آمدنی و مصارف

باہر ملک کا فیک اکاؤنٹ بناکر ٹک ٹاک سے پیسے کمانا

فتوی نمبر :
89831
| تاریخ :
2025-12-09
حظر و اباحت / حلال و حرام / آمدنی و مصارف

باہر ملک کا فیک اکاؤنٹ بناکر ٹک ٹاک سے پیسے کمانا

السلام علیکم ،میرا سوال یہ ہے کہ اگر ہم ٹک ٹاک پر ایک ایسا کنٹینٹ بنا کر اپلوڈ کرتے ہیں جو صرف ایک اسٹوری کی صورت میں ہوتا ہے، جس میں کسی عریانی یا لغو یات کا عنصر شامل نہیں ہوتا، لیکن ایسا کنٹینٹ ایک ایسے طریقے سے اپلوڈ کیا جاتا ہے، جس میں کسی دوسرے ملک کا اکاؤنٹ وی پی اینV.P.N لگا کر اپریٹ کیا جاتا ہے، تاکہ یہ دکھایا جا سکے کہ یہ کنٹینٹ اس ملک سے اپلوڈ کیا گیا، کیونکہ ٹک ٹاک کا کرییٹر ریوارڈ پروگرام پاکستان میں نہیں ہے، تو اس لیے ایک بھائی کےپاس طریقہ آزمایا جاتا ہے،تاکہ ارننگ حاصل کی جا سکے، تو کیا یہ جائز ہے یا ناجائز ؟یا اس سے حاصل ہونے والی کمائی حلال ہے یا حرام ہے؟ جزاک اللہ خیر اس معاملے میں تصحیح فرما دیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

یوٹیوب، ٹک ٹاک ودیگرسوشل پلیٹ فارم پر غیر شرعی امور جیسے عورتوں کی تصاویر ، موسیقی وغیرہ سے پاک جائز مواد پر مشتمل ویڈیوز بنا کر اپلوڈ کرنےکی اگر چہ شرعاً گنجائش ہے۔ تاہم اس طرح کےسوشل میڈیاپلیٹ فارم پرارننگ کے حصول کے لیے چلائے جانے والے اشتہارات میں جائز اور ناجائز دونوں طرح کے مواد موجود ہوتے ہیں، جس کی روک تھام اور جائز حد تک محدود کرنا ایک عام صارف کے اختیار میں نہیں ہوتا، اس لئے اس طرح کے مخلوط امور کو ذریعہ آمدن بنانے سے اجتناب چاہیئے۔
جبکہ ٹک ٹاک ویڈیوزکو V.P.N کے ذریعےکسی دوسرے ملک کی آئی ڈی سے اپلوڈ کرنے میں اگرکوئی قانونی روکاوٹ یادھوکہ دہی وغیرہ موجودنہ ہوتو اس کی بھی گنجائش ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی مشکاۃ المصبیح: وعن أبی حرة الرقاشیؒ، عن عمهؓ قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم "ألا لا تظلموا، ألا لا يحل مال امرئ إلا بطيب نفس منه" رواه البيهقی فی "شعب الإيمان "، والدارقطنی فی "المجتبى" (کتاب البیوع، باب الغصب والعاریۃ، الفصل الاول، ج 5، ص 1974، المرقم: 2946، ط: دار الفکر، بیروت)-
وفی سنن الترمذی: عن ابن عمر قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه و سلم يقول: ‌إنّ ‌الغادر ينصب له لواء يوم القيامۃ،(أبواب السیر، باب ما جاء أنّ لكل غادر لواء يوم القيامة، ج:3، ص:196، ط:دار الغرب الاسلامي)-
وفی بدائع الصنائع: ومنها أن يكون العمل المستأجر له مقدور الاستيفاء من العامل بنفسه ولا يحتاج فيه إلى غيره وخرجت المسائل عليه والأول أقرب إلى الصناعة فافهم وعلى هذا يخرج الاستئجار على المعاصي أنه لا يصح لأنه استئجار على منفعة غير مقدورة الاستيفاء شرعا كاستئجار الإنسان للعب واللهو وكاستئجار المغنية والنائحة للغناء والنوح الخ (کتاب الاجارۃ،ج 4،ص 189، ط: ایچ ایم سعید)-
وفی تکملۃ فتح الملھم: أما التلفزیون والفدیو فلا شک فی حرمۃ استعمالھما بالنظر إلی ما یشتملان علیہ من المنکرات الکثیرۃ، من الخلاعۃ والمجون، والکشف عن النساء المتبرجات أو العاریات، وما إلی ذلك من أسباب الفسوق، ولکن ھل یتأتی فیھما حکم التصویر بحیث إذا کان التلفزیون أو الفیدیو خالیاً من ھذہ المنکرات بأسرھا، ھل یحرم بالنظر إلی کونہ تصویراً؟ فإن لھذا العبد الضعیف عفا اللہ عنہ فیہ وقفۃ؛ وذلك لأن الصورۃ المحرمۃ ما کانت منقوشۃ أو منحوتۃ بحیث یصبح لھا صفۃ الاستقرار علی شیئ، وھی الصورۃ التی کان الکفار یستعملونھا للعبادۃ،أما الصورۃ التی لیس لھا ثبات أو استقرار ولیست منقوشۃ علی شیء بصفۃ دائمۃ، فإنھا بالظل أشبہ منھا بالصورۃ، ویبدو أن الصورۃ التلفزیون والفیدیو لاتستقر علی شیء فی مرحلۃ من المراحل إلخ (ج4، ص 164، ط: مکتبۃ دار العلوم کراتشی)-
وفی الدر المختار: (لاتصح الاجارۃ لعسب التیس) وھو نزوہ علی الاناث (و) لا (لاجل المعاصی مثل الغناء و النوح و الملاھی الخ (باب اجارۃ الفاسدۃ، ج 6، ص 55، ط : ایچ ایم سعید)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبداللہ اسد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 89831کی تصدیق کریں
0     267
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مالک کے علم میں لائے بغیر کسی کام کے کرنے پر کمیشن لینا جائز نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • کسی بھی ملازم کا کمپنی کے توسط سے ہدیہ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 0
  • کرکٹ میچ کے اسکور ویب سائٹ پر ڈال کر پیسے کمانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • پروفیشنل کرکٹ کھیلنے اور اس کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 1
  • حلال آمدن میں حرام آمدن شامل ہونے سے سارا مال حرام ہوجائیگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال سے خریدی گئی گاڑی سے حاصل ہونے والی حلال آمدنی

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • "پی ایل ایس " اکاؤنٹ کےمنافع اور اس کے مصرف کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • عورت کےلئے نس بندی کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سودی رقم سے ٹیکس ادا کرنا جائز نہیں

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کسی کمپنی ویب سائٹ پر پر غیر متعلقہ کمپنی کی تشہیر پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ”studypool.com“ ویب سائٹ پر لٹریچر نوٹس سیل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ایک مصرف کے نام پر چندے میں جمع کی ہوئی رقم ، کسی دوسرے مصرف میں خرچ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • فراڈ اور دھوکہ دہی سے حاصل کردہ مال کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • قبرستان میں لگے ہوئے درختوں کا کاٹنا -حدیث "قاتل مقتول دونوں جہنمی" کی تشریح

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • بینک کے لیے انجئنیرنگ کا کام کر کے اس کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کیا پیسے کمانا اللہ سے دوری کا سبب ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • اولیاء اللہ کی قبروں کو تجارت کا ذریعہ بنانا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • دکان کے سامنے والی جگہ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 2
  • میزان بینک کے" نیا پاکستان اسلامک سرٹیفکیٹ" میں سرمایہ کاری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • مقررہ تنخواہ والے امام کا اپنے لئے ،اپنی مسجد میں چندہ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • بینک اکاونٹ کے سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کرنٹ اکاونٹ کا کہنے کے باوجود ، بینک والوں نے سیونگ اکاونٹ کھول دیا،اس میں جمع شدہ سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال خرچ کرنے کے بعد بھی بلانیت ثواب صدقہ کرنالازم ہے

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سرکاری سکول کے اساتذہ کا مقررہ وقت سے پہلے چھٹی کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • صدقہ کی چیز کی خرید وفروخت کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
Related Topics متعلقه موضوعات