شوهر و بیوی کے حقوق

عدت کا نفقہ کن صورتوں میں شوہر پر لازم ہے؟

فتوی نمبر :
90788
| تاریخ :
2026-01-11
معاشرت زندگی / ازدواجی مسائل / شوهر و بیوی کے حقوق

عدت کا نفقہ کن صورتوں میں شوہر پر لازم ہے؟

ایک لڑکی اپنے شوہر کی مرضی سے تعلیم کے لیے بیرون ملک گئی، اس دوران دونوں میاں بیوی کا نکاح قائم تھا، اس وقت شوہر کے پاس ملازمت نہیں تھی اور وہ پاکستان میں رہ رہا تھا، اس کے خاوند نے بیوی کی تعلیم کے دوران رہائش (کرایہ 238 یورو ماہانہ ) اور کھانے پینے (تقریباً 80 یورو ماہانہ ) ، فیسوں کے لیے ( تقریباً دو سال کی کل فیس 1250 یورو) اور انشورنس (جو کہ غیر ملکی قوانین کے مطابق لازمی ہے) کے لیے اوسط ( 100 یورو ماہانہ ) کے اخراجات پورے کرنے کے لیے اپنے بھائیوں سے قرض لیا، یہ اخراجات اکتوبر 2019 سے لے کر فروری 2022 تک لیے، اس دوران اگست 2020 سے فروری 2021 تقریباً 6 ماہ کے عرصہ کے لئے لڑکی بیمار رہی اور یہ عرصہ پاکستان میں اپنے سسرال میں گزارا اور اس 6 ماہ کے عرصہ میں 80 یوروماہانہ لیے اور یونیورسٹی کو فیس وغیرہ ادا کی، فروری 2022 کے بعد لڑکی کی ملازمت ہو گئی اور سسرال والوں سے کوئی پیسہ نہ لیا، سنہ 2023 میں لڑکا بھی بیرون ملک چلا گیا اور ملازمت اختیار کرلی اور اپنے بھائی کے ہاں رہائش اختیار کر لی، لڑکی اپنے میاں سے ملنے گئی، وہاں دونوں میاں بیوی میں جھگڑا ہو گیا، بعد ازاں لڑکا اپنی بیوی سے ملنے گیا لیکن دونوں میں پھر جھگڑا ہو گیا، اس کے بعد لڑکی نے طلاق کا مطالبہ کر دیا، باوجود اصرار کے لڑکے نے طلاق نہ دی، اور نہ ہی کوئی رابطہ کیا، بالا آخر لڑکی نے عدالت سے مارچ 2025 سے خلع لے لیا، اب جبکہ دونوں میں طلاق ہو چکی ہے ، اور سابقہ شوہر اب ملازمت کر رہا ہے،سوال یہ ہے کہ1- لڑکا (سابقہ شوہر ) نان و نفقہ ذمہ دار تھا یا نہیں ؟
2۔ سابقہ شوہر کب تک نان و نفقہ کا ذمہ دار تھا اور نان و نفقہ میں کیا شامل ہے ؟
3۔ اب لڑکی کے ذمہ کیا ہے ؟
4۔ سابقہ شوہر کے ذمہ کیا ہے ؟
5- کیا لڑکے کے بھائی لڑکی سے اخراجات کا مطالبہ کر سکتے ہیں ؟مہربانی سے وضاحت فرما دیں شکریہ ۔فقط۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ دورانِ نکاح ، اسی طرح طلاق کی صورت میں عدت کے اختتام تک عورت اگر شوہر کے گھر پر ہو، یا شوہر کی اجازت سے گھر سے باہر رہے تو ایسی صورت میں عورت نان نفقہ کی حقدار ہے، چنانچہ صورتِ مسئولہ میں دورانِ نکاح شوہر کی اجازت سے بیوی اگر باہر ملک گئی تھی، تو اس کا نان نفقہ شوہر پر لازم تھا، البتہ تعلیمی اخراجات شوہر پر لازم نہیں تھے، تاہم اگر تعلیمی اخراجات بھی شوہر نے برداشت کرلئے تھے اور ان اخراجات کے قرض ہونے یا واپسی کی صراحت نہیں کی گئی تھی، تو اب شوہر اس سے ان اخراجات کے مطالبہ کا حقدار نہیں، اسی طرح مذکور تمام اخراجات کیلئے چونکہ شوہر نے بھائیوں سے قرضہ لیا تھا، لہٰذا بھائیوں کیلئے اپنی بھابھی سے ان اخراجات کا مطالبہ کرنا شرعاً جائز نہیں، بلکہ وہ اپنے بھائی سے مطالبہ کے حقدار ہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في احكام القرآن للجصاص: قال أصحابنا إنهما لا يجوز خلعهما إلا برضى الزوجين فقال أصحابنا ليس للحكمين أن يفرقا إلا برضى الزوجين لأن الحاكم لايملك ذلك فكيف يمكه الحكمان وإنما الحكمان وكيلان لهما أحدهما وكيل المرأة والأخروكيل الزوج في الخلع (الى قوله) وكيف يجوز للحكمين أن يخلعا بغير رضاه ويخر جا المال من ملكها اھ ( ج: 2، ص: 191، م:سہیل اکیڈمی)
وفی بدائع الصنائع: ومنها وجوب النفقة، والسكنى لقوله تعالى {وعلى المولود له رزقهن وكسوتهن بالمعروف} [البقرة: 233] ، وقوله تعالى {‌لينفق ذو سعة من سعته ومن قدر عليه رزقه فلينفق مما آتاه الله} [الطلاق: 7] ، وقوله {أسكنوهن من حيث سكنتم من وجدكم} [الطلاق: 6] ، والأمر بالإسكان أمر بالإنفاق الخ (فصل وجوب النفقۃ والسکنی، ج:2۔ ص:332، م:سعید)۔
وفي الدر المختار : (هو) لغة: ما تعطيه لتتقاضاه، وشرعا: ما تعطيه من مثلي لتتقاضاه وهو أخصر من قوله (عقد مخصوص) أي بلفظ القرض ونحوه (يرد على دفع مال) بمنزلة الجنس (مثلي) خرج القيمي (لآخر ليرد مثله) خرج نحو وديعة وهبة اھ (‌‌فصل في القرض، ج: 5،ص: 161، م: سعید)۔
وفی الھندیۃ: تجب على الرجل نفقة امرأته المسلمة والذمية والفقيرة والغنية دخل بها أو لم يدخل كبيرة كانت المرأة أو صغيرة يجامع مثلها كذا في فتاوى قاضي خان سواء الی قولہ ولا يصلح للجماع فلا نفقة لها عندنا حتى تصير إلى الحالة التي تطيق الجماع سواء كانت في بيت الزوج او الأب هكذا في المحيط(الباب السابع عشر فی النفقات،ج:1، ص:544، م:ماجدیۃ)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عمر فاروق غفور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 90788کی تصدیق کریں
0     10
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شادی کے بعد بیوی کے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی اپنے شوہر سے جیب خرچی مانگ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر بیوی کی دلجوئی کے لئے میک اپ کرواسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی شوہرکے مطالبے پر بالوں پر ہرارنگ کرسکتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا شوہر اجازت دے تو بیوی روزانہ اپنے والدین کو ملنے جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 5
  • دیور کا بھابھی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • لڑکی کے جہیز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • سسرال والوں کا بہو سے گھر کا سارا کام لینا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نکاح نامے میں بطور حق مہر سونے کی مقدار لکھی جائے یا مالیت؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • میاں بیوی کے تنازع کا حل

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • اگر ساس بہو کو ناجائز تنگ کرے تو بیٹے کی کیا ذمہ داری بنتی ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شادی کے موقع پر لڑکی کو دیے گئے زیورات کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے والدین کی خدمت کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • عرصہ سات سال سے بیوی کے ساتھ بات چیت نہ کرنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی کے شوہر کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا پہلی بیوی شوہر کو دوسری بیوی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے سے منع کر سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا بیوی پر شوہر کی ہر بات ماننا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی کے ہمبستری کے مطالبہ پر شوہر کا منع کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • ازدواجی حقوق اور نان و نفقہ ادا نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • گھریلو معاملات درست نہ ہونے پر بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • دو شادیاں کرنے کی صورت میں ہر ایک بیوی کے حقوق

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے حقوق ادا نہ کرنے والی بیوی کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بھوؤں کو باریک کرنے والی عورت کی نمازکا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات