اشیاء و مصارف مسجد

مسجد کی جگہ کم کرکے امام کا گھر بنانا

فتوی نمبر :
92787
| تاریخ :
2026-02-28
عبادات / احکام مسجد / اشیاء و مصارف مسجد

مسجد کی جگہ کم کرکے امام کا گھر بنانا

السلام علیکم ،
محترم ایک مسئلہ کے بارے میں رہنمائی چاہیے، ہمارے گاؤں میں ہماری مسجد بنی ہوئی تھی جس کا بعد میں ہمیں پتہ چلا کہ اس کا قبلہ درست سمت نہیں، تو ہمارے بزرگوں نے فیصلہ کیا کہ ہم نئی مسجد بناتے ہیں، تو جن لوگوں کی جگہ تھی انہوں نے اس مسجد کے پیچھے ہی ایک کنال جگہ مسجد کے لیے مزید دے دی تو وہاں پر ہماری نئی مسجد کی تعمیر ہو گئی اس کی لمبائی 54 فٹ اور چوڑائی 55 فٹ تھی۔ جب مسجد مکمل تعمیر ہو گئی اوپر لنٹر بھی ڈل گیا اور جب لنٹر بنا تو ایک پلر بیٹھ گیا، جس کی وجہ سے لنٹر تھوڑا جھک گیا۔ تین سال اور کچھ عرصہ وہ مسجد اسی طرح بنی رہی اور اس کے بعد جب اس کو پلستر کرنے کا ٹائم آیا تو کچھ لوگوں نے صلاح مشورہ کر کے اس وقت اس کام کو رکوا دیا اور مزید صلاح مشورہ ہوئے تو طے یہ پایا کہ اس مسجد کو شہید کر دیا جائے اور اس کی جگہ نئی مسجد تعمیر کی جائے اور اب وہ جو جگہ صاف ہو چکی ہے۔اب جب نئی مسجد تعمیر کرنے کا ٹائم آیا تو کچھ دوستوں کا یہ کہنا ہے کہ مسجد کے پیچھے امام صاحب کی رہائش بھی ہونی چاہیے، لیکن جوپہلی مسجد تھی اس کے پیچھے امام صاحب کی رہائش کے لیے جگہ 19 فٹ لمبی اور 16 فٹ چوڑی بچتی ہے، جو رہائش کے لیے کافی نہیں ہے، تو کچھ دوستوں کا خیال ہے کہ پرانی مسجد جہاں پر تھی وہاں سے 15 فٹ جگہ کاٹ کر وہاں امام صاحب کی رہائش گاہ بنائی جائے۔
آپ سے فتوی یہ درکار ہے کہ کیا یہ کام مناسب ہے جبکہ ہمارے پاس اس جگہ کے علاوہ بھی جگہ دستیاب ہے، مطلب کہ امام صاحب کی رہائش وہاں نہ بھی بنے تو ضروری نہیں ہے۔
صرف یہ فتوی لینا مقصود تھا کہ میں بطور مسجد کی کمیٹی کے ممبر کے طور پر اپنے آپ کی یہ ذمہ داری سمجھتا ہوں کہ کوئی ایسا فیصلہ نہ ہو جو آنے والے وقت میں کسی اختلاف کا باعث بنے اور جس کی وجہ سے مشکلات ہوں اور یہ بھی مکمل مسجد کی کمیٹی اس معاملے میں جواب دہ ہے۔ تو وہ بھی جو فیصلہ کرے گی آپ کے فتوی کی روشنی میں کرے گی اس لیے جو آپ رہنمائی فرمائیں گے اس حوالے سے ہم اس پر عمل کریں گے اور آپ کا فتوی بطور سند یا دستاویز ہمارے لیے بہت اہم ہوگا۔ امید واثق ہے کے آپ ہمارے لیے کوئی بہتر رہنمائی فرمائیں گے۔والسلام۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو كہ جو جگہ اولاً وقف کر کے اس پر باقاعدہ مسجد تعمیر کی گئی تھی، تو اب وہ جگہ مسجد اور نماز کی ادائیگی کے لیے ہی استعمال میں لانا ضروری ہے، اسے کسی دوسرے غرض کے لیے استعمال کرنا جائز نہیں، لہذا اب اس جگہ میں سے کچھ حصہ کو امام کی رہائش گاہ میں شامل کرنا جائز نہیں، بلکہ اسے مسجد کا حصہ بنانے کا ہى اہتمام ضروری ہوگا، جبکہ امام صاحب کی رہائش کے لیے شرعی مسجد سے ہٹ کر کسی دوسری جگہ انتظام کرنا چاہیے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الدر المختار: [فرع] لو بنى فوقه بيتا للإمام لا يضر لأنه من المصالح، أما لو تمت المسجدية ثم أراد البناء منع ولو قال عنيت ذلك لم يصدق تتارخانية، فإذا كان هذا في الواقف فكيف بغيره فيجب هدمه اهـ
وفي رد المحتار تحت قوله: (أما لو تمت المسجدية) أي بالقول على المفتى به أو بالصلاة فيه على قولهما ط وعبارة التتارخانية، وإن كان حين بناه خلى بينه وبين الناس ثم جاء بعد ذلك يبني لا بترك اهـ وبه علم أن قوله في النهر، وأما لو تمت المسجدية، ثم أراد هدم ذلك البناء فإنه لا يمكن من ذلك إلخ فيه نظر؛ لأنه ليس في عبارة التتارخانية ذكر الهدم وإن كان الظاهر أن الحكم كذلك اهـ [كتاب الوقف، مطلب فيما لو خرب المسجد أو غيره، ج:4 ص:358 ط: سعيد)]
وفي البحر الرائق: فإن قلت: لو جعل مسجدا ثم أراد أن يبني فوقه بيتا للإمام أو غيره هل له ذلك قلت: قال في التتارخانية إذا بنى مسجدا وبنى غرفة وهو في يده فله ذلك وإن كان حين بناه خلى بينه وبين الناس ثم جاء بعد ذلك يبني لا يتركه وفي جامع الفتوى إذا قال عنيت ذلك فإنه لا يصدق اهـ [كتاب الوقف، ج:5 ص:271 ط: دار الكتاب الإسلامي)]

