احکام وصیت

یتیم پوتوں کے متعلق کی گئی وصیت نافذ ہوگی یا نہیں؟

فتوی نمبر :
94449
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / ترکات / احکام وصیت

یتیم پوتوں کے متعلق کی گئی وصیت نافذ ہوگی یا نہیں؟

کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ:
ایک عورت کا انتقال ہوگیا اور مرحومہ کی اولاد میں لڑکے لڑکیاں دونوں موجود ہیں ، مرحومہ کے ایک بیٹے کا انتقال مرحومہ سے پہلے ہوگیا تھا جو صاحب ِاولاد تھا ، مرحومہ نے اپنے انتقال سے پہلے اپنے پوتوں (مرحوم بیٹے کی اولاد)کے لیے مرحوم بیٹے کے حصہ کے بقدر مال کی وصیت کی ، اب مرحومہ کے بقیہ بیٹوں کا کہنا ہے کہ اس وصیت کا کوئی اعتبار نہیں ، اور اپنی بہنوں (مرحومہ کی بیٹیوں) سے کہا کہ اگر تم ان بچوں کو دینا چاہو تو اپنے حصے سے دیدو، ہم نہیں دینگے، اب پوچھنا یہ ہے کہ مرحومہ کی اپنے پوتوں کے لیے کی گئی وصیت درست ہوگی یا نہیں؟ براہِ کرم حکم ِشرعی سے آگاہ فرمائیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت ِمسئولہ میں مرحومہ کے پوتے چونکہ اس کی میراث میں وارث نہیں بنتے، اس لیے ان کے حق میں کی گئی وصیت شرعاً درست ہے، جو مرحومہ کے ذاتی مال کے ایک تہائی ترکہ میں ورثاء کی اجازت و مرضی کے بغیر بھی نافذ ہوگی، اور اس سے زائد ورثاء کی اجازت پر موقوف ہوگی ، لہذا مرحومہ کے بیٹوں کا وصیت کو بالکلیہ رد کرنا درست نہیں جس سے احتراز لازم ہے ، بلکہ مرحومہ کے بیٹوں کو چاہیے کہ وہ اس معاملے میں تنگ دلی سے کام نہ لیں ، بلکہ مرحومہ کی نیک خواہش کا احترام کرتے ہوئے ان کے یتیم پوتوں کے ساتھ حسن ِسلوک اور ایثار کا معاملہ کریں ، یہی یقیناً ان کے حق میں باعث برکت و اجر ثواب ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الدر المختار: (وتجوز بالثلث للأجنبي) عند عدم المانع (وإن لم يجز الوارث ذلك لا الزيادة عليه إلا أن تجيز ورثته بعد موته) ولا تعتبر إجازتهم حال حياته أصلا بل بعد وفاته (وهم كبار) يعني يعتبر كونه وارثه أو غير وارث وقت الموت لا وقت الوصية على العكس إقرار المريض للوارث اھ(باب الوصایا، ج: ٦، ص: ٦٥٠، مط: سعيد)
وفي الهندية: ثم تصح الوصية لأجنبي من غير إجازة الورثة، كذا في التبيين ولا تجوز بما زاد على الثلث إلا أن يجيزه الورثة بعد موته وهم كبار ولا معتبر بإجازتهم في حال حياته، كذا في الهداية اھ( كتاب الوصايا ، الباب الأول في تفسير الوصية وشرط جوازها وحكمها ج٦، ص: ٩٠، مط: ماجدية)
‌‌وفي الهداية: ومن أوصى ‌لأجنبي ولوارثه فللأجنبي نصف الوصية وتبطل وصية الوارث" لأنه أوصى بما يملك الإيصاء به وبما لا يملك فصح في الأول وبطل في الثاني اھ(باب الوصیة بثلث المال، ج: ٤، ص: ٥٢٢، مط: دار أحياء التراث العربي)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اظہر امین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 94449کی تصدیق کریں
0     5
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • لے پالک بیٹےکو ساری جائیداد دینے کی وصیت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام وصیت 0
  • والد کا کسی بیٹے کو زیادہ حصہ دینے کی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وصیت 0
  • والد کی وفات کے بعد ان کی خواہش کی شرعی حیثیت -والد کی اپنی زندگی میں کی گئی غیر مساوی تقسیم کے , ان کے انتقال کے بعد اعادے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • ساری جائیداد بیٹوں کو دیکر بیٹوں کو محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • زیورات کو صدقہ کرنے کی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • باپ کی طرف سے مخصوص جائیداد میں وصیت کی وجہ سے بھائیوں کا بہنوں کو ان کا پورا حق نہ دینا

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • زمین مالک کے نام انتقال کرتے وقت انتقال میں بلا وجہ رکاوٹ بننا

    یونیکوڈ   احکام وصیت 1
  • والد کا بیٹوں کو ہدیہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • یتیم پوتوں کیلئے دادا کی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • بیوی کے حق میں کی گئی وصیت-اور سوتیلے بھتیجوں کا میراث میں حصہ دار ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • وارث کی لئے کی ہوئی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • مسجد کیلئے وصیت کردہ مکان واپس لینا

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • وارث کی گئی وصیت پر اگر باقی ورثاء رضامند ہوں تو کیا حکم ہے ؟

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • والدہ کا ترکے میں سے بیٹی کو حصہ نہ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • وارث کے لئے وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • کل مال کی وصیت اور وارث کے حق میں کی ہوئی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 1
  • کسی خاص مقبرہ میں دفن کرنے کی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • والد کا اپبے بیٹیوں کے حق میں وصیت کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • کیا وصی یتیم بچوں کے مال سے تجارت کرسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • تعمیر کو بیوی کے نام کرنے سے اس کی ملکیت کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وصیت 0
  • زندگی میں اپنے مال وجائیداد تقسیم کرنے کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وصیت 0
  • ”سی ایس ڈی“سے قسطوں پر موٹر سائیکل خریدنے کاحکم

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وصیت 0
  • بیٹیوں کے حق میں وصیت کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وصیت 0
  • وارث کے حق میں وصیت اور استفتاء برائے تقسیم ترکہ

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
Related Topics متعلقه موضوعات