مہر

مہر میں نقدی مقرر کرکے سونا ادا کرنا

فتوی نمبر :
33270
| تاریخ :
معاملات / احکام نکاح / مہر

مہر میں نقدی مقرر کرکے سونا ادا کرنا

السلام علیکم!
عرض ہے کہ میرا نکاح اپریل 2006ءمیں ہوا ،نکاح میں حق مہر کی درجِ ذیل سطریں لکھی گئیں: میرا نکاح اپریل میں مبلغ تین لاکھ چھیاسی ہزار (386,000) روپے بتفصیل و ادائیگیِ ذیل ہوا:
زیورات طلائی وزنی بارہ تولے، مالیتی ایک لاکھ چھیاسی (186,000) روپے سالم بوقت نکاح دیے گئے، اور مبلغ دو لاکھ (200,000) روپے نقد عند الطلب مسماۃ مذکورہ کو دیے جائیں گے۔
عرض ہے کہ شادی کے پانچ سال بعد طلاق واقع ہو گئی، اور میں نے مہر میں درج دو لاکھ روپے مطلقہ مسماۃ کو ادا کر دیے ، جبکہ مہر میں درج نکاح کے وقت نقد ادا کرنے والا حصہ (زیورات طلائی وزنی بارہ تولے، مالیتی ایک لاکھ چھیاسی (186,000) روپے سالم بوقت نکاح دیے گئے) در حقیقت میں نے ادا نہیں کیاہے، فتوی درکار ہے کہ حق مہر میں درج (زیورات طلائی وزنی بارہ تولے، مالیتی ایک لاکھ چھیاسی (186,000) روپے سالم بوقت نکاح دیے گئے) کے مطابق اب مطلقہ مسماۃ کو درج ذیل میں سے کیا ادائیگی کروں؟ ایک لاکھ چھیاسی ہزار (186,000) روپے جوکہ اس وقت زیورات کی قیمت تھی یا بارہ تولے طلائی زیورات؟ ہمارے علاقے میں عموماً طلائی زیورات سے مراد سونے کے زیورات ہوتے ہیں ؟ براہِ مہربانی شریعت کی رو سے رہنمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کے ذمہ بقیہ ایک لاکھ چھیاسی (186,000) روپے کی ادائیگی لازم ہے، اب اگر سونے کی صورت میں دینا چاہے اور بیوی بھی راضی ہو تو اتنی مالیت کے زیورات بھی دے سکتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الهداية: ومن سمى مهرا عشرة فما زاد فعليه المسمى إن دخل بها أو مات عنها " لأنه بالدخول يتحقق تسليم المبدل وبه يتأكد البدل وبالموت ينتهي النكاح نهايته والشيء بانتهائه يتقرر ويتأكد فيتقرر بجميع مواجبه۔اھ (2/324)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 33270کی تصدیق کریں
0     964
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تجدیدنکاح کی صورت میں بیان کردہ مہر کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسکین   مہر 1
  • رخصتی سے قبل طلاق ہوجانے کی صورت میں حق مہر کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • نکاح نامہ میں "خصوصی شرائط "کے خانے میں لکھے ہوئے سونے کی حیثیت

    یونیکوڈ   مہر 3
  • خاوند کا واپسی کی صراحت کیساتھ بیوی کا مہر اور سامانِ جہیزفروخت کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • عورت کے انتقال پر مہر اور بوقتِ رخصتی دئے جانے والے تحائف کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر کی عدم ادائیگی پر شوہر کو نقل مکانی سے روکنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • رخصتی سے قبل طلاق کی صورت میں مہر کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 1
  • نکاح نامہ میں , مہر سے ہٹ کر بعنوان گفٹ, لکھی گئی اشیاء کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • دلہن کو شادی پر دیے ہوئے سونے کی واپسی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر کی ادائیگی کے بغیر رخصتی کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • شادی پر دئیے ہوئے سونے کی واپسی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر مقرر کرنے کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   مہر 0
  • داماد سے جدائی لینے کی صورت میں حق مہر کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • بیوی کے مطالبۂ طلاق کی صورت میں مہرِ مؤجل کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • بیوی کا, حق مہر ایک بار معاف کردینے کے بعد پھر مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • طلاق کے بعد شوہر کے لیے زیورات کی واپسی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مجلس نکاح میں حق مہر کا ذکر نہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 1
  • بیوی سے زبردستی مہر معاف کروانا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • قسطوں میں مہر ادا کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • لڑکی والوں کی طرف سے شادی میں نامعقول شرائط لگاکر رخصتی میں تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • غیر مؤجل حق مہر کی ادائیگی سے پہلے ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر کی کم از کم مقدار کیا ہے؟

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر میں اختلاف کی صورت میں کونسا مہر لازم ہوگا؟

    یونیکوڈ   مہر 0
  • طلاق کے وقت حق مہرسے دستبرداری کے باوجودشوہرکاحق مہراداکرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • پانچ وقت کی نماز کی پابندی کو حق مہر مقرر

    یونیکوڈ   مہر 0
Related Topics متعلقه موضوعات