اشیاء و مصارف مسجد

مسجد کے پیسے ذاتی استعمال میں لانا

فتوی نمبر :
88862
| تاریخ :
2025-11-16
عبادات / احکام مسجد / اشیاء و مصارف مسجد

مسجد کے پیسے ذاتی استعمال میں لانا

مقتدی مسجد کےامام کے پاس مسجد کے پانی کے لئے پیسہ جمع کرتے ہیں یا کبھی چندہ کرتاہے، اگر پانی موجود ہو تو وہ پیسہ اپنے استعمال میں لاتا ہے ،جب پانی ختم ہو تو پانی پھر ڈالتا ہے ۔تو وہ استعمال میں لانا پیسوں کا اس کے لئے جائز ہے؟ یا دینے والوں سے اجازت لینا ہوگا؟انتظامیہ خود بھی چندہ کرکے مسجد کے کسی بھی کام میں وہ پیسہ نہیں لگاتے ،لیکن امام لگاتا ہے اور خود استعمال بھی کرتا ہے تو لوگو کا امام پر بھروسہ ہے اسے پیسہ دیتے ہیں لیکن انتظامیہ کو نہیں دیتے ان پر بھروسہ بھی نہیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو مسجد کے مصارف کے لئے جمع شدہ رقم کی حیثیت امانت کی ہوتی ہے خواہ یہ رقم امام مسجد کے پاس جمع ہو یا کمیٹی کے پاس دونوں کے لئے اس رقم کو مسجد کے اس متعین مصارف کے علاوہ کسی دوسری جگہ خرچ کرنا یا وقتی طور پر اپنے استعمال میں لانا ( اگرچہ بعد میں مسجد کی رقم میں واپس جمع کی جاتی ہو) شرعاً جائز نہیں ۔لہذا اگر سوال میں مذکور امام صاحب واقعۃً مسجد کے چندہ سے کچھ رقم چندہ دہندگان کی اجازت کے بغیر وقتی طور پر اپنی ضروریات میں خرچ کرتا ہو، تو ان کا یہ طرز عمل شرعاً درست نہیں اس لئے انہیں اس طریقہ کار سے اجتناب لازم ہے،البتہ اگر مجبوری میں اس طرح رقم سے خرچ کرنے کی ضرورت پیش آجائے اور اس وقت وہ رقم مسجد کی اخراجات سے زائد بھی ہو تو مسجد انتظامیہ کے علم میں لانے اور چندہ دہندگان کی اجازت کے بغیر بطور قرض اس رقم کو خرچ کرنے کی گنجائش ہو سکتی ہے، تاہم بعض اہل علم اس کی بھی اجازت نہیں دیتے اس لئے اس سے بھی اجتناب بہتر ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھندیۃ: وإذا أراد أن يصرف شيئا من ذلك إلى إمام المسجد أو إلى مؤذن المسجد فليس له ذلك، إلا إن كان الواقف شرط ذلك في الوقف، كذا في الذخيرة الخ (کتاب الوقف، ج: 2، ص: 463، ط: ماجدیۃ)۔
و فی البحر الرائق: قال في جامع الفصولين ليس للمتولي إيداع مال الوقف والمسجد إلا ممن في عياله ولا إقراضه فلو أقرضه ضمن وكذا المستقرض وذكر أن القيم لو أقرض مال المسجد ليأخذه عند الحاجة وهو أحرز من إمساكه فلا بأس به وفي العدة يسع المتولي إقراض ما فضل من غلة الوقف لو أحرز. الخ (تصرفات الناظر فی الوقف، ج: 5، ص: 259، ط: رشیدیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
قائرات تبیک عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 88862کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مسجد کے اضافی سامان اور پرانی مسجد کو ختم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مقامی تبلیغی حضرات کا مسجد میں کھانا،پینا اور لائٹ وغیرہ استعمال کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد کی اشیاء جنریٹر وغیرہ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اسکین   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • کسی وجہ سے مسجد کو بیچنا،اور اسکی اشیاء کے مصرف کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اشیاء و مصارف مسجد 2
  • مسجد کے پیسوں سے وکیل کی فیس دینا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • ٹیکس چھپانا - ملکی قوانین کی خلاف ورزی

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • امامِ مسجد کا ، مسجد کی طرف سے دیے گۓ گھر میں، مسجد کی بجلی ،گیس اور پانی استعمال کرنا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 3
  • دھوکہ دہی اور غلط بیانی سے کسی کے کفر کا فتوی نکلوانا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • شوہر کو گالی دینے سے ایمان و نکاح پر کوئی فرق پڑتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • شہید مسجد کی لکڑی و ملبہ بیچنے کا حکم

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مستقل طور پر مختص کرکے مسجد کی دوسری منزل پر نماز پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد کی پرانی اشیاء بیچ کران پیسوں سے نئی اشیاء خریدنے کا حکم

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 1
  • مسجد کی زمین پر مدرسہ بنانا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد کے کمرے کو کرایہ پر دے کر اس کی آمدنی مسجد میں استعمال کرنا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • کیامسجد کی کوئی چیز مسجد کے علاوہ باہر استعمال کرنا شرعاً درست ہے؟

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد کے پانی سے وضو کرکے بغیر عبادت کے نکلنا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد منہدم کرکے دوسری جگہ مسجد بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • خادمِ مسجد کو مسجدکی گیس سے کنکشن دینے کا حکم

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد کی وقف زمین عام آدمی استعمال کرسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • فتنہ کے ڈر سے مسجد فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 1
  • ختم قرآن کے موقع پر بچوں کی طرف سے قاری صاحب کو دی جانے والی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • بلاضرورت مسجد کا لاؤد اسپیکر استعمال کرنا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مصلی (جائےنماز)کی چھت پر امام مسجد کے لیے رہائش اختیار کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد کا چندہ خرچ کرنے سے متعلق سوالات

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • ایک مسجد کو بیچ کر اس کی رقم سے دوسری مسجد بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   اشیاء و مصارف مسجد 0
Related Topics متعلقه موضوعات