شوهر و بیوی کے حقوق

بیوی کا الگ گھر کا مطالبہ کرنا

فتوی نمبر :
67838
| تاریخ :
0000-00-00
معاشرت زندگی / ازدواجی مسائل / شوهر و بیوی کے حقوق

بیوی کا الگ گھر کا مطالبہ کرنا

السلام علیکم!
سوال یہ ہے کہ میں شادی شدہ ہوں چار سال سے، میرے دو بڑے بھائی ہیں، شادی شدہ ہیں ،اور دونوں الگ ہوتے ہیں اور دونوں میری شادی سے پہلے الگ ہوئے تھے ,والدین میرے ساتھ ہوتے ہیں ، میں سب سے چھوٹا ہوں ، ایک بہن بھی ہے، طلاق یافتہ ہے وہ بھی میرے ساتھ ہیں ،مسئلہ یہ ہے کہ تقریباً ایک سال سے میری بیوی چھوٹی چھوٹی باتوں میں جھگڑا کر لیتی ہے،اور بار ہا الگ ہونے کا کہہ چکی ہے ،اب وہ ناراض ہو کر چلی گئی ہے ،اس بات پر کہ میں الگ رہوں گی، نہیں تو آزاد کر دو ،میں کیسے الگ کروں والدین اور بہن بھی میرے ساتھ ہیں 20ہزار سیلری ہے ، میں الگ الگ برداشت نہیں کر سکتا ،اگر الگ کروں تو والدین کا کیا بنے گا ؟اگر خلع کا دعویٰ کرے تو میں کیا کروں ؟ پلیز رہنمائی فرمائیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں سائل نے اگر اپنی بیوی کو مشترکہ گھر میں ایک ایسا کمرہ اٹیچ باتھ روم وغیرہ کے ساتھ دیا ہوا ہو جس میں وہ اپنا سامان وغیرہ کی حفاظت کرسکتی ہو،تو اس سے رہائش کی ذمہ داری شرعاً پوری ہوجاتی ہے،لہذا سائل کی بیوی کا الگ گھر کا مطالبہ کرنا جبکہ یہ سائل کی استطاعت سے باہر ہے،شرعاً درست نہیں، جس سے بہر صورت اجتناب لازم ہے،تاہم سائل کی بیوی اگر سائل کی اجازت و رضامندی کے بغیر میکے چلی گئی ہو،اور سائل کے بلانے پر بھی نہ آرہی ہو،تو ایسی صورت میں شرعاً وہ ناشزہ کہلائے گی،اور فقہاء کی تصریحات کے مطابق ناشزہ کا نان نفقہ شوہر پر لازم نہیں،جبکہ سائل اگر اپنی بیوی کو زبانی یا تحریری طور پر طلاق نہ دے ، تو سائل کی بیوی کا عدالت سے یکطرفہ خلع کی ڈگری حاصل کرنے سے بھی نکاح ختم نہ ہوگا ،بلکہ بدستور باقی رہے گا،لہذا سائل کی بیوی کو اپنے مذکور طرز عمل سے اجتناب لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی ردالمحتار: وبيت منفرد من دار له غلق. زاد في الاختيار والعيني: ومرافق، ومراده لزوم كنيف ومطبخ، وينبغي الإفتاء به اھ(600/3)
وفی الھندیة: وإن نشزت فلا نفقة لها حتى تعود إلى منزله والناشزة هي الخارجة عن منزل زوجها المانعة نفسها منه اھ (545/1) واللہ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سلیمان عظیم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 67838کی تصدیق کریں
0     1152
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شادی کے بعد بیوی کے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی اپنے شوہر سے جیب خرچی مانگ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر بیوی کی دلجوئی کے لئے میک اپ کرواسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی شوہرکے مطالبے پر بالوں پر ہرارنگ کرسکتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا شوہر اجازت دے تو بیوی روزانہ اپنے والدین کو ملنے جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 5
  • دیور کا بھابھی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • لڑکی کے جہیز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • سسرال والوں کا بہو سے گھر کا سارا کام لینا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نکاح نامے میں بطور حق مہر سونے کی مقدار لکھی جائے یا مالیت؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • میاں بیوی کے تنازع کا حل

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • اگر ساس بہو کو ناجائز تنگ کرے تو بیٹے کی کیا ذمہ داری بنتی ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شادی کے موقع پر لڑکی کو دیے گئے زیورات کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے والدین کی خدمت کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • عرصہ سات سال سے بیوی کے ساتھ بات چیت نہ کرنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی کے شوہر کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا پہلی بیوی شوہر کو دوسری بیوی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے سے منع کر سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا بیوی پر شوہر کی ہر بات ماننا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی کے ہمبستری کے مطالبہ پر شوہر کا منع کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • ازدواجی حقوق اور نان و نفقہ ادا نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • گھریلو معاملات درست نہ ہونے پر بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • دو شادیاں کرنے کی صورت میں ہر ایک بیوی کے حقوق

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے حقوق ادا نہ کرنے والی بیوی کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بھوؤں کو باریک کرنے والی عورت کی نمازکا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات