شوهر و بیوی کے حقوق

بیوی کا شوہر سے اپنے والدین کے گھر رہنے پر اصرار کرنا

فتوی نمبر :
95424
| تاریخ :
2026-05-17
معاشرت زندگی / ازدواجی مسائل / شوهر و بیوی کے حقوق

بیوی کا شوہر سے اپنے والدین کے گھر رہنے پر اصرار کرنا

میں ایک انجینئر ہوں اور میری بیوی ڈاکٹر ہے۔ ہم دونوں ملازمت کرتے ہیں اور امریکہ میں رہتے ہیں۔ ہمارے والدین کراچی، پاکستان میں ایک ہی شہر میں قریب قریب رہتے ہیں۔ میں اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا ہوں۔ جب بھی ہم پاکستان جاتے ہیں تو میری بیوی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ زیادہ تر وقت اپنے والدین کے ساتھ گزارے۔ میں کہتا ہوں کہ ہم آدھا آدھا وقت دونوں گھروں میں گزاریں، جبکہ اس بار میں اسے زیادہ سہولت دیتے ہوئے کہہ رہا ہوں کہ وہ صرف دو دن میرے والدین کے ساتھ رہے اور پانچ دن اپنی والدہ کے گھر سکون سے گزارے۔ اس کے باوجود اس کا کہنا ہے کہ میں زیادتی کر رہا ہوں اور اسے مکمل آزادی نہیں دے رہا۔ براہِ کرم اس مسئلے کا حل بتائیں اور یہ بھی کہ کس کی غلطی ہے اور کس کا مطالبہ غیر مناسب ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں مذکور تفصیل کے مطابق، سائل کا اپنی اہلیہ سے یہ مطالبہ کرنا کہ پاکستان آمد کے بعد وہ اپنے قیام کے کچھ دن سائل اور اس کے والدین کے ساتھ گزارے اور باقی دن اپنے والدین کے ساتھ گزار لے، شرعاً و عرفاً ایک معقول اور جائز مطالبہ ہے، خصوصاً جبکہ سائل اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا بھی ہے۔ مزید یہ کہ سائل نے اپنی اہلیہ کی خواہش اور سہولت کا لحاظ کرتے ہوئے اس کے والدین کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کی گنجائش بھی دی ہے۔ لہٰذا مذکورہ صورت میں سائل کے اس مطالبہ کو زیادتی، ناانصافی یا غیر مناسب مطالبہ قرار دینا درست نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی التنزیل العزیز: {وَعَاشِرُوهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ} [النساء: 19]
وفیہ أیضاً: {فَالصَّالِحَاتُ قَانِتَاتٌ} [النساء: 34]
وفی الأشباه والنظائر لابن نجيم: المعروف عرفاً كالمشروط شرطاً(ص: 93)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
جنید الرحمن سکھروی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 95424کی تصدیق کریں
0     22
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شادی کے بعد بیوی کے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی اپنے شوہر سے جیب خرچی مانگ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر بیوی کی دلجوئی کے لئے میک اپ کرواسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی شوہرکے مطالبے پر بالوں پر ہرارنگ کرسکتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا شوہر اجازت دے تو بیوی روزانہ اپنے والدین کو ملنے جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 5
  • دیور کا بھابھی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • لڑکی کے جہیز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • سسرال والوں کا بہو سے گھر کا سارا کام لینا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نکاح نامے میں بطور حق مہر سونے کی مقدار لکھی جائے یا مالیت؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • میاں بیوی کے تنازع کا حل

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • اگر ساس بہو کو ناجائز تنگ کرے تو بیٹے کی کیا ذمہ داری بنتی ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شادی کے موقع پر لڑکی کو دیے گئے زیورات کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے والدین کی خدمت کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • عرصہ سات سال سے بیوی کے ساتھ بات چیت نہ کرنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی کے شوہر کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا پہلی بیوی شوہر کو دوسری بیوی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے سے منع کر سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا بیوی پر شوہر کی ہر بات ماننا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی کے ہمبستری کے مطالبہ پر شوہر کا منع کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • ازدواجی حقوق اور نان و نفقہ ادا نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • گھریلو معاملات درست نہ ہونے پر بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • دو شادیاں کرنے کی صورت میں ہر ایک بیوی کے حقوق

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بھوؤں کو باریک کرنے والی عورت کی نمازکا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے حقوق ادا نہ کرنے والی بیوی کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات