شوهر و بیوی کے حقوق

شوہر کا نکاح کے بعد رخصتی نہ کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
96501
| تاریخ :
2026-06-17
معاشرت زندگی / ازدواجی مسائل / شوهر و بیوی کے حقوق

شوہر کا نکاح کے بعد رخصتی نہ کرنے کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،عرض خدمت یہ ہے کہ چھ(6) سال پہلے میری بیٹی کا رشتہ طے ہوا، اور نکاح بھی فوراً ہوگیا، اور لڑکے والوں کی طرف سے تقریباً ڈیڑھ سال بعد رخصتی کا وقت مانگا گیا، جو کہ ہم نے دے دیا،لہذا بعد ازاں انہوں نے پانچ سال تک رخصتی نہیں کی، پانچ سال بعد ہم نے لڑکے کے گھر والوں کو بلایا، تو اس وقت بھی لڑکے نے رخصتی سے انکار کردیا، پھر لڑکے کے گھر والوں نے گواہان کی موجودگی میں لڑکے کا بیان حلفی لکھوایا کہ" اگر وہ 24 مئی 2026 ء تک رخصتی نہیں کریگا تو اسکے بھائی کو اختیار ہے کہ وہ اس کا نکاح ختم کرے" اب جب مذکورہ تاریخ آئی تو لڑکے والوں اور لڑکے نے صریح انکار کردیا کہ نہ میں رخصتی کرونگا، اور نہ میں طلاق دونگا،جو میرا کرنا ہے کرلو،لہذا مفتی صاحب اب 6 سال ہوگئے لڑکا میری بیٹی کو معلق رکھنا چاہتاہے،اب ہر طرح سے لڑکے کے رشتہ دار بھی ذمہ داری سے ہٹ گئے، اب جس بھائی کو اس نے بیان حلفی کی صورت میں اختیار دیاتھا وہ بھی انکاری ہے،یہ تمام ثبوت بیان حلفی ہمارے پاس موجود ہے،ہماری بیٹی کی زندگی کا سوال ہے ہم شریعت کی روشنی میں کیا اقدامات کریں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں اگرسائل کی بیٹی کانکاح باقاعدہ گواہوں کی موجودگی میں حق مہرکے تقررکے ساتھ ہواہو تو شرعاً وہ نکاح درست منعقد ہوچکاہے، چنانچہ نکاح کے بعد لڑکےکا بارباررخصتی کاوعدہ کرکے اس کی خلاف ورزی کرنااوربلا عذر شرعی طویل عرصہ تک بیوی کو رخصت نہ کرنا اور نہ ہی آزاد کرناشرعاً سخت ناپسندیدہ اور ظلم کے مترادف ہے۔
اس صورت میں لڑکے پر لازم ہے کہ یا تو معروف طریقے سے بیوی کے حقوق ادا کرتے ہوئے گھر بسانے اور ازدواجی زندگی کو قائم کرنےکی فکر کرے، یا اگر وہ کسی وجہ سے نباہ نہیں کر سکتا تو اچھے طریقے سے طلاق دے کر اسے آزاد کردے، تاکہ وہ کسی دوسری جگہ نکاح کرکے اپنی زندگی عفت اورپاکدامنی کے ساتھ گزار سکے۔
لیکن اگر لڑکا ان دونوں میں سے کسی بھی طریقے پر آمادہ نہ ہو تووہ حکماً متعنت شمار ہوگا، لہٰذا ایسی مجبوری میں مذکور عورت کو نان نفقہ نہ دینے اور حقوق کی ادائیگی نہ کرنے کی بنیاد پر بذریعہ قضاءِ قاضی فسخ نکاح کا حق حاصل ہوگا،جس کا طریقہ یہ ہے کہ مذکور عورت اپنا مقدمہ مسلمان حاکم ( جج ) کے سامنے پیش کرے اور جس کے سامنے یہ مقدمہ پیش ہو ، وہ معاملہ کی شرعی شہادت وغیرہ کے ذریعہ پوری تحقیق کرے اور اگر عورت کا دعوٰی صحیح ثابت ہوجائے تو اس کے خاوند سے کہا جاوے کہ اپنا گھر بسا کر بیوی کے حقوق ادا کرو یا طلاق دو، ورنہ ہم تفریق کردیں گے، اس کے باوجود اگر وہ ظالم کسی صورت پر عمل کرنے کو تیار نہ ہو تو بغیر کسی انتظار و مہلت کے قاضی اس کا قائم مقام بن کر اس کی بیوی پر طلاق واقع کردے، چنانچہ ایسا کرنے سے اس عورت پر ایک طلاقِ بائن واقع ہوجائے گی، اور عورت ایام عدت گزارے بغیر ہی دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزاد ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الحیلۃ الناجزۃ: " وأما المتعنت الممتنع عن الإنفاق ففي مجموع الأمير مانصه:إن منعها نفقة الحال فلها نفقة القيام فإن لم يثبت عسره أنفق أو طلق وإلا طلق عليه.قال محشيه قوله:وإلا طلق أي طلق عليه الحاكم من غير تلوم إلي أن قال:وإن تطوع بالنفقة قريب أوأجنبي فقال ابن القاسم لها أن تفارق لأن الفراق قد وجب لها.وقال ابن عبدالرحمن لا مقال لها لأن سبب الفراق هو عدم النفقة قد انتهي وهو الذي تقضيه المدونة كما قال ابن المناصف۔"(الروایۃ الثالثۃ والعشرون،ص:159،ط:دار الاشاعت)
وفی الدر: «هي لغة: ما ينفقه الإنسان على عياله وشرعا: (هي الطعام والكسوة والسكنى) وعرفا هي: الطعام (ونفقة الغير تجب على الغير بأسباب ثلاثة: زوجية، وقرابة، وملك) بدأ بالأول لمناسبة ما مر أو؛ لأنها أصل الولد (فتجب للزوجة) بنكاح صحيح، فلو بان فساده أو بطلانه رجع بما أخذته من النفقة بحر (على زوجها) ؛ لأنها جزاء الاحتباس، وكل محبوس لمنفعة غيره يلزمه نفقته (الی قولہ) «(ولو صغيرا)۔۔۔۔۔۔۔۔ «(لا يقدر على الوطء) لأن المانع من قبله (أو فقيرا ولو) كانت (مسلمة أو كافرة أو كبيرة أو صغيرة تطيق الوطء) أو تشتهي للوطء فيما دون الفرج، حتى لو لم تكن كذلك كان المانع منها فلا نفقة كما لو كانا صغيرين (فقيرة أو غنية موطوءة أو لا) كأن كان الزوج صغيرا أو كانت رتقاء أو قرناء أو معتوهة أو كبيرة لا توطأ، وكذا صغيرة تصلح للخدمة أو للاستئناس (إن أمسكها في بيته عند الثاني واختاره في التحفة؛ ولو منعت نفسها للمهر) دخل بها أو لا ولو كله مؤجلا عند الثاني وعليه الفتوى كما في البحر والنهر، وارتضاه محشي الأشباه؛ لأنه منع بحق فتستحق النفقة (بقدر حالهما) به يفتى،(ولو هي في بيت أبيها) إذا لم يطالبها الزوج بالنقلة به يفتى وكذا إذا طالبها ولم تمتنع أو امتنعت (للمهر أو مرضت في بيت الزوج) فإن لها النفقة استحسانا لقيام الاحتباس،الخ
(کتاب الطلاق،باب النفقہ،ج:3، ص:573،ط:سعید)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حسین احمد عبدالصمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 96501کی تصدیق کریں
0     22
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شادی کے بعد بیوی کے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی اپنے شوہر سے جیب خرچی مانگ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر بیوی کی دلجوئی کے لئے میک اپ کرواسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی شوہرکے مطالبے پر بالوں پر ہرارنگ کرسکتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا شوہر اجازت دے تو بیوی روزانہ اپنے والدین کو ملنے جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 5
  • دیور کا بھابھی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • لڑکی کے جہیز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • سسرال والوں کا بہو سے گھر کا سارا کام لینا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نکاح نامے میں بطور حق مہر سونے کی مقدار لکھی جائے یا مالیت؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • میاں بیوی کے تنازع کا حل

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • اگر ساس بہو کو ناجائز تنگ کرے تو بیٹے کی کیا ذمہ داری بنتی ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شادی کے موقع پر لڑکی کو دیے گئے زیورات کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے والدین کی خدمت کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • عرصہ سات سال سے بیوی کے ساتھ بات چیت نہ کرنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی کے شوہر کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا پہلی بیوی شوہر کو دوسری بیوی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے سے منع کر سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا بیوی پر شوہر کی ہر بات ماننا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی کے ہمبستری کے مطالبہ پر شوہر کا منع کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • ازدواجی حقوق اور نان و نفقہ ادا نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • گھریلو معاملات درست نہ ہونے پر بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • دو شادیاں کرنے کی صورت میں ہر ایک بیوی کے حقوق

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بھوؤں کو باریک کرنے والی عورت کی نمازکا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے حقوق ادا نہ کرنے والی بیوی کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات