شوهر و بیوی کے حقوق

ایک سے زائد بیویاں ہوں تو خرچہ دینے میں برابری لازم ہے؟

فتوی نمبر :
94876
| تاریخ :
2026-05-03
معاشرت زندگی / ازدواجی مسائل / شوهر و بیوی کے حقوق

ایک سے زائد بیویاں ہوں تو خرچہ دینے میں برابری لازم ہے؟

ایک شخص کی دو بیویاں ہیں جن میں سے ایک سے اولاد نہیں ہے اور دوسری سے اولاد ہے۔ تو جب وقت برابر تقسیم کرنے کا مرحلہ آتا ہے تو اس وقت کہتے ہیں کہ میں برابر وقت دوں گا جس کی وجہ سے پہلی بیوی جس کی اولاد نہیں ہے وہ بالکل تنہا ہو کر رہ گئی ہے ،دن میں بھی اکیلی ہوتی ہے رات میں بھی ایک رات اکیلی ہوتی ہے۔ لیکن جب خرچہ دینے کا وقت آتا ہے تو اس وقت کہا جاتا ہے کہ بچوں والی کو اگر 10 روپے دوں گا تو جو بے اولاد ہے اسے ایک روپیہ دوں گا کیا یہ انصاف ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح رہے کہ شریعتِ مُطہَّرہ نے ایک سے زائد بیویوں کے درمیان عدل( یعنی برابری) لازم قرار دی ہے، جبکہ عدل نہ کرنے کی صورت میں سخت قسم کی وعیدیں بیان فرمائی ہیں۔ لیکن عدل و برابری کی ہر معاملے میں الگ الگ تفصیلات ہیں ۔چنانچہ وقت دینے اور باری مقرر کرنے میں تفصیل یہ ہے کہ دن کے وقت میں برابری لازم نہیں، لہذا اگر شوہر ایک بیوی کے پاس دن کا زیادہ تروقت گزارتا ہے تو دوسری بیوی کے پاس بھی تھوڑی دیر جا کر حال احوال لے لیا کرے یہ کافی ہے اور لازم بھی ۔کلی طور پر جانا ترک کردینا بھی عدل کے خلاف ہے جس سے احتراز لازم ہے۔
جبکہ شب گزاری میں مکمل برابری لازم ہے اگر ایک کے پاس ایک رات گزارتا ہے تو دوسری بیوی کے پاس بھی مکمل رات (یعنی غروب آفتاب سے طلوع فجر تک گزارنا لازم ہوگا) اسی طرح دو دو یا تین تین راتوں کی ترتیب بنائی ہو تو دونوں بیویوں کو برابر برابر راتوں کی باری دینا شرعاً لازم ہوگا ۔پھر خرچے کے اعتبار سے بھی عدل یعنی برابری لازم ہے۔ اس لئے صورتِ مسئولہ میں خرچہ میں برابری کی صورت یہ ہوگی کہ دونوں بیویوں کے لئے اولاً الگ سے برابر کا خرچہ مقرر کیا جائے ، اس کے بعد بچوں والی بیوی کو بچوں کے خرچے کی مد میں حسبِ ضرورت مقدار مقرر کرکے اس کے حوالہ کرلیا کریں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی مشكاة المصابيح: وعن أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «إذا كانت عند الرجل امرأتان فلم يعدل بينهما جاء يوم القيامة وشقه ساقط» . رواه الترمذي وأبو داود والنسائي وابن ماجه والدارمي (باب القسم الفصل الثانی ج:2 ص:965 ط: المکتب الاسلامی بیروت)۔
و فی الدر المختار: (ويقيم عند كل واحدة منهن يوماً وليلةً) لكن إنما تلزمه التسوية في الليل، حتى لو جاء للأولى بعد الغروب وللثانية بعد العشاء فقد ترك القسم، ولا يجامعها في غير نوبتها، وكذا لايدخل عليها إلا لعيادتها ولو اشتد، ففي الجوهرة: لا بأس أن يقيم عندها حتى تشفي أو تموت، انتهى، يعني إذا لم يكن عندها من يؤنسها الخ
و فی الشامیۃ تحت (قوله: لكن إلخ) قال في الفتح: لانعلم خلافاً في أن العدل الواجب في البيتوتة والتأنيس في اليوم والليلة، وليس المراد أن يضبط زمان النهار، فبقدر ما عاشر فيه إحداهما يعاشر الأخرى، بل ذلك في البيتوتة، وأما النهار ففي الجملة اهـ يعني لو مكث عند واحدة أكثر النهار كفاه أن يمكث عند الثانية ولو أقل منه بخلافه في الليل، نهر (قوله: ولا يجامعها في غير نوبتها) أي ولو نهاراً ط الخ (کتاب النکاح باب القسم بین الزوجات ج:3 ص:207 ط: سعید)۔
و فی الدر المختار: (يجب) وظاهر الآية أنه فرض، نهر (أن يعدل) أي أن لا يجور (فيه) أي في القسم بالتسوية في البيتوتة (وفي الملبوس والمأكول) والصحبة (لا في المجامعة) كالمحبة، بل يستحب الخ
و فی الشامیۃ تحت (قوله: وفي الملبوس والمأكول) أي والسكنى، ولو عبر بالنفقة لشمل الكل. ثم إن هذا معطوف على قوله: فيه، وضميره للقسم المراد به البيتوتة فقط؛ بقرينة العطف، وقد علمت أن العدل في كلامه بمعنى عدم الجور لابمعنى التسوية؛ فإنها لاتلزم في النفقة مطلقاً. قال في البحر: قال في البدائع: يجب عليه التسوية بين الحرتين والأمتين في المأكول والمشروب والملبوس والسكنى والبيتوتة، وهكذا ذكر الولوالجي. والحق أنه على قول من اعتبر حال الرجل وحده في النفقة. وأما على القول المفتى به من اعتبار حالهما فلا؛ فإن إحداهما قد تكون غنيةً والأخرى فقيرةً، فلا يلزم التسوية بينهما مطلقاً في النفقة. اهـ. وبه ظهر أنه لا حاجة إلى ما ذكره المصنف في المنح من جعله ما في المتن مبنياً على اعتبار حاله (قوله: والصحبة) كان المناسب ذكره عقب قوله: في البيتوتة؛ لأن الصحبة أي المعاشرة والمؤانسة ثمرة البيتوتة. ففي الخانية: ومما يجب على الأزواج للنساء: العدل والتسوية بينهن فيما يملكه، والبيتوتة عندهما للصحبة، والمؤانسة لا فيما لا يملكه وهو الحب والجماع الخ (کتاب النکاح باب القسم بین الزوجات ج:3 ص:201 ط: سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 94876کی تصدیق کریں
0     32
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شادی کے بعد بیوی کے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی اپنے شوہر سے جیب خرچی مانگ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر بیوی کی دلجوئی کے لئے میک اپ کرواسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی شوہرکے مطالبے پر بالوں پر ہرارنگ کرسکتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا شوہر اجازت دے تو بیوی روزانہ اپنے والدین کو ملنے جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 5
  • دیور کا بھابھی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • لڑکی کے جہیز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • سسرال والوں کا بہو سے گھر کا سارا کام لینا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 2
  • بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نکاح نامے میں بطور حق مہر سونے کی مقدار لکھی جائے یا مالیت؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • میاں بیوی کے تنازع کا حل

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شادی کے موقع پر لڑکی کو دیے گئے زیورات کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • اگر ساس بہو کو ناجائز تنگ کرے تو بیٹے کی کیا ذمہ داری بنتی ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے والدین کی خدمت کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • عرصہ سات سال سے بیوی کے ساتھ بات چیت نہ کرنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی کے شوہر کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا پہلی بیوی شوہر کو دوسری بیوی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے سے منع کر سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا بیوی پر شوہر کی ہر بات ماننا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی کے ہمبستری کے مطالبہ پر شوہر کا منع کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • ازدواجی حقوق اور نان و نفقہ ادا نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • گھریلو معاملات درست نہ ہونے پر بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • دو شادیاں کرنے کی صورت میں ہر ایک بیوی کے حقوق

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے حقوق ادا نہ کرنے والی بیوی کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات