اشیاء و مصارف مسجد

چوری کی بجلی استعمال ہونے والی مسجد میں نماز کا حکم

فتوی نمبر :
92580
| تاریخ :
2026-02-24
عبادات / احکام مسجد / اشیاء و مصارف مسجد

چوری کی بجلی استعمال ہونے والی مسجد میں نماز کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ! کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلےکے بارے میں کہ ہماری سوسائٹی کی مسجد میں ابھی تک KE کی بجلی نہیں ہے، مسجد انتظامیہ اور مسجد کے امام صاحب نے سولر کی بجلی ہونے کے باوجود مسجد میں کنڈے چوری کی بجلی کا انتظام کر دیا ہے، آپ سے گزارش ہے کہ مہربانی فرما کر رہنمائی کریں کہ اس مسجد میں نماز اور تراویح پڑھنا جائز ہے کہ نہیں؟ رمضان کا مہینہ چل رہا ہے، فکر ہےکہ ہماری نمازیں خراب نہ ہوں۔ شکریہ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

بجلی کا کنڈا (غیر قانونی کنکشن) کسی ذاتی جگہ مثلاً گھر، دوکان، کار خانہ وغیرہ یا کسی رفاہی وعوامی مقام، مثلا مسجد، مدرسہ ، ہسپتال وغیرہ میں لگایا جائے، بہر صورت شرعاً ناجائز اور گناہ ہے ، جس سے احتراز لازم ہے، البتہ اگر کسی مسجد میں اس طرح ناجائز طریقے سے حاصل کی گئی بجلی کا استعمال ہو رہا ہو، تو ایسا کرنا اگرچہ گناہ سے خالی نہیں، لیکن اس سے مسجد میں ادا کی جانے والی نماز اور تراویح درست ادا ہوجائےگی، کیونکہ نماز کی صحت کے لیے جگہ اور برقی سہولت کا حلال ہونا شرط نہیں ،بلکہ طہارت ، قبلہ اور ارکان نماز کی درستگی شرط ہے، لہذا اس مسجد میں نماز اور تراویح ادا کرنا جائز ہے، البتہ انتظامیہ پر لازم ہے کہ فوراً اس ناجائز طریقے کو ختم کر کے قانونی بجلی (جیسے KE یا سولر سسٹم ) کا انتظام کرے ، تاکہ مسجد کی حرمت بھی محفوظ رہے اور گناہ سے بھی بچا جاسکے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی شرح المجلۃ: لایجوز لاحد أن یتصرف فی مال الغیر بلا اذنہ الخ (1/262 المادۃ 96)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حمزہ منان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 92580کی تصدیق کریں
0     13
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مسجد کے اضافی سامان اور پرانی مسجد کو ختم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مقامی تبلیغی حضرات کا مسجد میں کھانا،پینا اور لائٹ وغیرہ استعمال کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد کی اشیاء جنریٹر وغیرہ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اسکین   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • کسی وجہ سے مسجد کو بیچنا،اور اسکی اشیاء کے مصرف کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اشیاء و مصارف مسجد 2
  • مسجد کے پیسوں سے وکیل کی فیس دینا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • ٹیکس چھپانا - ملکی قوانین کی خلاف ورزی

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • امامِ مسجد کا ، مسجد کی طرف سے دیے گۓ گھر میں، مسجد کی بجلی ،گیس اور پانی استعمال کرنا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 3
  • دھوکہ دہی اور غلط بیانی سے کسی کے کفر کا فتوی نکلوانا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • شوہر کو گالی دینے سے ایمان و نکاح پر کوئی فرق پڑتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • شہید مسجد کی لکڑی و ملبہ بیچنے کا حکم

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مستقل طور پر مختص کرکے مسجد کی دوسری منزل پر نماز پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد کی پرانی اشیاء بیچ کران پیسوں سے نئی اشیاء خریدنے کا حکم

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 1
  • مسجد کی زمین پر مدرسہ بنانا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد کے کمرے کو کرایہ پر دے کر اس کی آمدنی مسجد میں استعمال کرنا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • کیامسجد کی کوئی چیز مسجد کے علاوہ باہر استعمال کرنا شرعاً درست ہے؟

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد کے پانی سے وضو کرکے بغیر عبادت کے نکلنا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد منہدم کرکے دوسری جگہ مسجد بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • خادمِ مسجد کو مسجدکی گیس سے کنکشن دینے کا حکم

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد کی وقف زمین عام آدمی استعمال کرسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • فتنہ کے ڈر سے مسجد فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 1
  • ختم قرآن کے موقع پر بچوں کی طرف سے قاری صاحب کو دی جانے والی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • بلاضرورت مسجد کا لاؤد اسپیکر استعمال کرنا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مصلی (جائےنماز)کی چھت پر امام مسجد کے لیے رہائش اختیار کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد کا چندہ خرچ کرنے سے متعلق سوالات

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • ایک مسجد کو بیچ کر اس کی رقم سے دوسری مسجد بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   اشیاء و مصارف مسجد 0
Related Topics متعلقه موضوعات