احکام وصیت

نواسیوں اور پوتیوں کیلئے کی ہوئی وصیت کا حکم

فتوی نمبر :
95997
| تاریخ :
2026-06-03
معاملات / ترکات / احکام وصیت

نواسیوں اور پوتیوں کیلئے کی ہوئی وصیت کا حکم

میری والدہ اپنی زندگی میں کہتی تھیں کہ میرا زیور جس میں 2 کڑے، 2 لاکٹ اور 5 بندے تھے۔ میرے انتقال کے بعد 2 کڑے میری نواسیوں کو دے دینا، میرے 2 لاکٹ بیچ کر صدقہ جاریہ میں ان کی رقم لگا دینا اور یہ 5 بندے میری پوتیوں کو دے دینا۔ ان کے زیور کی کل رقم ان کی پوری جائیداد کے ایک تہائی سے کم ہے۔ ان کا انتقال 2017 میں ہو گیا تھا۔ کیا یہ زیور کی تقسیم ان کے بتائے ہوئے طریقے سے کرنا جائز ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

نواسی اور پوتی حقیقی اولاد کی موجودگی میں چونکہ وارث نہیں بنتی ،لہذا صورتِ مسئولہ میں مذکور پوتیاں اور نواسیاں اگر اپنی نانی اور دادای سے وارث نہ بن رہی ہوں تو ان کے حق میں کی گئی مذکور وصیت شرعاً معتبر ہے، اور چونکہ مذکور وصیت کل ترکہ کی ایک تہائی سے کم مال میں ہیں جیسا کہ سوال میں مذکور ہے اس لیے اس وصیت پر عمل کرتے ہوئے دو کڑے نواسیوں اور پانچ بندے پوتیوں کے درمیان تقسیم کرنا اور بقیہ دو لاکٹ اللہ کے راہ میں دینا شرعاً لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الدر المختار:وشرائطها كون الموصي أهلا للتمليك) فلم تجز من صغير ومجنون ومكاتب إلا إذا أضاف لعتقه كما سيجيء (وعدم استغراقه بالدين) لتقدمه على الوصية كما سيجيء (و) كون (الموصى له حيا وقتها) تحقيقا أو تقديرا ليشمل الحمل الموصى له فافهمه فإن به يسقط إيراد الشرنبلالي (و) كونه (غير وارث) وقت الموت (ولا قاتل)الخ(كتاب الوصايا،ج:6،ص:649،مط:ایچ ایم سعید)
وفیہ ایضاً:وركنها قوله:وأوصيت بكذا لفلان وما يجري مجراه من الألفاظ المستعملة فيها)الخ(كتاب الوصايا،ج:6،ص:650،مط:ایچ ایم سعید)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حذیفہ الف زر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 95997کی تصدیق کریں
0     8
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • لے پالک بیٹےکو ساری جائیداد دینے کی وصیت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام وصیت 0
  • والد کا کسی بیٹے کو زیادہ حصہ دینے کی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وصیت 0
  • والد کی وفات کے بعد ان کی خواہش کی شرعی حیثیت -والد کی اپنی زندگی میں کی گئی غیر مساوی تقسیم کے , ان کے انتقال کے بعد اعادے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • ساری جائیداد بیٹوں کو دیکر بیٹوں کو محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • زیورات کو صدقہ کرنے کی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • باپ کی طرف سے مخصوص جائیداد میں وصیت کی وجہ سے بھائیوں کا بہنوں کو ان کا پورا حق نہ دینا

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • زمین مالک کے نام انتقال کرتے وقت انتقال میں بلا وجہ رکاوٹ بننا

    یونیکوڈ   احکام وصیت 1
  • والد کا بیٹوں کو ہدیہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • یتیم پوتوں کیلئے دادا کی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • بیوی کے حق میں کی گئی وصیت-اور سوتیلے بھتیجوں کا میراث میں حصہ دار ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • وارث کی لئے کی ہوئی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • مسجد کیلئے وصیت کردہ مکان واپس لینا

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • کل مال کی وصیت اور وارث کے حق میں کی ہوئی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 1
  • کسی خاص مقبرہ میں دفن کرنے کی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • بیٹیوں کیلئے کی ہوئی وصیت اور مکان کی ملکیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • وارث کی گئی وصیت پر اگر باقی ورثاء رضامند ہوں تو کیا حکم ہے ؟

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • والدہ کا ترکے میں سے بیٹی کو حصہ نہ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • وارث کے لئے وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • والد کا اپبے بیٹیوں کے حق میں وصیت کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • کیا وصی یتیم بچوں کے مال سے تجارت کرسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • تعمیر کو بیوی کے نام کرنے سے اس کی ملکیت کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وصیت 0
  • زندگی میں اپنے مال وجائیداد تقسیم کرنے کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وصیت 0
  • ”سی ایس ڈی“سے قسطوں پر موٹر سائیکل خریدنے کاحکم

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وصیت 0
  • بیٹیوں کے حق میں وصیت کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وصیت 0
Related Topics متعلقه موضوعات