مہر

نکاح نامہ میں لکھے ہوئے مکان کی ملکیت کا حکم

فتوی نمبر :
89052
| تاریخ :
2025-11-22
معاملات / احکام نکاح / مہر

نکاح نامہ میں لکھے ہوئے مکان کی ملکیت کا حکم

ہمارے علاقے میں رواج ہے کہ بچی کا رشتہ طے کرتے وقت والدین کرنسی کی صورت میں حق مہر کے علاوہ بچی کی ازدواجی زندگی کے تحفظ کی خاطر کچھ شرائط طے کرتے ہیں،جن میں مکان یا جائیداد کا کچھ حصہ بھی بچی کے نام انتقال یا رجسٹری کرایا جاتا ہے،یا نکاح نامہ و کابین نامہ میں قطعی ملکیت لکھوایا جاتا ہے،اگر نکاح نامہ میں حق مہر کے عوض مکان کا حصہ کو کالم میں ازدواجی زندگی کے تحفظ کیلئےمکان کا طے شدہ حصہ نہیں لکھوایا گیا ہو،بلکہ نکاح نامہ میں شرائط ہی کے کالم میں لکھوایا گیا ہوتو کیا یہ حق مہر شمار ہوگا یا ہبہ ہر دونوں صورتوں میں بغیر طے شدہ حصہ پر مکمل قبضہ و مکمل تصرف کے بغیر وہ حصہ بچی کی ملکیت ہو گا یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں جب مہر الگ سے نقدی کی صورت میں طے کر کے تحریر کر لیا گیا ہےتو یہ بہر صورت واجب الاداء ہے،جبکہ مکان یا اس کا کچھ متعین حصہ اگر حقِ مہر کا عوض طے نہیں کیا گیا تو محض لکھنے سے (چاہے قطعی ملکیت کے انداز میں کیوں نہ تحریر کیا جائے) وہ لڑکی کی ملکیت نہیں بنے گا، چنانچہ صورتِ مسئولہ میں جب لڑکی کو باضابطہ مالکانہ قبضہ وتصرف کے ساتھ مذکور مکان یا اس کا کچھ متعین حصہ نہیں دیا گیااور نہ ہی حقِ مہر کے عوض کے طور پر اس کا تذکرہ کیا گیا ہے تو لڑکی اس کی حقدار نہیں، تاہم شوہر اور اس کے خاندان والوں کی طرف سے لڑکی کو حقِ مہر کے علاوہ مکان یا مکان کا مخصوص حصہ دینے کا وعدہ کیا گیا ہے،توشوہر اور اس کے اہلِ خانہ کے ذمہ اس وعدے کی پاسداری کرتے ہوئے لڑکی کو حسبِ وعدہ مکان یا مکان کا متعین حصہ دینا دیانۃً لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالیٰ : وأوفوا بالعھد إن العھد کان مسؤلا (سورۃ بنی اسرائیل، آیۃ 36)۔
وفی سنن ابی داؤد: عن ابی ھریرۃ رضی اللہ عنہ قال: قال رسولﷺ الصلح جائز بین المسلمین، زاد احمد الا صلحاً حرم حلالا أو احل حراما زاد سلیمان بن داود وقال رسول اللہﷺ المسلمون علی شروطھم الخ (باب فی الصلح، ج2، ص1359،ط:بشری)۔
وفی المصنف لعبد الرزاق: عبد الزاق عن الثوری عن الاجلح عن عدی بن عدی عن رجل عن عمر قال رفعت الیہ امرأۃ تزوجھا رجل وشرط لھا دارھا فقال عمر أوف بشرطھا
وفیہ ایضاً: عبد الرزاق عن ابن جریج والثوری أن عبد الکریم اخبرھما عن ابی عبیدۃ بن عبداللہ ابن مسعود قال أتی معاویۃ فی امرأۃ شرط لھا زوجھا أن لھا دارھا فسأل عمرو بن العاص فقال اری ان یفی لھا بشرطھا الخ (باب الشرط فی النکاح، ج6، ص228، ط:ادارۃ القرآن والعلوم الاسلامیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
انعام اللہ حمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 89052کی تصدیق کریں
0     411
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تجدیدنکاح کی صورت میں بیان کردہ مہر کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسکین   مہر 1
  • رخصتی سے قبل طلاق ہوجانے کی صورت میں حق مہر کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • نکاح نامہ میں "خصوصی شرائط "کے خانے میں لکھے ہوئے سونے کی حیثیت

    یونیکوڈ   مہر 3
  • خاوند کا واپسی کی صراحت کیساتھ بیوی کا مہر اور سامانِ جہیزفروخت کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • عورت کے انتقال پر مہر اور بوقتِ رخصتی دئے جانے والے تحائف کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر کی عدم ادائیگی پر شوہر کو نقل مکانی سے روکنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • رخصتی سے قبل طلاق کی صورت میں مہر کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 1
  • نکاح نامہ میں , مہر سے ہٹ کر بعنوان گفٹ, لکھی گئی اشیاء کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • دلہن کو شادی پر دیے ہوئے سونے کی واپسی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر کی ادائیگی کے بغیر رخصتی کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • شادی پر دئیے ہوئے سونے کی واپسی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر مقرر کرنے کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   مہر 0
  • داماد سے جدائی لینے کی صورت میں حق مہر کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • بیوی کے مطالبۂ طلاق کی صورت میں مہرِ مؤجل کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • بیوی کا, حق مہر ایک بار معاف کردینے کے بعد پھر مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • طلاق کے بعد شوہر کے لیے زیورات کی واپسی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مجلس نکاح میں حق مہر کا ذکر نہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 1
  • بیوی سے زبردستی مہر معاف کروانا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • قسطوں میں مہر ادا کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • لڑکی والوں کی طرف سے شادی میں نامعقول شرائط لگاکر رخصتی میں تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • غیر مؤجل حق مہر کی ادائیگی سے پہلے ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر کی کم از کم مقدار کیا ہے؟

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر میں اختلاف کی صورت میں کونسا مہر لازم ہوگا؟

    یونیکوڈ   مہر 0
  • طلاق کے وقت حق مہرسے دستبرداری کے باوجودشوہرکاحق مہراداکرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • پانچ وقت کی نماز کی پابندی کو حق مہر مقرر

    یونیکوڈ   مہر 0
Related Topics متعلقه موضوعات