شوهر و بیوی کے حقوق

بیوی کے ساتھ برا رویہ رکھنے والے شوہر کے معاملہ میں بیوی کو کیا طرز عمل اختیار کرنا چاہیئے؟

فتوی نمبر :
87351
| تاریخ :
2025-10-06
معاشرت زندگی / ازدواجی مسائل / شوهر و بیوی کے حقوق

بیوی کے ساتھ برا رویہ رکھنے والے شوہر کے معاملہ میں بیوی کو کیا طرز عمل اختیار کرنا چاہیئے؟

میری شادی کو 13 سال ہو گئے ہیں، تین بچے ہیں، میرے شوہر 12 سال کویت میں رہے تھے ،اب جا کر ہم نے ساتھ رہنا شروع کیا ہے، پاکستان شفٹ ہونے کی وجہ سے معاشی حالات کمزور ہیں، لیکن میں نے صبر کیا ہوا ہے، جب سے وہ آئے ہیں میری زندگی اجیرن کر دی ہے ،اس آدمی کو مجھ میں ہر برائی نظر آتی ہے، نہ اسے بچوں سے محبت ہے نہ مجھ سے، وہ صاف کہتا ہے کہ میری زندگی میں بڑی غلطی ہے تم سے شادی کرنا ،ہر وقت میرے گھر والوں کو برا بھلا بولنا ،میں نے پیار سے بہت سمجھایا ،لیکن وہ خود پسند ہے وہ نہیں سنتا ،میری اب برداشت سے باہر ہو رہا ہے اس کا رویہ ،میری ہر کوشش زیرو ہے ، میں نے اس کے بچے پالے اس کے پیچھے ،اس پر بھی وہ کہتا ہے کہ سب کرتے ہیں ایسا تم انوکھی نہیں ہو، ہمارے بیچ کوئی احساس محبت اور عزت باقی نہیں رہی ہے ،مجھے کیا فیصلہ کرنا چاہیے ،آرام سے بیٹھ کر بات کر چکی ہوں ،وہ آدمی اپنے ماں کی بھی نہیں سن رہا ،ایسے بہانے کر رہا ہے کہ اس کے ساتھ زیادتی کی ہے ہم سب نے ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ نکاح کے بندھن میں آنے کے بعد جیسے بیوی پر خاوند کی اطاعت، فرمانبرداری اور دیگر حقوق واجب اور لازم ہوتے ہیں ، ایسا ہی خاوند پر بھی بیوی کا نان ونفقہ، سکنی اور دیگر حقوق کی ادائیگی کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آنا بھی لازم ہوتا ہے، خاوند کے لیے قطعاً یہ جائز نہیں ہےکہ اپنی بیوی کے ساتھ بد سلوکی کرے، یابغیر کسی عذر کے اسے کسی بھی طرح جسمانی یا ذہنی اذیت دیدے، لہذا صورتِ مسئولہ میں سائلہ کا بیان اگر واقعۃً درست اور مبنی بر حقیقت ہو، اس میں کسی قسم دروغ گوئی سے کام نہ لیا گیا ہو، تو سائلہ کے شوہر کا سائلہ کے ساتھ سوال میں مذکور سلوک ورویہ رکھنا قطعاً جائز نہیں، اسے چاہیئے کہ اپنے ان افعال پر اللہ تعالی کے حضور بصدقِ دل توبہ و استغفار کرے، اور اپنی بیوی سے بھی معافی تلافی کر کے آئندہ کیلئے اس طرح کے ناروا سلوک سے اجتناب کرے، اور سائلہ کو بھی چاہیئے کہ از خود یااپنے خاندان کے بڑوں کے ذریعہ حکمت اور نرمی کے ساتھ اس کو سمجھا کر مذکور رویہ سے باز رہنے کی کوشش کرے، اور شوہر کے حقوق کی ادائیگی ، اس کے ساتھ حسنِ سلوک سے پیش آنے کے ساتھ اس کے لیے دعاؤں کا بھی اہتمام کرے، انشاء اللہ امید ہے کہ وہ اپنے مذکور طرزِ عمل سے باز آجائے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی أحکام القرأن للجصاص: (و عاشروھن بالمعروف) امر للازواج بعشرۃ نسائھم بالمعروف و من المعرروف أن یوفیھا حقھا من المھر و النفقۃ و القسم و ترک أذاھا بالکلام الغلیظ و الإعراض عنھا و المیل إلی غیرھا و ترک اللعبوس و القطوب فی و جھھا بغیر ذنب و ما جری ذلک و ھو نظیر قولہ تعالی ( فامساک بالمعروف أو تسریح بإحسان الخ ( ج: 2، ص:109،ط: سہیل اکیڈمی لاھور )۔
و فی تفسیر روح المعانی: ( و عاشروھن) أی خالقوھن ( بالمعروف) و ھو ما لا ینکر الشرع و المروءۃ و المراد ھھنا النصفۃ فی القسم و النفقۃ و الاجمال فی القول و الفعل و قیل المعروف أن لا یضربھا و لا یسئ الکلام معھا و یکون منبسط الوجھ لھا و قیل أن یتضع لھا کما تتوضع لہ و استدل من بعمومہ من أوجب لھن الخدمۃ إذا کن ممن لا یخدمھن أنفسھن و الخطاب للذین یسیئون العشرۃ مع أزواجھم الخ (ج: 4، ص:243، ط: مکتبۃ امدادیۃ)۔
و فی بدائع الصنائع: و منھا المعاشرۃ بالمعروف و أنہ مندوب الیہ و مستحب قال اللہ تعالی و عاشروھن بالمعروف قیل ھی المعاشرۃ بالفضل و الإحسان قولا و فعلا و خلقا قال النبی ﷺ خیرکم خیرکم لأھلہ و أنا خیرکم لأھلی الخ ( ج: 2، ص:334، ط: سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محسن نثار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 87351کی تصدیق کریں
0     4
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شادی کے بعد بیوی کے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی اپنے شوہر سے جیب خرچی مانگ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر بیوی کی دلجوئی کے لئے میک اپ کرواسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی شوہرکے مطالبے پر بالوں پر ہرارنگ کرسکتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا شوہر اجازت دے تو بیوی روزانہ اپنے والدین کو ملنے جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 5
  • دیور کا بھابھی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • لڑکی کے جہیز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • سسرال والوں کا بہو سے گھر کا سارا کام لینا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نکاح نامے میں بطور حق مہر سونے کی مقدار لکھی جائے یا مالیت؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • میاں بیوی کے تنازع کا حل

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • اگر ساس بہو کو ناجائز تنگ کرے تو بیٹے کی کیا ذمہ داری بنتی ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شادی کے موقع پر لڑکی کو دیے گئے زیورات کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے والدین کی خدمت کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • عرصہ سات سال سے بیوی کے ساتھ بات چیت نہ کرنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی کے شوہر کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا پہلی بیوی شوہر کو دوسری بیوی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے سے منع کر سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا بیوی پر شوہر کی ہر بات ماننا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی کے ہمبستری کے مطالبہ پر شوہر کا منع کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • ازدواجی حقوق اور نان و نفقہ ادا نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • گھریلو معاملات درست نہ ہونے پر بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • دو شادیاں کرنے کی صورت میں ہر ایک بیوی کے حقوق

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے حقوق ادا نہ کرنے والی بیوی کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بھوؤں کو باریک کرنے والی عورت کی نمازکا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات