شوهر و بیوی کے حقوق

کیا جھوٹے شوہر کی اطاعت بھی لازم ہے؟

فتوی نمبر :
83759
| تاریخ :
2025-06-28
معاشرت زندگی / ازدواجی مسائل / شوهر و بیوی کے حقوق

کیا جھوٹے شوہر کی اطاعت بھی لازم ہے؟

السلام علیکم !
میری شادی کو سات سال ہوگئے ہیں ۔شادی کے وقت سسرال والوں نے میرے شوہر کی تعلیم غلط بتائی تھی۔ پھر شادی کے بعد معلوم ہوا کے وہ تو نہ اتنے پڑھے ہوئے ہیں ۔اور نہ ہی کوئی کام کرتے ہیں ۔اور اولاد بھی نہیں ہوسکتی ۔اس کے علاوہ میرے سسرال والوں نے میرے شوہر کو یہ بھی سکھایا ہوا تھا کہ میں نے شادی کے بعد نوکری کرنی ہے ۔اتنے سال تک مجھے ذہنی طور پر پریشان کیا گیا ۔آج میرے سسرال والے اور میرے شوہر اپنی غلطیوں پر پردہ ڈالتے ہیں ۔اور مجھے غلط ثابت کرنے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں ۔اس کے علاوہ میرے شوہر شادی کے شروع میں اپنے خاندان والوں کی میرے سامنے بہت برائیاں کرتے تھے ۔جبکہ ایسا کچھ بھی نہیں تھا ۔آج جب شادی کو اتنے سال گزر گئے ہیں تو وہ اپنے ان ہی رشتے داروں کے آگے پیچھے بھاگتا ہے ۔میرا مسئلہ یہ ہے کہ مجھے میرے شوہر پر اعتماد نہیں رہا ۔مجھے میرے شوہر کی باتیں جھوٹی لگتی ہیں ۔
براہ مہربانی میری راہنمائی فرمائیں میں ایسے حالات میں کیسے اپنے شوہر کی اطاعت کروں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں ذکر کردہ تفصیل کے مطابق لڑکے کا رشتہ کروانے کیلئے اس کے خاندان والوں کا تعلیم کے متعلق غلط بیانی کرنا یا اصل حقیقت کو چھپانے کی کوشش کرنا تو دھو کہ دہی کی وجہ سے درست نہیں تھا، لیکن اب جب دونوں کا نکاح اور رخصتی بھی ہو چکی ہے تو اب پرانی باتوں کی وجہ سے خاندانوں کا آپس میں تعلقات خراب کرنا مناسب نہیں، اس لئے سائلہ اس کے شوہر اور سسرال والوں کو چاہیئے کہ اب سابقہ باتوں کو بنیاد بناکر اس رشتہ میں مزید مشکلات پیدا کرنے سے اجتناب کریں۔
جہاں تک شوہر کی اطاعت کا تعلق ہے تو اس کے متعلق یہ حکم ہے کہ شریعت مطہرہ نے بیوی پر جائز اور مباح ا مور میں اپنے شوہر کی اطاعت اور فرمانبرداری کو لازم قرار دیا ہے، لہذا سائلہ پر اپنے شوہر کی جائز اور مباح امور میں ان کی اطاعت کرنا لازم ہے البتہ اگر وہ خلاف شریعت کسی کام کرنے کا حکم دے تو اس میں ان کی اطاعت لازم نہ ہوگی ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی صحیح المسلم حدثنا قتيْبة بن سعيد، حدثنا ليث، عنْ عبيد اللهِ، عن نَافعٍ، عنِ ابْن عمرَ، عن النَّبي صلّى الله عليْه وسلّمَ، أَنه قالَ: على الْمرءِ الْمسْلِمِ السمْع والطاعة فيما أحبَ وكره، إلا أَنْ يؤْمر بمعْصية، فإن أمر بمعصية، فلا سمع و لا طاعة الحدیث ( بَاب وجوب طاعة الأمراء في غيرِمعْصية، وَتحْریمها فِي الْمعْصية،کتاب الأمارۃ، ج: 2، ص: 125، ط: قدیمی کتب خانہ )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالعزیز رحیم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 83759کی تصدیق کریں
0     17
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شادی کے بعد بیوی کے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی اپنے شوہر سے جیب خرچی مانگ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر بیوی کی دلجوئی کے لئے میک اپ کرواسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی شوہرکے مطالبے پر بالوں پر ہرارنگ کرسکتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا شوہر اجازت دے تو بیوی روزانہ اپنے والدین کو ملنے جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 5
  • دیور کا بھابھی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • لڑکی کے جہیز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • سسرال والوں کا بہو سے گھر کا سارا کام لینا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 2
  • بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نکاح نامے میں بطور حق مہر سونے کی مقدار لکھی جائے یا مالیت؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • میاں بیوی کے تنازع کا حل

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شادی کے موقع پر لڑکی کو دیے گئے زیورات کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • اگر ساس بہو کو ناجائز تنگ کرے تو بیٹے کی کیا ذمہ داری بنتی ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے والدین کی خدمت کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • عرصہ سات سال سے بیوی کے ساتھ بات چیت نہ کرنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی کے شوہر کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا پہلی بیوی شوہر کو دوسری بیوی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے سے منع کر سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا بیوی پر شوہر کی ہر بات ماننا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی کے ہمبستری کے مطالبہ پر شوہر کا منع کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • ازدواجی حقوق اور نان و نفقہ ادا نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • گھریلو معاملات درست نہ ہونے پر بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • دو شادیاں کرنے کی صورت میں ہر ایک بیوی کے حقوق

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے حقوق ادا نہ کرنے والی بیوی کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بھوؤں کو باریک کرنے والی عورت کی نمازکا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات