ کا کہنے کے باوجود ، بینک والوں نے سیونگ اکاونٹ کھول دیا،اس میں جمع شدہ سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال خرچ کرنے کے بعد بھی بلانیت ثواب صدقہ کرنالازم ہے

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سرکاری سکول کے اساتذہ کا مقررہ وقت سے پہلے چھٹی کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • والد مرحوم کی, حلال و حرام سے مخلوط آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
Related Topics متعلقه موضوعات