مہر

کیا سسر کا بہو کے مہر پر کوئی حق ہے؟

فتوی نمبر :
82622
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / احکام نکاح / مہر

کیا سسر کا بہو کے مہر پر کوئی حق ہے؟

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک لڑکی کے ساتھ میری شادی ہوئی تھی ۔ اب لڑکی کو شوہر کے والد نے کچھ گھریلو لڑائی کی بناء پر اپنے والد کے گھر لا کر چھوڑ دیا اور لڑکی کا مہر اور والد صاحب کی طرف سے ساڑھے چار تولہ سونا اپنے پاس رکھوا دیا ، اور جہیز کا سامان بھی کچھ دیکر باقی وہ بھی سسر نے اپنے پاس روک لیا۔ اور لڑکی کو دینے کے لئے تیار نہیں ہے، اسی بناء پر پہلے بھی یہاں مسئلہ جمع کر کے ثمن جاری ہوا تھا، لیکن وہ لوگ نہیں آئے، اب آپ حضرات بتائیں کہ جو مہر اور والد صاحب کی طرف سے ملا ہوا سونا اور جہیز کا سامان اس لڑکی کو ملنا چاہیئے یا کیا کرے؟ جبکہ لڑکی کو طلاق بھی نہیں دیا۔ بغیر طلاق کے والد کے گھر چھوڑ کر چلے گئے۔ اب اس مسئلے کا حل بیان کریں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں شخصِ مذکور کا یہ طرزِ عمل شرعاً جائز نہیں، اس پر لازم ہے کہ گھریلو ناچاقی کی وجہ سے اپنے بیٹے کا گھر برباد نہ کرے بلکہ اس معاملہ کو بحسن و خوبی حل کرنے کی سعی کرے اور خاندان کے بڑوں کو بٹھا کر اس مسئلہ کا حل تلاش کرے اگر اس کے باوجود بھی نباہ کی کوئی صورت ممکن نہ ہو اور نوبت طلاق تک پہنچ جائے تو علیحدگی کی صورت میں اس کا بیوی کے مہر، زیور اور جہیز کے سامان اور دیگر مملوکہ اشیاء کو روکنا جائز نہیں، اس سلسلہ میں لڑکی اور اس کے رشتہ دار اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے بھی مجاز ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الشامیۃ: فان کل احد یعلم ان الجھاز ملک المراۃ وانہ اذا طلقھا تاخذہ کلہ اھ(3/585)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 82622کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تجدیدنکاح کی صورت میں بیان کردہ مہر کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسکین   مہر 1
  • رخصتی سے قبل طلاق ہوجانے کی صورت میں حق مہر کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • نکاح نامہ میں "خصوصی شرائط "کے خانے میں لکھے ہوئے سونے کی حیثیت

    یونیکوڈ   مہر 3
  • خاوند کا واپسی کی صراحت کیساتھ بیوی کا مہر اور سامانِ جہیزفروخت کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • عورت کے انتقال پر مہر اور بوقتِ رخصتی دئے جانے والے تحائف کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر کی عدم ادائیگی پر شوہر کو نقل مکانی سے روکنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • رخصتی سے قبل طلاق کی صورت میں مہر کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 1
  • دلہن کو شادی پر دیے ہوئے سونے کی واپسی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • نکاح نامہ میں , مہر سے ہٹ کر بعنوان گفٹ, لکھی گئی اشیاء کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر کی ادائیگی کے بغیر رخصتی کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • شادی پر دئیے ہوئے سونے کی واپسی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر مقرر کرنے کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   مہر 0
  • داماد سے جدائی لینے کی صورت میں حق مہر کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • بیوی کے مطالبۂ طلاق کی صورت میں مہرِ مؤجل کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • بیوی کا, حق مہر ایک بار معاف کردینے کے بعد پھر مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • طلاق کے بعد شوہر کے لیے زیورات کی واپسی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مجلس نکاح میں حق مہر کا ذکر نہ کرنا

    یونیکوڈ   مہر 1
  • قسطوں میں مہر ادا کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مہر 0
  • بیوی سے زبردستی مہر معاف کروانا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • لڑکی والوں کی طرف سے شادی میں نامعقول شرائط لگاکر رخصتی میں تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • غیر مؤجل حق مہر کی ادائیگی سے پہلے ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر کی کم از کم مقدار کیا ہے؟

    یونیکوڈ   مہر 0
  • مہر میں اختلاف کی صورت میں کونسا مہر لازم ہوگا؟

    یونیکوڈ   مہر 0
  • طلاق کے وقت حق مہرسے دستبرداری کے باوجودشوہرکاحق مہراداکرنا

    یونیکوڈ   مہر 0
  • پانچ وقت کی نماز کی پابندی کو حق مہر مقرر

    یونیکوڈ   مہر 0
Related Topics متعلقه موضوعات