محترم جناب مفتی صاحب! السلام علیکم! تین چیزوں میں نحوست(بے برکتی) کے بارے میں پڑھا اور سنا ہے،(گھر میں ان کی موجودگی رحمت الہی کو روکتی ہے)
1: تصویر، 2: کتا، 3: عورت جو بے اولاد/ بانجھ ہو
براہ کرم اس کی حقیقت قرآن و حدیث کے حوالہ سے واضح کریں ۔
واضح ہو کہ کسی جاندار کی تصویر لٹکانا یا کتے کا بلاوجہ گھر میں رکھنا بلاشبہ ملائکہ رحمت کے دخول کے لئے رکاوٹ کا سبب اور شرعا ناجائز و حرام ہے،جبکہ مذکور قسم کی عورت کے بارے میں نحوست کا نظریہ رکھنا ہرگز درست نہیں،اس سے احتراز لازم ہے۔
جمعرات اور مغرب کے بعد حاملہ خاتون کو گھر سے نکلنے سے منع کرنے کی حقیقت
یونیکوڈ توہم پرستی اور بدفالی 0