اشیاء و مصارف مسجد

مسجد کے فنڈ کے کسی کے تالاب میں پانی ڈال کر استعمال کرنا

فتوی نمبر :
85643
| تاریخ :
2025-08-27
عبادات / احکام مسجد / اشیاء و مصارف مسجد

مسجد کے فنڈ کے کسی کے تالاب میں پانی ڈال کر استعمال کرنا

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرح متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک مسجد میں پانی کا انتظام نہیں ہے لہذا مسجد کے سامنے ایک پڑوسی کی ذاتی تالاب ہے اب مسجد کے متولی اور نمازی حضرات کا یہ مشورہ ہے کہ اگر ہم پڑوسی کی رضامندی سے اس کے ذاتی تالاب میں ایک ٹینکر پانی مسجد کے وقف رقم سے ڈال دیں اور دو ٹینکر پانی وہ خود اپنے پیسوں سے ڈال دے اس طرح ہم مشترکہ طور پر مسجد کی ضروریات میں پانی استعمال کریں اوروہ اپنے گھر کی ضروریات میں تو اس طرح کا معاملہ شرعاً درست ہوگا یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں رقم دینے والے کی اجازت یا ان کے علم میں لا کر مسجد کی رقم سے انتظامی مجبوری کی بنا پر اگرچہ وقتی طور پر پانی کا ٹینکر خرید کر مذکور شخص کے تالاب میں ڈالنا اور پھر مشترک پانی میں سے پانی مسجد کی ضروریات کے لئے استعمال میں لانے کی گنجائش ہے، بشرطیکہ مسجد میں اس پانی میں سے کم از کم تہائی پانی استعمال میں آنا یقینی ہو، تاہم منتظمین کو چاہیئے کہ وہ مسجد کے لئے الگ سے کسی تالاب مہیا کرنے کی کوشش کرے تاکہ کسی قسم کا ابہام باقی نہ رہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھندیۃ: وإذا أراد أن يصرف شيئا من ذلك إلى إمام المسجد أو إلى مؤذن المسجد فليس له ذلك، إلا إن كان الواقف شرط ذلك في الوقف، كذا في الذخيرة الخ ( کتاب الوقف، ج: 2، ص: 463، ط: ماجدیۃ )۔
و فی البحر الرائق: وفي الإسعاف وليس لمتولي المسجد أن يحمل سراج المسجد إلى بيته ولا بأس بأن يترك سراج المسجد فيه من المغرب إلى وقت العشاء ولا يجوز أن يترك فيه كل الليل إلا في موضع جرت العادة فيه بذلك كمسجد بيت المقدس ومسجد النبي صلى الله عليه وسلم والمسجد الحرام أو شرط الواقف تركه فيه كل الليل كما جرت العادة به في زماننا الخ ( کتاب الوقف، ج: 5، ص: 420، ط: رشیدیۃ )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
قائرات تبیک عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 85643کی تصدیق کریں
0     351
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مسجد کے اضافی سامان اور پرانی مسجد کو ختم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مقامی تبلیغی حضرات کا مسجد میں کھانا،پینا اور لائٹ وغیرہ استعمال کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد کی اشیاء جنریٹر وغیرہ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اسکین   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • کسی وجہ سے مسجد کو بیچنا،اور اسکی اشیاء کے مصرف کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اشیاء و مصارف مسجد 2
  • مسجد کے پیسوں سے وکیل کی فیس دینا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • ٹیکس چھپانا - ملکی قوانین کی خلاف ورزی

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • امامِ مسجد کا ، مسجد کی طرف سے دیے گۓ گھر میں، مسجد کی بجلی ،گیس اور پانی استعمال کرنا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 3
  • دھوکہ دہی اور غلط بیانی سے کسی کے کفر کا فتوی نکلوانا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • شوہر کو گالی دینے سے ایمان و نکاح پر کوئی فرق پڑتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • شہید مسجد کی لکڑی و ملبہ بیچنے کا حکم

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مستقل طور پر مختص کرکے مسجد کی دوسری منزل پر نماز پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد کی پرانی اشیاء بیچ کران پیسوں سے نئی اشیاء خریدنے کا حکم

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 1
  • مسجد کی زمین پر مدرسہ بنانا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد کے کمرے کو کرایہ پر دے کر اس کی آمدنی مسجد میں استعمال کرنا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • کیامسجد کی کوئی چیز مسجد کے علاوہ باہر استعمال کرنا شرعاً درست ہے؟

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد کے پانی سے وضو کرکے بغیر عبادت کے نکلنا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد منہدم کرکے دوسری جگہ مسجد بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • خادمِ مسجد کو مسجدکی گیس سے کنکشن دینے کا حکم

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد کی وقف زمین عام آدمی استعمال کرسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • فتنہ کے ڈر سے مسجد فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 1
  • ختم قرآن کے موقع پر بچوں کی طرف سے قاری صاحب کو دی جانے والی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • بلاضرورت مسجد کا لاؤد اسپیکر استعمال کرنا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مصلی (جائےنماز)کی چھت پر امام مسجد کے لیے رہائش اختیار کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد کا چندہ خرچ کرنے سے متعلق سوالات

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • ایک مسجد کو بیچ کر اس کی رقم سے دوسری مسجد بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   اشیاء و مصارف مسجد 0
Related Topics متعلقه موضوعات