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد یعقوب علی معظم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 92787کی تصدیق کریں
1     30
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مسجد کے اضافی سامان اور پرانی مسجد کو ختم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مقامی تبلیغی حضرات کا مسجد میں کھانا،پینا اور لائٹ وغیرہ استعمال کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • کسی وجہ سے مسجد کو بیچنا،اور اسکی اشیاء کے مصرف کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اشیاء و مصارف مسجد 3
  • مسجد کی اشیاء جنریٹر وغیرہ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اسکین   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد کے پیسوں سے وکیل کی فیس دینا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • ٹیکس چھپانا - ملکی قوانین کی خلاف ورزی

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • امامِ مسجد کا ، مسجد کی طرف سے دیے گۓ گھر میں، مسجد کی بجلی ،گیس اور پانی استعمال کرنا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 4
  • دھوکہ دہی اور غلط بیانی سے کسی کے کفر کا فتوی نکلوانا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • شوہر کو گالی دینے سے ایمان و نکاح پر کوئی فرق پڑتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • شہید مسجد کی لکڑی و ملبہ بیچنے کا حکم

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مستقل طور پر مختص کرکے مسجد کی دوسری منزل پر نماز پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد کی پرانی اشیاء بیچ کران پیسوں سے نئی اشیاء خریدنے کا حکم

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 1
  • مسجد کی زمین پر مدرسہ بنانا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد کے کمرے کو کرایہ پر دے کر اس کی آمدنی مسجد میں استعمال کرنا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • کیامسجد کی کوئی چیز مسجد کے علاوہ باہر استعمال کرنا شرعاً درست ہے؟

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد کے پانی سے وضو کرکے بغیر عبادت کے نکلنا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد منہدم کرکے دوسری جگہ مسجد بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • خادمِ مسجد کو مسجدکی گیس سے کنکشن دینے کا حکم

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد کی وقف زمین عام آدمی استعمال کرسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • فتنہ کے ڈر سے مسجد فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 1
  • مسجد یا عیدگاہ میں امراء کیلئے صفوں میں جگہ مختص کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد کی ازسرنو تعمیر کے دوران پرانے نقشہ کو تبدیل کرنا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • ختم قرآن کے موقع پر بچوں کی طرف سے قاری صاحب کو دی جانے والی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • بلاضرورت مسجد کا لاؤد اسپیکر استعمال کرنا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مصلی (جائےنماز)کی چھت پر امام مسجد کے لیے رہائش اختیار کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   اشیاء و مصارف مسجد 0
Related Topics متعلقه موضوعات