شوهر و بیوی کے حقوق

برا رویہ رکھنے والے شوہر سے خلاصی کا طریقہ

فتوی نمبر :
85933
| تاریخ :
2025-09-07
معاشرت زندگی / ازدواجی مسائل / شوهر و بیوی کے حقوق

برا رویہ رکھنے والے شوہر سے خلاصی کا طریقہ

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاته! میرا شوہر ایک عرصہ سے مجھے ذہنی اذیت اور پریشانی میں مبتلا کیے ہوئے ہیں، معمولی معمولی بات پر مجھے بد زبانی اور گالی گلوچ کرتا ہے، کئی بار بول چکا ہے کہ جس مرد کے ساتھ خوش رہنا ہے اس کے ساتھ نکاح کر لو، کئی بار بول چکا ہے کہ میرے گھر سے چلی جاو،میرا شوہر نہ تو میرا خرچہ دیتا ہے نہ ہی مجھ سے اچھے اخلاق سے پیش آتا ہے، ہر وقت مجھے دھتکارتا ہے، گالیاں دیتا ہے، ذلیل و رسوا کرتا ہے ،غصے میں کبھی مجھے گھر سے نکلنے کا کہتا ہے ، اس وجہ سے میری زندگی اجیرن ہو چکی ہے،میری گزارش ہے کہ مجھے شریعت کی روشنی میں بتا دیا جائے کہ ایسی صورت حال میں میرا کیا حکم ہے؟کیا نکاح ختم ہو چکا ہے یا باقی ہے ؟اگر باقی ہے تو مجھے اس اذیت ناک زندگی سے نجات کیسے مل سکتی ہے؟ براہ کرم میری اس مشکل کو آسان کریں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ نے اپنے شوہر کے ذکر کردہ رویہ کی وجوہات بیان نہیں کی اور نہ ہی شوہر کا بیان شامل کیا ہے کہ جس طرح سائلہ کو اپنے شوہر کے رویہ پر اعتراض ہے اسی طرح شوہر بھی سائلہ کی رویہ سے مطمئن ہے یا نہیں، تا ہم میاں بیوی ایک دوسرے کا لباس ہیں اور دونوں کے ذمہ شرعاً ایک دوسرے کے حقوق کی پاسداری لازم ہے اور اس میں جان بوجھ کر کوتاہی حق تلفی ہونے کی وجہ سے قابل مؤاخذہ جرم اور گناہ ہے،لہذا سائلہ کے شوہر کو چاہئیے کہ وہ اپنے اس رویہ پر نظر ثانی کرتے ہوئے سائلہ کے واجبی حقوق کی ادائیگی کی فکر کریں اور اگر خاندان کے بڑوں کے ذریعہ سمجھانے کے باوجود اس کے رویہ میں بہتری کی کوئی امید نہ ہو اور نہ ہی وہ اپنے واجب حقوق اور نان و نفقہ کی ادائیگی کے لئے تیار ہو،تو ایسی صورت میں سائلہ اس سے خلع یا طلاق کے ذریعہ علیحدگی حاصل کر سکتی ہے اور اس کی وجہ سے وہ شرعا گنہگار نہ ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالیٰ : فإِن خِفتُم ألّا يُقِيما حُدُود اللّهِ فلا جُناح عليهِما فِيما افتدت بِهِ (سورۃالبقرۃ: آیت 228)۔
و فی المبسوط للسرخسی: فيحتمل الفسخ بالتراضى أيضًا، وذلك بالخلع، واعتبر هذه المعاوضة المحتملة للفسخ بالبيع والشراء في جواز فسخها بالتراضى إلخ۔ (كتاب الطلاق ، باب الخلع، ج: 6، ص: 171، ط: دار المعرفة)۔
و فی الھدایۃ: و إذا تشاق الزوجان و خافا أن لا يقيما حدود الله فلا بأس بأن تفتدي نفسها منه بمال يخلعها به إلخ۔ (باب الخلع، ج: 2، ص: 96، ط: انعامیة)۔
وفی الفتاوی الھندیۃ: تجب علی الرجل نفقة امرأته المسلمة والذمیة والفقیرة والغنیة دخل بها أو لم یدخل، كبیرةً کانت المرأة أو صغیرةً، یجامع مثلها، کذا في فتاویٰ قاضي خان. سواء کانت حرةً أو مکاتبةً، كذا في الجوهرة النیرة الخ۔ (كتاب الطلاق،الباب التاسع عشر فی النفقات،ج:1،ص:544،ط:رشیدیہ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالھادی شعیب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 85933کی تصدیق کریں
0     17
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شادی کے بعد بیوی کے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی اپنے شوہر سے جیب خرچی مانگ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر بیوی کی دلجوئی کے لئے میک اپ کرواسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی شوہرکے مطالبے پر بالوں پر ہرارنگ کرسکتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا شوہر اجازت دے تو بیوی روزانہ اپنے والدین کو ملنے جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 5
  • دیور کا بھابھی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • لڑکی کے جہیز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • سسرال والوں کا بہو سے گھر کا سارا کام لینا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 2
  • بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نکاح نامے میں بطور حق مہر سونے کی مقدار لکھی جائے یا مالیت؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • میاں بیوی کے تنازع کا حل

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شادی کے موقع پر لڑکی کو دیے گئے زیورات کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • اگر ساس بہو کو ناجائز تنگ کرے تو بیٹے کی کیا ذمہ داری بنتی ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے والدین کی خدمت کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • عرصہ سات سال سے بیوی کے ساتھ بات چیت نہ کرنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی کے شوہر کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا پہلی بیوی شوہر کو دوسری بیوی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے سے منع کر سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا بیوی پر شوہر کی ہر بات ماننا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی کے ہمبستری کے مطالبہ پر شوہر کا منع کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • ازدواجی حقوق اور نان و نفقہ ادا نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • گھریلو معاملات درست نہ ہونے پر بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • دو شادیاں کرنے کی صورت میں ہر ایک بیوی کے حقوق

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے حقوق ادا نہ کرنے والی بیوی کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات