میں پچھلے پانچ سالوں سے اپنے حیض کے دوران مینسچرل کپ کا استعمال کرتی ہوں لیکن اس کے استعمال سے ہائمن ٹوٹ جاتا ہے تو کیا شادی کے بعد مجھے یہ بات شوہر کو بتانی چاہیے یا نہیں ؟کیونکہ میں پیڈز کے مقابلے میں اس میں زیادہ آرام دہ محسوس کرتی ہوں ۔
صورت مسئولہ میں سائلہ پر پردہ بکارت کے ٹوٹنے کی مذکور وجہ اپنے شوہر کو بلا ضرورت پیشگی بتانا شرعا لازم نہیں، البتہ اگر سائلہ کو خدشہ ہو کہ شوہر بدگمان ہوگا، تو بتانے میں کوئی حرج بھی نہیں۔
کما فی الھندیۃ : وان زالت بکارتھا بوثبۃ او حیضۃ او جراحۃ او تعنیس فھی فی حکم الابکار وان زالت بکارتھا بزنا فکذلک عند ابی حنیفۃ رحمہ اللہ، ( الباب الرابع فی الاولیاء، ج : 1، ص: 290، ط: ماجدیہ )
و فی فتح القدیر: (وإذا زالت بكارتها بوثبة أو حيضة أو جراحة أو تعنيس فهي في حكم الأبكار ) لأنها بكر حقيقة لأن مصيبها أول مصيب لها ومنه الباكورة والبكرة ولأنها تستحيي لعدم الممارسة (باب الاولیاء والاکفاء، ج : 3، ص:270، ط: دارالفکر بیروت)