مہر

شوہر کی وفات کے بعد بیوہ حق مہر کا مطالبہ کس سے کرے گی

فتوی نمبر :
61266
| تاریخ :
معاملات / احکام نکاح / مہر

شوہر کی وفات کے بعد بیوہ حق مہر کا مطالبہ کس سے کرے گی

السلام علیکم ! میرا ایک بھائی جو سرکاری ملازم تھا ایک روڈ ایکسیڈنٹ میں وفات ہوا ہے ۔ میرے بھائی اور اس کی بیوی نے میرے بھائی کی وفات سے پہلے اپنا زیور بھیج دیا تھا جو کہ حق مہر میں تھا چار تولہ سونا ۔ جو کہ میاں بیوی کی رضامندی کے ساتھ انہوں نے فروخت کر کے اس رقم سے ایک کمرہ بنایا تھا ۔ اب میرے بھائی کی وفات کے بعد اس کی بیوی میکے جا کر ہم سے حق مہر کی ڈیمانڈ کر رہی ہے ۔ کہ مجھے اپنا حق مہر واپس کر دو ۔ جو کہ ہمارے پاس نہیں ہے ۔ مجھے یہ رہنمائی چاہیئے کہ اس کا حق مہر اگر ہمارے اوپر واجب الادا ہے تو وہ حق مہر کون دے گا ۔ ہم پیچھے چار بھائی دو بہنیں اور ایک والدہ ہے گھر میں ۔ جبکہ یہ بھائی ہم سے علیحدہ رہا تھا ۔ کیا ہمارے لیے بہن بھائیوں پر یا والدہ پر اس کا حق مہر ادا کرنے کا حق ہے ؟ اگر ہے تو کون ادا کرے گا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں ذکر کردہ تفصیل اگر واقعۃً درست اور مبنی بر حقیقت ہو ، اس طور پر کہ سائل کی بیوہ بھا بھی کو اس کے شوہر نے اپنی زندگی میں حق مہر کے طور پر چار تولہ سونا دے دیا ہو ، اس کے بعد اس نے وہ سونا فروخت کر کے اس رقم سے ایک کمرہ تعمیر کروایا ہو تو ایسی صورت میں سائل اور اس کے بہن، بھائیوں کے ذمہ اپنی بیوہ بھابھی کے حق مہر کی ادائیگی لازم تو نہ ہوگی، البتہ اگر مذکور کمرے کی تعمیر سائل کی بیوہ بھابھی کے حق مہر کی رقم سے ہوئی ہو، اس میں شوہر کی کوئی رقم شامل نہ ہو تو ایسی صورت میں وہ کمرہ سائل کی بیوہ بھابھی کی ملکیت شمار ہو گا، چنانچہ وہ کمرہ یا اس کی موجودہ قیمت بیوہ بھابھی کو دے دینا سائل اور اس کے بہن بھائیوں پر لازم ہو گا ، ، جبکہ اس میں مرحوم کے دیگر ورثاء کا کوئی حق نہ ہو گا۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي حاشية ابن عابدين (رد المحتار): ثم عرف المهر في العناية بأنه اسم للمال الذي يجب في عقد النكاح على الزوج في مقابلة البضع إما بالتسمية أو بالعقد اھ (3/ 100)
و في الدر المختار: (عمر دار زوجته بماله بإذنها فالعمارة لها والنفقة دين عليها) لصحة أمرها (ولو) عمر (لنفسه بلا إذنها العمارة له) ويكون غاصبا للعرصة فيؤمر بالتفريغ بطلبها ذلك (ولها بلا إذنها فالعمارة لها وهو متطوع) في البناء فلا رجوع له ولو اختلفا في الإذن وعدمه، ولا بينة فالقول لمنكره بيمينه، و في أن العمارة لها أو له فالقول له لأنه هو المتملك كما أفاده شيخنا اھ (6/ 747)
و في حاشية ابن عابدين (رد المحتار): (قوله عمر دار زوجته إلخ) على هذا التفصيل عمارة كرمها وسائر أملاكها جامع الفصولين، وفيه عن العدة كل من بنى في دار غيره بأمره فالبناء لآمره ولو لنفسه بلا أمره فهو له، وله رفعه إلا أن يضر بالبناء، فيمنع ولو بنى لرب الأرض، بلا أمره ينبغي أن يكون متبرعا كما مر اهـ (6/ 747) واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
ابوبکر عثمان غنی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 61266کی تصدیق کریں
0     301
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تجدیدنکاح کی صورت میں بیان کردہ مہر کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسکین   مہر 1
  • رخصتی سے قبل طلاق ہوجانے کی صورت میں حق مہر کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • نکاح نامہ میں "خصوصی شرائط "کے خانے میں لکھے ہوئے سونے کی حیثیت

    یونیکوڈ   مہر 3
  • خاوند کا واپسی کی صراحت کیساتھ بیوی کا مہر اور سامانِ جہیزفروخت کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • عورت کے انتقال پر مہر اور بوقتِ رخصتی دئے جانے والے تحائف کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر کی عدم ادائیگی پر شوہر کو نقل مکانی سے روکنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • رخصتی سے قبل طلاق کی صورت میں مہر کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 1
  • نکاح نامہ میں , مہر سے ہٹ کر بعنوان گفٹ, لکھی گئی اشیاء کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • دلہن کو شادی پر دیے ہوئے سونے کی واپسی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر کی ادائیگی کے بغیر رخصتی کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • شادی پر دئیے ہوئے سونے کی واپسی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر مقرر کرنے کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   مہر 0
  • داماد سے جدائی لینے کی صورت میں حق مہر کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • بیوی کے مطالبۂ طلاق کی صورت میں مہرِ مؤجل کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • بیوی کا, حق مہر ایک بار معاف کردینے کے بعد پھر مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • طلاق کے بعد شوہر کے لیے زیورات کی واپسی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مجلس نکاح میں حق مہر کا ذکر نہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 1
  • بیوی سے زبردستی مہر معاف کروانا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • قسطوں میں مہر ادا کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • لڑکی والوں کی طرف سے شادی میں نامعقول شرائط لگاکر رخصتی میں تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • غیر مؤجل حق مہر کی ادائیگی سے پہلے ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر کی کم از کم مقدار کیا ہے؟

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر میں اختلاف کی صورت میں کونسا مہر لازم ہوگا؟

    یونیکوڈ   مہر 0
  • طلاق کے وقت حق مہرسے دستبرداری کے باوجودشوہرکاحق مہراداکرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • پانچ وقت کی نماز کی پابندی کو حق مہر مقرر

    یونیکوڈ   مہر 0
Related Topics متعلقه موضوعات