شوهر و بیوی کے حقوق

بہو کا ساس کے ساتھ برا رویہ رکھنا

فتوی نمبر :
90238
| تاریخ :
2025-12-23
معاشرت زندگی / ازدواجی مسائل / شوهر و بیوی کے حقوق

بہو کا ساس کے ساتھ برا رویہ رکھنا

جناب مفتی صاحب!
عرض یہ ہے کہ میری اہلیہ میری والدہ کے ساتھ بدتمیزی کا رویّہ اختیار کرتی ہیں۔ میں انہیں منع بھی کرتا ہوں مگر وہ نہیں مانتیں۔ ہر وقت یہ کہتی رہتی ہیں کہ آپ کی امی آپ کے کان میرے خلاف بھرتی ہیں اور اس میں آپ کی بہن بھی شامل ہو جاتی ہے۔

میں اپنی بیوی سے کہتا ہوں کہ کوئی کچھ بھی کہے، میں اتنا نادان نہیں ہوں کہ کسی کی باتوں میں آ کر تم سے اپنا ذاتی رشتہ خراب کر لوں۔ ساس عموماً کاموں میں یا کسی بھی وجہ سے بہو کی نوک پلک کرتی رہتی ہیں، اس لیے میں بیوی کو سمجھاتا ہوں کہ امی کے ساتھ اچھا رویّہ رکھا کرو، مگر اس بات کا اس پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔ الٹا وہ اکثر میری والدہ کے بارے میں نہایت برے رویّے سے بات کرتی ہے۔

اگر کبھی ساس اور بہو کے درمیان کوئی جھگڑا ہو جائے تو میری بیوی اپنے والدین کو صرف ساس کے رویّے کو بہت بڑھا چڑھا کر بیان کرتی ہے اور اپنی طرف سے ہونے والی کسی غلطی کا ذکر نہیں کرتی۔

بعض اوقات میرے بچے کو نہلانے یا کسی گھریلو کام میں کمی کی وجہ سے میری والدہ مجھ سے کہتی ہیں کہ اپنی بیوی کو پیار سے سمجھا دیا کرو، اس میں کوئی ایسی بات نہیں ہوتی جس میں کان بھرنے والی باتیں ہوں۔ میں اکثر اپنی بیوی کو سمجھاتا ہوں کہ ایسی باتیں نہ کیا کرو، اس سے گناہ ہوتا ہے۔ میری والدہ اور بہنیں کوئی ایسی بات نہیں کرتیں، یہ تمہارا وہم ہے، مگر اس کے باوجود میری بیوی کا شک کم نہیں ہوتا، جس کی وجہ سے میں بہت زیادہ پریشان اور خفا ہو جاتا ہوں۔

میری بیوی کے اس رویّے کی وجہ سے میری والدہ بھی شکایت کرتی ہیں کہ یہ بدتمیزی کرتی ہے، اسے سمجھاؤ۔ میں نے کوئی غلط بات نہیں کی، مگر اس کے باوجود وہ بات نہیں مانتی اور اکثر غلط رویّہ اختیار کرتی ہے۔ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ میں اس صورتِ حال میں کیا کروں۔

براہِ کرم قرآن و سنت کی روشنی میں رہنمائی فرما دیں کہ اس معاملے میں میرے لیے اور میری اہلیہ کے لیے کیا شرعی حکم ہے؟

والسلام

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں درج تفصیل کے مطابق اگر سائل کی والدہ کی جانب سے واقعۃ اپنی بہو کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار نہ کیا جاتا ہو ، تو گھریلو کام کاج یا بچوں کی دیکھ بال سے متعلق گھر کی سربراہ ہونے کی حیثیت سے سائل کی والدہ کا اپنی بہو کو خود یا سائل کے ذریعہ سمجھانا اس کا حق بنتا ہے ، لہذا سائل کی بیوی کا اس بات کو اپنے خلاف مہم جوئی سمجھنا اور ان کے ساتھ برا رویہ رکھنا انتہائی درجہ نامناسب طرز عمل ہے جس کی وجہ سے نہ صرف گھریلو زندگی کا سکون متاثر ہو رہا ہے بلکہ وہ شرعا گنہگار بھی ہورہی ہے ، اس لیے اسے چاہئے کہ وہ اپنی ساس کو ساس کے بجائے والدہ سمجھ کر ان سے عزت و احترام سے پیش آئے، اور سائل کو بھی چاہئے کہ وہ اپنی بیوی کے ممکنہ خدشات کو دور کرنے کی کوشش کرے تاکہ ان کی گھریلو زندگی کا سکون متاثر نہ ہو ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی القرآن المجید :‌ٱلرِّجَالُ قَوَّٰمُونَ عَلَى ٱلنِّسَآءِ بِمَا فَضَّلَ ٱللَّهُ بَعۡضَهُمۡ عَلَىٰ بَعۡضٖ وَبِمَآ أَنفَقُواْ مِنۡ أَمۡوَٰلِهِمۡۚ فَٱلصَّٰلِحَٰتُ قَٰنِتَٰتٌ حَٰفِظَٰتٞ لِّلۡغَيۡبِ بِمَا حَفِظَ ٱللَّهُۚ (سورۃ النساء،رقم الایۃ:٣٤)
وفي تفسير ابن الكثير: " الرجال قوامون على النساء" أي: الرجل قيم على المرأة؛ أي: هو رئيسها وكبيرها والحاكم عليها ومؤدبها إذا اعوجت، (وتحت قوله ): "قانتات" قال ابن عباس وغير واحد: يعني: مطيعات لأزواجهن (الى قوله): أن عبد الرحمن بن عوف قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "إذا صلت المرأة خمسها، وصامت شهرها، وحفظت فرجها، وأطاعت زوجها، قيل لها: ادخلي الجنة من أي الأبواب شئت"(ج:٣،ص:٩٥،مط:ابن الجوزي)
و في السنن النسائي : عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قِيلَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيُّ النِّسَاءِ خَيْرٌ قَالَ الَّتِي تَسُرُّهُ إِذَا نَظَرَ وَتُطِيعُهُ إِذَا أَمَرَ وَلَا تُخَالِفُهُ فِي نَفْسِهَا وَمَالِهَا بِمَا يَكْرَهُ (باب أي النساء خير ،رقم الحديث:٣٢٣١)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اظہر امین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 90238کی تصدیق کریں
0     134
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شادی کے بعد بیوی کے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی اپنے شوہر سے جیب خرچی مانگ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر بیوی کی دلجوئی کے لئے میک اپ کرواسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی شوہرکے مطالبے پر بالوں پر ہرارنگ کرسکتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا شوہر اجازت دے تو بیوی روزانہ اپنے والدین کو ملنے جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 5
  • دیور کا بھابھی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • لڑکی کے جہیز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • سسرال والوں کا بہو سے گھر کا سارا کام لینا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نکاح نامے میں بطور حق مہر سونے کی مقدار لکھی جائے یا مالیت؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • میاں بیوی کے تنازع کا حل

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • اگر ساس بہو کو ناجائز تنگ کرے تو بیٹے کی کیا ذمہ داری بنتی ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شادی کے موقع پر لڑکی کو دیے گئے زیورات کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے والدین کی خدمت کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • عرصہ سات سال سے بیوی کے ساتھ بات چیت نہ کرنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی کے شوہر کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا پہلی بیوی شوہر کو دوسری بیوی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے سے منع کر سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا بیوی پر شوہر کی ہر بات ماننا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی کے ہمبستری کے مطالبہ پر شوہر کا منع کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • ازدواجی حقوق اور نان و نفقہ ادا نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • گھریلو معاملات درست نہ ہونے پر بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • دو شادیاں کرنے کی صورت میں ہر ایک بیوی کے حقوق

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے حقوق ادا نہ کرنے والی بیوی کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بھوؤں کو باریک کرنے والی عورت کی نمازکا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات