مہر

نکاح کے موقع پر سسرال والوں کی طرف سے لڑکی کو دیے گئے زیورات کی واپسی کا حکم

فتوی نمبر :
82615
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / احکام نکاح / مہر

نکاح کے موقع پر سسرال والوں کی طرف سے لڑکی کو دیے گئے زیورات کی واپسی کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کچھ عرصہ قبل میری بہن کا ایک شخص سے نکاح ہوا اور رخصتی بھی ہو گئی ، لیکن ان کے درمیان تعلقات اچھے نہ رہے اور اب میرا بہنوئی میری بہن کو طلاق دینا چاہتا ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ طلاق ہو جانے کی صورت میں کن چیزوں پر میری بہن کا حق ہے ، مہر کی ادائیگی شوہر نے کر دی ہے ، اور ان کو ہم نے جو جہیز کا سامان دیا تھا وہ بھی ہم نے واپس لے لیا ہے، لیکن سسرال والوں کی طرف سے لڑکی کو جو چیزیں دی گئی تھیں۔ وہ انہوں نے واپس لے لی ، کیا ان چیزوں پر ہماری بہن کا حق ہے یا نہیں؟ اور اسی طرح عدّت کے ایام کا خرچہ ان کے ذمہ لازم ہوگا یا نہیں ؟ شریعت کی روشنی میں جواب عنایت فرما کر مشکور ہوں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اولاً تو سائل کی بہن ،بہنوئی اور فریقین کے اہلِ خانہ کو چاہیئے کہ آپس کے تعلقات کو درست کرنے اور اس گھر کو بسانے کی ہر ممکن کوشش کریں اور بلا وجہ طلاق دینے یا لینے سے گریز کریں، تاہم اگر نباہ ممکن نہ ہو اور کسی شرعی عذر کی وجہ سے سائل کا بہنوئی طلاق دے دیتا ہے تو صورتِ مسئولہ میں طلاق کے بعد سسرال والوں نے جو کچھ دیا اس کا حکم یہ ہے کہ انہوں نے جو زیو رو غیرہ دیے تھے وہ چونکہ عرفاً مستعار سمجھے جاتے ہیں لہذا لڑکی کے سسرال والے اسے واپس لے سکتے ہیں، البتہ انہوں نے زیور دیتے وقت مالکانہ قبضہ کی صراحت کردی ہو، اسی طرح وہ چیزیں جو لڑکی کے سسرال والوں نے بطورِ ہدیہ دی تھیں اور لڑکی نے قبضہ بھی کر لیا تھا تو لڑکی اس کی مالکہ ہو گئی ہے ، اب ان چیزوں کو لڑکی سے واپس لینا درست نہیں ، جبکہ لڑکی اگر اپنے شوہر کے گھر ہی عدت گزارے گی تو اس کے اخراجات بھی شرعاً شوہر پر لازم ہوں گے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الدرالمختار: (ولو بعث إلى امرأته شيئا ولم يذكر جهة عند الدفع غير) جهة (المهر) كقوله لشمع أو حناء ثم قال إنه من المهر لم يقبل قنية لوقوعه هدية فلا ينقلب مهرا (فقالت هو) أي المبعوث (هدية وقال هو من المهر) أو من الكسوة أو عارية (فالقول له) بيمينه والبينة لها اھ(3/151)۔
وفیہ ایضاً: (جهز ابنته بجهاز وسلمها ذلك ليس له الاسترداد منها ولا لورثته بعد أن سلمها ذلك وفي صحته) اھ(3/155)۔
وفی الھدایۃ: علی المعتدۃ ان تعتد فی المنزل الذی یضاف الیھا بالسکنیٰ اھ(1/535)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 82615کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تجدیدنکاح کی صورت میں بیان کردہ مہر کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسکین   مہر 1
  • رخصتی سے قبل طلاق ہوجانے کی صورت میں حق مہر کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • نکاح نامہ میں "خصوصی شرائط "کے خانے میں لکھے ہوئے سونے کی حیثیت

    یونیکوڈ   مہر 3
  • خاوند کا واپسی کی صراحت کیساتھ بیوی کا مہر اور سامانِ جہیزفروخت کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • عورت کے انتقال پر مہر اور بوقتِ رخصتی دئے جانے والے تحائف کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر کی عدم ادائیگی پر شوہر کو نقل مکانی سے روکنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • رخصتی سے قبل طلاق کی صورت میں مہر کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 1
  • دلہن کو شادی پر دیے ہوئے سونے کی واپسی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • نکاح نامہ میں , مہر سے ہٹ کر بعنوان گفٹ, لکھی گئی اشیاء کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر کی ادائیگی کے بغیر رخصتی کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • شادی پر دئیے ہوئے سونے کی واپسی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر مقرر کرنے کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   مہر 0
  • داماد سے جدائی لینے کی صورت میں حق مہر کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • بیوی کے مطالبۂ طلاق کی صورت میں مہرِ مؤجل کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • بیوی کا, حق مہر ایک بار معاف کردینے کے بعد پھر مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • طلاق کے بعد شوہر کے لیے زیورات کی واپسی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مجلس نکاح میں حق مہر کا ذکر نہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 1
  • قسطوں میں مہر ادا کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • بیوی سے زبردستی مہر معاف کروانا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • لڑکی والوں کی طرف سے شادی میں نامعقول شرائط لگاکر رخصتی میں تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • غیر مؤجل حق مہر کی ادائیگی سے پہلے ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر کی کم از کم مقدار کیا ہے؟

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر میں اختلاف کی صورت میں کونسا مہر لازم ہوگا؟

    یونیکوڈ   مہر 0
  • طلاق کے وقت حق مہرسے دستبرداری کے باوجودشوہرکاحق مہراداکرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • پانچ وقت کی نماز کی پابندی کو حق مہر مقرر

    یونیکوڈ   مہر 0
Related Topics متعلقه موضوعات