شوهر و بیوی کے حقوق

شوہر کا بیوی سے اسکی استطاعت سے زیادہ کا مطالبہ کرنا

فتوی نمبر :
93366
| تاریخ :
2026-03-18
معاشرت زندگی / ازدواجی مسائل / شوهر و بیوی کے حقوق

شوہر کا بیوی سے اسکی استطاعت سے زیادہ کا مطالبہ کرنا

میری شادی 2002 میں ہوئی تھی ، میرے شوہر شروع سے ہی بہت غصے والے ہیں، میرے تین بچے ہیں، ایک کی عمر 19، دوسرے بچے کی عمر 23 ، جبکہ بیٹی کی عمر 15 سال ہے ، میرے میاں کا رویہ ہمیشہ مجھ سے سرد رہا ہے، آپس میں ازدواجی تعلقات تو ہیں، مگر میرے میاں کبھی مجھ سے خوش نہیں ہوئے، گھر کے مالی حالات کبھی بھی بہت اچھے نہیں رہے ، میاں نے مختلف کام کیے ، پر خاطر خواہ کامیابی نہیں ملی ، اپنی نند کے کہنے پر میں نے بھی ایک اسکول میں ایک ٹیچر کے طور پر جاب شروع کی اور آہستہ آہستہ میں آگے بڑھتی گئی، اور آج میں بحیثیت پرنسپل ایک اسکول میں تعینات ہوں، مسئلہ یہ ہے کہ میرے میاں کو دو مہینے سے ایک سائیکلوجیکل مسئلہ ہو گیا ہے ، ان کو اپنی جوانی کے ساری محرومیاں یاد آتی رہتی ہیں جو ان کے والدین سے متعلق ہیں، ان کے بھائیوں سے متعلق ہیں یا میرے بھائی کے متعلق ہیں یا میری شادی سے متعلق ہیں اور وہ دن بھر اس کا غصہ مجھ پر نکالتے ہیں، اس دوران میرے شوہر یہ محسوس کرتے ہیں کہ وہ پھر سے 25 سال کے نوجوان ہیں، وہ مجھ سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں کہ میں ان کے ساتھ نئے شادی شدہ جوڑے کی طرح رویہ اختیار کروں، اور وہ دن میں کئی مرتبہ ازدواجی تعلق قائم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں اگر سائلہ کے شوہر کو واقعی ایسا نفسیاتی عارضہ لاحق ہو گیا ہے جس کی وجہ سے اس کے مزاج، سوچ اور جنسی خواہش میں غیر معمولی تبدیلی آ گئی ہو، اوروہ سائلہ سے اس کی استطاعت و قدرت سے بڑھ کرجسمانی تعلق قائم کرنے کامطالبہ کرتا ہو، توسائلہ پر اپنی قدرت و استطاعت سے بڑھ کر اس کا مطالبہ پورا کرنا شرعاً لازم نہیں، بلکہ سائلہ کے شوہر کو حسنِ معاشرت اور اعتدال کاراستہ اختیارکرناچاہیے ، چنانچہ سائلہ کوچاہیے کہ وہ شوہر کے جائز حقوق کی ادائیگی اپنی استطاعت کے مطابق کرتی ر ہے، اس کی غیر معمولی کیفیت کی وجہ سے ہروقت اس کا مطالبہ پورانہ کرپانے کی وجہ سے وہ شرعاًگناہ گارنہ ہوگی ۔
سائلہ کوچاہیے کہ خاندان کے سمجھ دار افراد کی مدد سے اپنے شوہر کو علاج پر آمادہ کرے، اس کے ساتھ صبر، حکمت اور حسنِ اخلاق سے پیش آئے، اور اللہ تعالیٰ سے اس کی صحت و عافیت کی دعا کرتی رہے۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالی: وَعَاشِرُوهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ فَإِنْ كَرِهْتُمُوهُنَّ فَعَسَى أَنْ تَكْرَهُوا شَيْئًا وَيَجْعَلَ اللَّهُ فِيهِ خَيْرًا كَثِيرًا (سورۃ النساء ایۃ 19)۔
وفی أحکام القرآن للجصاص: وقوله تعالى وعاشروهن بالمعروف أمر للأزواج بعشرة نسائهم بالمعروف ومن المعروف أن يوفيها حقها من المهر والنفقة والقسم وترك أذاها بالكلام الغليظ والإعراض عنها والميل إلى غيرها وترك العبوس والقطوب في وجهها بغير ذنب جرى مجرى ذلك الخ (3/47)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حمزہ منان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 93366کی تصدیق کریں
0     10
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شادی کے بعد بیوی کے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی اپنے شوہر سے جیب خرچی مانگ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر بیوی کی دلجوئی کے لئے میک اپ کرواسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی شوہرکے مطالبے پر بالوں پر ہرارنگ کرسکتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا شوہر اجازت دے تو بیوی روزانہ اپنے والدین کو ملنے جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 5
  • دیور کا بھابھی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • لڑکی کے جہیز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • سسرال والوں کا بہو سے گھر کا سارا کام لینا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نکاح نامے میں بطور حق مہر سونے کی مقدار لکھی جائے یا مالیت؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • میاں بیوی کے تنازع کا حل

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • اگر ساس بہو کو ناجائز تنگ کرے تو بیٹے کی کیا ذمہ داری بنتی ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شادی کے موقع پر لڑکی کو دیے گئے زیورات کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے والدین کی خدمت کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • عرصہ سات سال سے بیوی کے ساتھ بات چیت نہ کرنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی کے شوہر کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا پہلی بیوی شوہر کو دوسری بیوی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے سے منع کر سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا بیوی پر شوہر کی ہر بات ماننا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی کے ہمبستری کے مطالبہ پر شوہر کا منع کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • ازدواجی حقوق اور نان و نفقہ ادا نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • گھریلو معاملات درست نہ ہونے پر بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • دو شادیاں کرنے کی صورت میں ہر ایک بیوی کے حقوق

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے حقوق ادا نہ کرنے والی بیوی کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بھوؤں کو باریک کرنے والی عورت کی نمازکا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات