شوهر و بیوی کے حقوق

فحش فلمیں اور ہاتھ سے خواہش پوری کرنے والے شخص کی بیوی کو کیا کرنا چاہیئے؟

فتوی نمبر :
86512
| تاریخ :
2025-09-23
معاشرت زندگی / ازدواجی مسائل / شوهر و بیوی کے حقوق

فحش فلمیں اور ہاتھ سے خواہش پوری کرنے والے شخص کی بیوی کو کیا کرنا چاہیئے؟

میرا مسئلہ تھوڑا حیا کے خلاف ہے، لیکن پوچھنا ضروری ہے۔ میرا شوہر حافظ قرآن ہے ، لیکن ہماری شادی کو چھ سال ہوگئے ہیں ،میں نے ان چھ سالوں میں اپنے شوہر کو ایک دفعہ بھی قرآن پڑھتے ہوئے نہیں دیکھا، نا ہی وہ تراویح سناتے ہیں ، نا وہ جمعہ کے علاؤہ نماز پڑھتے ہیں۔اب مسئلہ یہ ہے کہ وہ پورن (فحش فلمیں ) دیکھتے ہیں اور ہاتھ سے اپنی خواہش پوری کرتے ہیں ، وہ یہ سمجھتے ہیں کہ میری بیوی کو نہیں پتہ کہ میں یہ کرتا ہوں ، وہ جب یہ سب کرتے ہیں مجھے بہت رونا آتا ہے اور مجھے اپنے شوہر سے نفرت محسوس ہونے لگتی ہے، میرا دل نہیں چاہتا کہ میں ان کے پاس جاؤں یا ان سے بات کروں ، ہمارا رشتہ بہت اچھا ہے وہ میرے حقوق بھی پورے کرتے ہیں ، اب اس بارے میں کیا حکم ہے میرے لیے بھی اور میرے شوہر کے لیے بھی ؟ اور اس چیز کا گناہ کتنا ہے اور اس کا حل کیا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ فحش فلمیں دیکھنا اور اس کے نتیجے میں مشت زنی کا ارتکاب کرنا اسی طرح جمعہ کے علاوہ باقی نمازوں کو ترک کرنا گناہ کبیرہ ہے ، ان کی حرمت پر قرآن و احادیث میں سخت قسم کی وعیدیں وارد ہوئی ہیں، لہذا صورت مسئولہ میں اگر سائلہ کا بیان واقعۃً درست اور مبنی بر حقیقت ہو فقط سائلہ کا وہم و گمان نہ ہو، تو سائلہ کے شوہر کا مذکور طرز عمل شرعاً درست نہیں، جس کی وجہ سے وہ سخت گناہ گار ہورہا ہے، جس پر اسے بصدق دل توبہ و استغفار اور آئندہ کے لئے نمازوں کی پاپندی اور اس قبیح عمل سے مکمل اجتناب لازم ہے ۔ جبکہ سائلہ کو بھی چاہیئے کہ وہ حکمت و بصیرت کے ساتھ اپنے شوہر کوسمجھاکر پاپندی کے ساتھ نمازیں پڑھنے اور اس فعل شنیع سے باز رکھنے کی پوری کوشش کرے اور اسے نیک لوگوں کی صحبت میں رہنے کی ترغیب دے ۔ان شاء اللہ امید ہے کہ وہ راہ راست پر آجائے ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد قاسم حسین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 86512کی تصدیق کریں
0     7
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شادی کے بعد بیوی کے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی اپنے شوہر سے جیب خرچی مانگ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر بیوی کی دلجوئی کے لئے میک اپ کرواسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی شوہرکے مطالبے پر بالوں پر ہرارنگ کرسکتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا شوہر اجازت دے تو بیوی روزانہ اپنے والدین کو ملنے جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 5
  • دیور کا بھابھی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • لڑکی کے جہیز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • سسرال والوں کا بہو سے گھر کا سارا کام لینا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 2
  • بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نکاح نامے میں بطور حق مہر سونے کی مقدار لکھی جائے یا مالیت؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • میاں بیوی کے تنازع کا حل

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شادی کے موقع پر لڑکی کو دیے گئے زیورات کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • اگر ساس بہو کو ناجائز تنگ کرے تو بیٹے کی کیا ذمہ داری بنتی ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے والدین کی خدمت کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • عرصہ سات سال سے بیوی کے ساتھ بات چیت نہ کرنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی کے شوہر کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا پہلی بیوی شوہر کو دوسری بیوی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے سے منع کر سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا بیوی پر شوہر کی ہر بات ماننا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی کے ہمبستری کے مطالبہ پر شوہر کا منع کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • ازدواجی حقوق اور نان و نفقہ ادا نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • گھریلو معاملات درست نہ ہونے پر بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • دو شادیاں کرنے کی صورت میں ہر ایک بیوی کے حقوق

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے حقوق ادا نہ کرنے والی بیوی کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات