احکام وصیت

والدین کا اولاد کیلئے وصیت کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
99171
| تاریخ :
2026-09-08
معاملات / ترکات / احکام وصیت

والدین کا اولاد کیلئے وصیت کرنے کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے متعلق قرآن وحدیث کی روشنی میں ،میں نے اپنی حیات میں اپنا تمام جائیداد اپنی اولاد کے درمیان برابر تقسیم کردی ، ہدیہ کی شکل میں اور سب کو اپنا اپنا حصہ دیا اور میں نے اپنے لئے اور اپنی زوجہ کیلئے بھی چھٹا حصہ نکالا ،کیا میں اور میری زوجہ اپنا اپنا حصہ اولاد میں سے کسی کیلئے وصیت کے طور پر دے سکتے ہیں ،اپنی رضامندی سے؟ یعنی اپنی حیات میں اپنے حصے کا کسی بیٹے کو مالک بناسکتے ہے ،نیز میں شرعاً وصیت کتنا کرسکتا ہوں اس کی حد بھی بتائیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ ہر شخص اپنی صحت والی زندگی میں مرض الوفات میں مبتلاء ہونے سے قبل اپنے مال و جائیداد کا تنہا مالک ہوتا ہے وہ اس میں جس طرح چاہے تصرف کر سکتا ہے ، اس کے ذمہ اپنی زندگی میں اپنی اولاد کے درمیان مال و جائیداد تقسیم کرنا لازم نہیں،اگر تقسیم کر لے تو بھی شرعاً درست ہے اس میں کوئی ممانعت نہیں ہے ،لہذا صورت مسئولہ میں سائل کا زندگی میں اپنا جائیداد أولاد کے درمیان تقسیم کرنا بھی درست ہے اور اب اگر سائل اور اسکی بیوی دیگر جائیداد کی طرح اپنی ملکیت میں موجودہ حصہ بھی کسی بیٹے کو بطور گفٹ (ہبہ)دینا چاہے تو بھی دے سکتا ہے شرعاً اس میں کوئی ممانعت نہیں ہے،لیکن اس حصہ کے بارے میں کسی بیٹے کے حق میں وصیت کرنے کی صورت میں وارث کے حق میں ہونے کی وجہ سے یہ وصیت شرعاً معتبر نہ ہوگی اور دیگر ورثاء کی اجازت ورضامندی کے بغیر اس پر عمل درآمد بھی جائز نہ ہوگا ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی تبیین الحقائق: اعلم أن للإنسان أن يتصرف في ملكه ما شاء من التصرفات ما لم يضر بغيره ضررا ظاهرا اھ(كتاب القضاء،باب مسائل شتى،ج: 4،ص: 196،مط: دار الکتاب الاسلامی)
و فی الھدایة: قال: "ولا تجوز لوارثه" لقوله عليه الصلاة والسلام: "إن الله تعالى أعطى كل ذي حق حقه، ألا لا وصية لوارث" ولأنه يتأذى البعض بإيثار البعض ففي تجويزه قطيعة الرحم ولأنه حيف بالحديث الذي رويناه،اھ(كتاب الوصايا،باب في صفة الوصية،ج: 4،ص: 514،مط: دار احیاء التراث)
و فی درر الحکام: كل يتصرف في ملكه المستقل كيفما شاء أي أنه يتصرف كما يريد باختياره أي لا يجوز منعه من التصرف من قبل أي أحد هذا إذا لم يكن في ذلك ضرر فاحش للغير اھ(الفصل الأول في بيان بعض القواعد المتعلقة بأحكام الأملاك،ج: 3،ص: 201،مط: دار الجیل)
و فی الفتاوی الھندیة: ويستحب أن يوصي الإنسان بدون الثلث سواء كانت الورثة أغنياء أو فقراء، كذا في الهداية والأفضل لمن له مال قليل أن لا يوصي إذا كانت له ورثة والأفضل لمن له مال كثير أن لا يتجاوز عن الثلث فيما لا معصية فيه، كذا في خزانة المفتين.اھ(كتاب الوصايا، الباب الأول في تفسير الوصية،ج: 6،ص: 90،مط: دارالفکر)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سید قدرت اللہ یار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 99171کی تصدیق کریں
0     21
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • لے پالک بیٹےکو ساری جائیداد دینے کی وصیت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام وصیت 0
  • والد کا کسی بیٹے کو زیادہ حصہ دینے کی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وصیت 0
  • والد کی وفات کے بعد ان کی خواہش کی شرعی حیثیت -والد کی اپنی زندگی میں کی گئی غیر مساوی تقسیم کے , ان کے انتقال کے بعد اعادے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • ساری جائیداد بیٹوں کو دیکر بیٹوں کو محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • زیورات کو صدقہ کرنے کی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • باپ کی طرف سے مخصوص جائیداد میں وصیت کی وجہ سے بھائیوں کا بہنوں کو ان کا پورا حق نہ دینا

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • زمین مالک کے نام انتقال کرتے وقت انتقال میں بلا وجہ رکاوٹ بننا

    یونیکوڈ   احکام وصیت 1
  • والد کا بیٹوں کو ہدیہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • یتیم پوتوں کیلئے دادا کی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • بیوی کے حق میں کی گئی وصیت-اور سوتیلے بھتیجوں کا میراث میں حصہ دار ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • وارث کی لئے کی ہوئی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • مسجد کیلئے وصیت کردہ مکان واپس لینا

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • کل مال کی وصیت اور وارث کے حق میں کی ہوئی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 1
  • کسی خاص مقبرہ میں دفن کرنے کی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • بیٹیوں کیلئے کی ہوئی وصیت اور مکان کی ملکیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • وارث کی گئی وصیت پر اگر باقی ورثاء رضامند ہوں تو کیا حکم ہے ؟

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • والدہ کا ترکے میں سے بیٹی کو حصہ نہ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • وارث کے لئے وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • والد کا اپبے بیٹیوں کے حق میں وصیت کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • کیا وصی یتیم بچوں کے مال سے تجارت کرسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • تعمیر کو بیوی کے نام کرنے سے اس کی ملکیت کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وصیت 0
  • زندگی میں اپنے مال وجائیداد تقسیم کرنے کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وصیت 0
  • ”سی ایس ڈی“سے قسطوں پر موٹر سائیکل خریدنے کاحکم

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وصیت 0
  • بیٹیوں کے حق میں وصیت کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وصیت 0
Related Topics متعلقه موضوعات