مہر

حق مہر میں زیوارت دینے کاحکم

فتوی نمبر :
27028
| تاریخ :
معاملات / احکام نکاح / مہر

حق مہر میں زیوارت دینے کاحکم

کیا میں حق مہر زیورات کی صورت میں ادا کر سکتا ہوں یا اس کی ادائیگی نقد یا بصورت چیک صحیح ہوگی؟ کیا ادائیگی کا طریقہ بیوی کو نکاح سے پہلے ہی بتانا چاہیئے ؟ اگر مجھے حق مہر نقد یا بصورت چیک ادا کرنا ہو تو کیا ایسا کر سکتا ہوں کہ کچھ رقم نکاح کے وقت اور کچھ رقم بعد میں ادا کردوں؟ مثلاً: ایک دو سال میں ، کیا بعد کیلئےکوئی متعین وقت بھی نکاح نامہ میں لکھوانا ہوتا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

حق مہر کی رقم اگر فی الفور (معجل ) دینا طے ہو تو اس صورت میں فوری نکاح کے وقت ادا کرنا لازم ہوتا ہے ،جبکہ ادائیگی کی کوئی مدت متعین (یعنی مؤجل ) ہو تو میاں بیوی کی باہمی رضا مندی سے کسی بھی طرح نقدی، زیورات یا جنس کی صورت میں اسکی ادائیگی کی جاسکتی ہے، اس میں شرعی اعتبار سے کوئی پابندی نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في الدر المختار: (أقله عشرة دراهم) لحديث البيهقي وغيره «لا مهر أقل من عشرة دراهم» ورواية الأقل تحمل على المعجل (فضة وزن سبعة) مثاقيل كما في الزكاة (مضروبة كانت أو لا) ولو دينا أو عرضا قيمته عشرة وقت العقد، أما في ضمانها بطلاق قبل الوطء فيوم القبض (وتجب) العشرة (إن سماها أو دونها و) يجب (الأكثر منها إن سمى) الأكثر ويتأكد (عند وطء أو خلوة صحت) من الزوج (أو موت أحدهما) ۔اھ (3/102)
وفی البحر الرائق: ومن احكام المهر أنه يصح تأجيله إلى وقت مجھول کالحصاد والدياس۔اھ (3/143)
وفی بدائع الصنائع: وإذا طالبت المرأة بالمهر يجب على الزوج تسليمه ۔اھ (2/ 288)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 27028کی تصدیق کریں
0     666
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تجدیدنکاح کی صورت میں بیان کردہ مہر کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسکین   مہر 1
  • رخصتی سے قبل طلاق ہوجانے کی صورت میں حق مہر کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • نکاح نامہ میں "خصوصی شرائط "کے خانے میں لکھے ہوئے سونے کی حیثیت

    یونیکوڈ   مہر 3
  • خاوند کا واپسی کی صراحت کیساتھ بیوی کا مہر اور سامانِ جہیزفروخت کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • عورت کے انتقال پر مہر اور بوقتِ رخصتی دئے جانے والے تحائف کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر کی عدم ادائیگی پر شوہر کو نقل مکانی سے روکنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • رخصتی سے قبل طلاق کی صورت میں مہر کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 1
  • نکاح نامہ میں , مہر سے ہٹ کر بعنوان گفٹ, لکھی گئی اشیاء کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • دلہن کو شادی پر دیے ہوئے سونے کی واپسی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر کی ادائیگی کے بغیر رخصتی کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • شادی پر دئیے ہوئے سونے کی واپسی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر مقرر کرنے کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   مہر 0
  • داماد سے جدائی لینے کی صورت میں حق مہر کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • بیوی کے مطالبۂ طلاق کی صورت میں مہرِ مؤجل کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • بیوی کا, حق مہر ایک بار معاف کردینے کے بعد پھر مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • طلاق کے بعد شوہر کے لیے زیورات کی واپسی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مجلس نکاح میں حق مہر کا ذکر نہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 1
  • بیوی سے زبردستی مہر معاف کروانا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • قسطوں میں مہر ادا کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • لڑکی والوں کی طرف سے شادی میں نامعقول شرائط لگاکر رخصتی میں تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • غیر مؤجل حق مہر کی ادائیگی سے پہلے ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر کی کم از کم مقدار کیا ہے؟

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر میں اختلاف کی صورت میں کونسا مہر لازم ہوگا؟

    یونیکوڈ   مہر 0
  • طلاق کے وقت حق مہرسے دستبرداری کے باوجودشوہرکاحق مہراداکرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • پانچ وقت کی نماز کی پابندی کو حق مہر مقرر

    یونیکوڈ   مہر 0
Related Topics متعلقه موضوعات