شوهر و بیوی کے حقوق

جوائنٹ فیملی کی وجہ سے مشترکہ کھانے کا حکم

فتوی نمبر :
85816
| تاریخ :
2025-09-02
معاشرت زندگی / ازدواجی مسائل / شوهر و بیوی کے حقوق

جوائنٹ فیملی کی وجہ سے مشترکہ کھانے کا حکم

السلام علیکم میرا آپ سے سوال ہے کہ میں جوائنٹ فیملی میں رہتی ہوں یہاں کا کھانا پینا ہمارے گھر سے بہت مختلف ہے میں کوشش کرتی ہوں کہ اللہ پاک کا شکر ادا کر کہ کھا لوں لیکن مجھ سے نہیں کھایا جاتا ابھی میں حمل سے بھی ہوں اور میری 1 سال کی بیٹی بھی ہے جو میرا دودھ پیتی ہے کھانا نہ سمجھ میں آنے کی وجہ سے میں تھوڑا کھا کہ اُٹھ جاتی ہوں جس کی وجہ سے مجھے بہت کمزوری ہوگئی ہے شوہر کہتے ہیں کہ ہم سب کے ساتھ رہتے ہیں تو سب کی مرضی کا بنے گا تم برداشت کرو مہربانی کر کہ میری رہنمائی کریں

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو كہ بيوى اگر شريعت كى نظر ميں نافرمان نہ ہو تو شوہر كے ذمہ اس كے وسعت کے مطابق اس كى بيوى كا نان ونفقہ يعنى كھانا ، پينا ، لباس اور رہائش فراہم كرنا واجب ہے، لہذا سائلہ اگر شوہر كى مجبورى اور مالى وسعت وغيره كى وجہ سے جوائنٹ فيملى ميں رہائش پذير ہو ليكن اسے حمل كى حالت ميں گھر ميں پكايا جانے والا كھانا طبيعت كے موافق معلوم نہ ہو رہا ہو، جس كى وجہ سے اس كى صحت خراب ہونے كا انديشہ ہو، تو شوہر كو بھى چاہئے كہ كبھى كبھار اس كى طبيعت كے مطابق الگ سے كھانے پينے كا انتظام كر ليا كرے ، تاكہ ان كى صحت برقرار رہنے كے ساتھ ساتھ شادى شده زندگى ميں بھى پريشانياں پيدا نہ ہوں، اسى طرح سائلہ كو بھى چاہئے كہ جب رخصت ہو كر شوہر كے گھر آ چكى ہے، تو اب شوہر كے ہاں كھانے پينے والى أشياء كے ساتھ اپنے آپ كو عادى بنانے كى كوشش كر ليا كرے، تاكہ ان كى طبيعت كى وجہ سے اس كا شوہر مشكلات اور پريشانى كا شكار نہ ہو، بلكہ دونوں كى زندگى يكسوئى كے ساتھ بسر ہوتى رہىں .

مأخَذُ الفَتوی

كما في الدر المختار: وشرعا: (هي الطعام والكسوة والسكنى) وعرفا هي: الطعام (ونفقة الغير تجب على الغير بأسباب ثلاثة: زوجية، وقرابة، وملك) ... (فتجب للزوجة)... (على زوجها)... (بقدر حالهما) (3/572-573-574) وفي رد المحتار: وأما على المفتى به فتجب نفقة الوسط في المسألتين وهو فوق نفقة المعسرة ودون نفقة الموسرة. اهـ [تنبيه] صرحوا ببيان اليسار والإعسار في نفقة الأقارب ولم أر من عرفهما في نفقة الزوجة، ولعلهم وكلوا ذلك إلى العرف والنظر إلى الحال من التوسع في الإنفاق وعدمه، ويؤيده قول البدائع: حتى لو كان الرجل مفرطا في اليسار يأكل خبز الحوارى ولحم الدجاج والمرأة مفرطة في الفقر تأكل في بيت أهلها خبز الشعير يطعمها خبز الحنطة ولحم الشاة (3/575)
وفي الدر المختار: (وكذا تجب لها السكنى في بيت خال عن أهله) سوى طفله الذي لا يفهم الجماع وأمته وأم ولده (وأهلها) ولو ولدها من غيره (بقدر حالهما) كطعام وكسوة. وفي رد المحتار تحت: (قوله وكذا تجب لها) أي للزوجة السكنى أي الإسكان، وتقدم أن اسم النفقة يعمها؛ لكنه أفردها؛ لأن لها حكما يخصها نهر (قوله خال عن أهله إلخ) ؛ لأنها تتضرر بمشاركة غيرها فيه؛؛ لأنها لا تأمن على متاعها ويمنعها ذلك من المعاشرة مع زوجها ومن الاستمتاع إلا أن تختار ذلك؛ لأنها رضيت بانتقاص حقها هداية. (باب النفقة، ج: 3، ص: 599-600، ط: ايج ايم سعيد)
وفي الهندية: والنفقة الواجبة المأكول والملبوس والسكنى أما المأكول فالدقيق والماء والملح والحطب والدهن كذا في التتارخانية وكما يفرض لها قدر الكفاية من الطعام كذلك من الآدام كذا في فتح القدير (الباب السابع عشر في النفقات، ج: 1، ص: 549، ط: مكتبة ماجدية)
وفي السنن الكبرى للبيهقي: عن جابر بن عبد الله، عن النبي صلى الله عليه وسلم في قصة حجة الوداع قال: " ‌فاتقوا ‌الله ‌في ‌النساء ‌فإنكم أخذتموهن بأمانة الله واستحللتم فروجهن بكلمة الله " (باب الكلام الذي ينعقد به النكاح، ج: 7، ص: 234، الرقم: 13823)
وفي مرقاة المفاتيح: (ولهن عليكم رزقهن) من المأكول والمشروب وفي معناه سكناهن (وكسوتهن بالمعروف) باعتبار حالكم فقرا وغنى أو بالوجه المعروف من التوسط الممدوح. (قصة حجة الوداع، ج: 5، ص: 439، ط: مكتبة حقانية)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
قاضی محمد اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 85816کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شادی کے بعد بیوی کے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی اپنے شوہر سے جیب خرچی مانگ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر بیوی کی دلجوئی کے لئے میک اپ کرواسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی شوہرکے مطالبے پر بالوں پر ہرارنگ کرسکتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا شوہر اجازت دے تو بیوی روزانہ اپنے والدین کو ملنے جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 5
  • دیور کا بھابھی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • لڑکی کے جہیز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • سسرال والوں کا بہو سے گھر کا سارا کام لینا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نکاح نامے میں بطور حق مہر سونے کی مقدار لکھی جائے یا مالیت؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • میاں بیوی کے تنازع کا حل

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • اگر ساس بہو کو ناجائز تنگ کرے تو بیٹے کی کیا ذمہ داری بنتی ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شادی کے موقع پر لڑکی کو دیے گئے زیورات کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے والدین کی خدمت کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • عرصہ سات سال سے بیوی کے ساتھ بات چیت نہ کرنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی کے شوہر کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا پہلی بیوی شوہر کو دوسری بیوی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے سے منع کر سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا بیوی پر شوہر کی ہر بات ماننا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی کے ہمبستری کے مطالبہ پر شوہر کا منع کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • ازدواجی حقوق اور نان و نفقہ ادا نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • گھریلو معاملات درست نہ ہونے پر بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • دو شادیاں کرنے کی صورت میں ہر ایک بیوی کے حقوق

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے حقوق ادا نہ کرنے والی بیوی کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بھوؤں کو باریک کرنے والی عورت کی نمازکا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات