اولاد کے حقوق

بچہ کو والد کے پاس نہ رہنے کا اختیار ہے؟

فتوی نمبر :
90322
| تاریخ :
2025-12-27
معاشرت زندگی / حقوق و فرائض / اولاد کے حقوق

بچہ کو والد کے پاس نہ رہنے کا اختیار ہے؟

اگر ماں کے انتقا ل کے بعد بچے باپ کے پاس نہ رہنا چاہیں ،ذہنی اذیت دینے کی وجہ سے تو کیا حکم ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ نے سوال میں اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ بچوں کی عمر کتنی ہے اور نہ باپ کی طرف سے ملنے والی اذیت کی صراحت کی ہے تاکہ اس کے مطابق جواب دیا جاتا، تاہم بچہ کے سات سال، اور بچی کے نو سال کی عمر تک پرورش کا حق ماں کی وفات کے بعد نانی، دادی، خالہ اور پھوپھی وغیرہ کو بالترتیب حاصل ہوتا ہے اور مذکور مدت کے بعد باپ بچوں کو اپنی تحویل میں لے سکتا ہے جبکہ بلوغت کے بعد والد سے الگ رہائش اختیار کرنے میں اگر بچوں کے کسی قسم کے فتنے میں مبتلا ہونے کا اندیشہ نہ ہو تو ایسی صورت میں بچے والد سے علیحدہ رہائش اختیار کر سکتے ہیں، لیکن اگر والد خدمت کے محتاج ہوں تو اولاد کے ذمہ اس کی خدمت اور دیکھ بھال کی خاطر اس کے ساتھ رہنا اور اس کی خدمت کرنا بہرحال لازم اور ضروری ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

في القرآن المجيد:"وقضٰى ربك الا تعبدوا الّا إيّاه وبالوالدين إحسانا إمّا يبلغن عندك الكبر أحدهما أو كلاهما فلا تقل لهما أفّ ولاتنهرهما وقل لهما قولا كريما. واغفض لهما جناح الظل من الرحمة وقل رب ارحمهما كما ربياني صغيرا".(سورةبنى إسرائيل،آيت:23،24)
كمافي الدر المختار: (والحاضنة) أما أو غيرها (أحق به) أي بالغلام حتى يستغني عن النساء وقدر بسبع، وبه يفتى لأنه الغالب.. (والأم والجدة أحق بها حتى تحيض وغيرهما أحق بها حتى تشتهي) وقدر بتسع وبه يفتى (إلى قوله).. قلت: وهذا قبل البلوغ، أما بعده فيخير بين أبويه، وإن أراد الإنفراد فله ذٰلك مؤيد زاده معزيا للمنية وأفاده بقوله (بلغت الجارية مبلغ النساء،إن بكراًضمهاالأب إلى نفسه) إلا إذا دخلت في السن واجتمع لها رأي فتسكن حيث أحبت حيث لا خوف عليها (وإن ثيباً لا)يضمها (إلا إذا لم تكن مأمونة على نفسها)..(والغلام إذا عقل واستغنىٰ برأيه ليس للأب ضمه إلى نفسه)إلا إذا لم يكن مأموناً على نفسه فله ضمه لدفع فتنة أو عار..الخ(ج:3،ص:566،67،68،مط: سعيد)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد اسلم امین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 90322کی تصدیق کریں
0     4
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • والد کااپنی اولادکے مال میں تصرف کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بیوی بچوں پر خرچ کرنےکا ثواب اور فضیلت

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والدین سے ان کی زندگی میں جائیداد میں حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • تین طلاقوں کے بعد ببچے کے حقِ پرورش کی تفصیلات

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • دین پر عمل کرنے والے کے لئےگھر والوں کا نامناسب رویہ اپنانا اور ناراض ہونا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بالغ بیٹی کا خرچہ کس کے ذمہ لازم ہے؟

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • عبادت گزار ہونے کے ساتھ گھر والوں کو اذیت دینے والی ساس کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والد کا اپنے بیٹے کو حرامی کہنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والد کا اولاد سے سخت رویہ رکھنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • کیاوالد کا اپنے لین دین کے متعلق اولاد کو بتانا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بچہ کا خرچہ نہ دینے کے بعد بچہ کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والد کا زمین بیٹوں کو ہدیہ کرکے بیٹیوں کو محروم کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • باپ کا بیٹے کی زمین فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • اولاد کی تربیت کے خاطر مدرسہ بند کر دینا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والدین اور بچوں کی بیماری کی دیکھ بھال نہ کرنااور تبلیغ پر بیرون ملک جانا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والدین کے برے رویہ پر اولاد کیا کرے؟

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • اولاد کے درمیان, ہبہ و عطایا میں برابری و عدل کا حکم

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بیوی کا سوتیلی بیٹی کی پرورش نہ کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والد کا اپنی انا کی وجہ سے بیٹی کا گھر خراب کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • سوتیلے بیٹوں کو جائیداد دینے پر والد مرحوم کی جا ئیداد میں حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بالغ ہونے کے بعد لڑکی کو والدین میں سے کسی کے پاس رہنے کا اختیار دینا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • سوتیلے بہن بھائیوں کا خرچہ اٹھانے کا حکم

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بیٹے کے مطالبہ کے باجود والدین کا نکاح میں تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والد کا اولاد کے حقوق ادا نہ کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بچہ کو والد کے پاس نہ رہنے کا اختیار ہے؟

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات