احکام وصیت

والد کا دو بیٹوں پر تیسرے بیٹے کو گھر لے کر دینے کی ذمہ داری ڈالنا

فتوی نمبر :
98114
| تاریخ :
2026-08-03
معاملات / ترکات / احکام وصیت

والد کا دو بیٹوں پر تیسرے بیٹے کو گھر لے کر دینے کی ذمہ داری ڈالنا

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مجھے وراثت، ہبہ اور وصیت کے ایک معاملے میں شرعی رہنمائی درکار ہے۔میرے دادا کے 8 بچے تھے، جن میں 4 بیٹے اور 4 بیٹیاں تھیں۔ میری دادی کا انتقال میرے دادا سے پہلے ہو چکا تھا۔
1۔ میرے والد صاحب کو حکومت کی طرف سے ایک پلاٹ الاٹ ہوا تھا، بعد میں وہ پلاٹ میری دادی کے نام منتقل ہو گیا۔ اس کے بعد میری دادی نے اپنی زندگی میں وہ پلاٹ ہبہ (گفٹ ) کے ذریعے میرے ایک چچاعبدالطیف کو دے دیا، اور پلاٹ باقاعدہ ان کے نام منتقل بھی ہو گیا۔2۔ میرے دادا نے اپنی زندگی میں اپنا گھر میرے والد صاحب کو ہبہ (گفٹ)کر دیا تھا۔ گھر کا قبضہ بھی والد صاحب کے حوالے کر دیا گیا تھا۔ گھر کے کاغذات اور لیز بھی والد صاحب کے نام ہیں، اور اس ہبہ پر اس وقت کسی وارث نے کوئی اعتراض نہیں کیا۔3۔ اس کے بعد میرے دادا نے زبانی یہ وصیت کی کہ میرے والد صاحب اور جس چچا عبدالطیف کودادی نے پلاٹ گفٹ کیا تھا دونوں مل کر تیسرے چچا یعقوب کو ایک گھر لے کر دیں۔ اس زبانی وصیت کے کچھ گواہ بھی موجود ہیں۔
1۔ کیا میرے دادا کی یہ زبانی وصیت شرعاً لازم ہے؟2۔ کیا میرے والد صاحب اور میرے چچا عبدالطیف پر شرعاً لازم ہے کہ وہ اس وصیت کے مطابق چچا یعقوب کو گھر لے کر دیں؟3۔ اگر کچھ ورثاء اس وصیت کو مانتے ہوں اور کچھ نہ مانتے ہوں، تو ایسی صورت میں شرعی حکم کیا ہے؟4۔ اگر اس زبانی وصیت پر دو گواہ موجود ہوں، تو کیا اس سے شرعی حکم میں کوئی فرق آ جاتا ہے۔
براہِ کرم قرآن و سنت کی روشنی میں اس مسئلے کی تفصیلی شرعی رہنمائی فرما دیں۔جزاکم اللہ خیراً۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح رہے کہ وصیت اپنے مال سے متعلق کی جاتی ہے کہ میرا مال میرے مرنے کے بعد فلاں کو دیا جائے، کسی اور کے مال میں تصرف سے متعلق وصیت کی شرعاً کوئی حیثیت نہیں۔لہذا سائل کے دادا کی طرف سے سائل کے والد اور چچا کو اس بات کی وصیت کرنا کہ وہ اپنے اپنے مال سے تیسرے چچا کو گھر بنا کر دیں، شرعاً سائل کے والد اور چچا اس پر عمل کرنے کے مکلف نہیں اور نہ ہی اسے پورا کرنا ان پر لازم ہے۔ البتہ اگر صلہ رحمی کی بنیاد پر اور باپ کی بات کا لحاظ رکھتے ہوئے نیز یہ دیکھتے ہوئے کہ دونوں میں سے ہر ایک کو والدین کی طرف سے ان کی جائیداد میں سےمکان مل چکا ہے وہ دونوں مل کر تیسرے چچا کو گھردلا دیں یا حسبِ استطاعت تعاون کریں تو یہ درست ہے اور ایسا ہی کرنا چاہئیے۔

مأخَذُ الفَتوی

الموسوعة الفقهية الكويتية: ترتيب الحقوق المتعلقة بالتركة: 21 - لا خلاف بين الفقهاء في أن الحقوق المتعلقة بالتركة ليست على مرتبة واحدة، وأن بعضها مقدم على بعض، فيقدم من حيث الجملة تجهيز الميت وتكفينه، ثم أداء الدين، ثم تنفيذ وصاياه، والباقي للورثة. الخ (11/ 216)۔
و فی درر الحکام فی شرح مجلۃ الاحکام: (المادة 96) : لا يجوز لأحد أن يتصرف في ملك الغير بلا إذنه هذه المادة مأخوذة من المسألة الفقهية (لا يجوز لأحد التصرف في مال غيره بلا إذنه ولا ولايته) الواردة في الدر المختار. (المادة 97) :لا يجوز لأحد أن يأخذ مال أحد بلا سبب شرعي.(بلا سبب شرعي) لأنه بالأسباب الشرعية كالبيع، والإجارة، والهبة، والكفالة، والحوالة يحق أخذ مال الغير. الخ(المقالة الثانية في بيان القواعد الكلية الفقهية ج:1 ص:98 ط: دار الجیل)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 98114کی تصدیق کریں
0     7
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • لے پالک بیٹےکو ساری جائیداد دینے کی وصیت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام وصیت 0
  • والد کا کسی بیٹے کو زیادہ حصہ دینے کی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وصیت 0
  • والد کی وفات کے بعد ان کی خواہش کی شرعی حیثیت -والد کی اپنی زندگی میں کی گئی غیر مساوی تقسیم کے , ان کے انتقال کے بعد اعادے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • ساری جائیداد بیٹوں کو دیکر بیٹوں کو محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • زیورات کو صدقہ کرنے کی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • باپ کی طرف سے مخصوص جائیداد میں وصیت کی وجہ سے بھائیوں کا بہنوں کو ان کا پورا حق نہ دینا

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • زمین مالک کے نام انتقال کرتے وقت انتقال میں بلا وجہ رکاوٹ بننا

    یونیکوڈ   احکام وصیت 1
  • والد کا بیٹوں کو ہدیہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • یتیم پوتوں کیلئے دادا کی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • بیوی کے حق میں کی گئی وصیت-اور سوتیلے بھتیجوں کا میراث میں حصہ دار ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • وارث کی لئے کی ہوئی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • مسجد کیلئے وصیت کردہ مکان واپس لینا

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • کل مال کی وصیت اور وارث کے حق میں کی ہوئی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 1
  • کسی خاص مقبرہ میں دفن کرنے کی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • بیٹیوں کیلئے کی ہوئی وصیت اور مکان کی ملکیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • وارث کی گئی وصیت پر اگر باقی ورثاء رضامند ہوں تو کیا حکم ہے ؟

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • والدہ کا ترکے میں سے بیٹی کو حصہ نہ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • وارث کے لئے وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • والد کا اپبے بیٹیوں کے حق میں وصیت کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • کیا وصی یتیم بچوں کے مال سے تجارت کرسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   احکام وصیت 0
  • تعمیر کو بیوی کے نام کرنے سے اس کی ملکیت کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وصیت 0
  • زندگی میں اپنے مال وجائیداد تقسیم کرنے کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وصیت 0
  • ”سی ایس ڈی“سے قسطوں پر موٹر سائیکل خریدنے کاحکم

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وصیت 0
  • بیٹیوں کے حق میں وصیت کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وصیت 0
Related Topics متعلقه موضوعات