مہر

کیا حق مہر میں مقررہ سونے کی موجودہ قیمت کا اعتبار ہوگا؟

فتوی نمبر :
91100
| تاریخ :
2026-01-18
معاملات / احکام نکاح / مہر

کیا حق مہر میں مقررہ سونے کی موجودہ قیمت کا اعتبار ہوگا؟

السلام علیکم، محترم جناب ! میرے والد مرحوم کا چارسال پہلےانتقال ہو گیا تھا، لیکن انہوں نے اپنی زندگی کے دوران میری محترمہ والدہ کو مہر ادا نہیں کیا۔ ہمارا موجودہ گھر میرے مرحوم والد کے نام پر ہے ، میں ان کا بڑا بیٹا محمد۔۔۔ہوں، میں اپنے والد کی طرف سے مہر ادا کرنا چاہتا ہوں ۔ نکاح نامہ میں مہردوتولہ سونا لکھاہواہے اس کی رقم 5000 کا ذکر ہے, اپریل1984 میں نکاح ہوا، مجھے موجودہ سال کے مطابق کتنی رقم ادا کرنی چاہیے ؟ کیا یہ ٹھیک ہے ؟ ایسا کرنے کا صحیح طریقہ کیا ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ اگرسائل کے والدمرحوم نے اپنی زوجہ (سائلہ کی والدہ )کاحق مہرادانہ کیاہوتوتقسیم میراث سے قبل نکاح نامہ میں درج ان کاحق مہراداکرناتمام ورثاء پرشرعالازم ہے ،چنانچہ اگرسائل کی والدہ کاحق مہر دوتولہ سونے کی صورت میں لکھاگیاہواوربطورتوضیح اس کے ساتھ سونےکی اس وقت کی قیمت درج ہوتو اس صورت میں حق مہرکی ادائیگی اس درج شدہ قیمت کی بجائے دوتولہ سونایاآج کی مارکیٹ ویلیوکے مطابق اس کی رقم ان کے ترکہ سے اداکرنالازم ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الدر المختار :(يبدأ من تركة الميت الخالية عن تعلق حق الغير بعينها كالرهن والعبد الجاني) والمأذون المديون والمبيع المحبوس بالثمن والدار المستأجرة وإنما قدمت على التكفين لتعلقها بالمال قبل صيرورته تركة (الی قولہ) (ثم) تقدم (ديونه التي لها مطالب من جهة العباد) الخ(کتاب الفرائض،ج6ص759ط:سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد شاہ کریم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 91100کی تصدیق کریں
0     5
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تجدیدنکاح کی صورت میں بیان کردہ مہر کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسکین   مہر 0
  • رخصتی سے قبل طلاق ہوجانے کی صورت میں حق مہر کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • نکاح نامہ میں "خصوصی شرائط "کے خانے میں لکھے ہوئے سونے کی حیثیت

    یونیکوڈ   مہر 3
  • خاوند کا واپسی کی صراحت کیساتھ بیوی کا مہر اور سامانِ جہیزفروخت کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • عورت کے انتقال پر مہر اور بوقتِ رخصتی دئے جانے والے تحائف کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر کی عدم ادائیگی پر شوہر کو نقل مکانی سے روکنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • رخصتی سے قبل طلاق کی صورت میں مہر کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 1
  • نکاح نامہ میں , مہر سے ہٹ کر بعنوان گفٹ, لکھی گئی اشیاء کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • دلہن کو شادی پر دیے ہوئے سونے کی واپسی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر کی ادائیگی کے بغیر رخصتی کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • شادی پر دئیے ہوئے سونے کی واپسی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر مقرر کرنے کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   مہر 0
  • داماد سے جدائی لینے کی صورت میں حق مہر کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • بیوی کے مطالبۂ طلاق کی صورت میں مہرِ مؤجل کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • بیوی کا, حق مہر ایک بار معاف کردینے کے بعد پھر مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • طلاق کے بعد شوہر کے لیے زیورات کی واپسی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مجلس نکاح میں حق مہر کا ذکر نہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 1
  • لڑکی والوں کی طرف سے شادی میں نامعقول شرائط لگاکر رخصتی میں تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • بیوی سے زبردستی مہر معاف کروانا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • قسطوں میں مہر ادا کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • غیر مؤجل حق مہر کی ادائیگی سے پہلے ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر کی کم از کم مقدار کیا ہے؟

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر میں اختلاف کی صورت میں کونسا مہر لازم ہوگا؟

    یونیکوڈ   مہر 0
  • طلاق کے وقت حق مہرسے دستبرداری کے باوجودشوہرکاحق مہراداکرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • پانچ وقت کی نماز کی پابندی کو حق مہر مقرر

    یونیکوڈ   مہر 0
Related Topics متعلقه موضوعات