اولاد کے حقوق

والدین کا کسی کو دی ہوئی بیٹی کے ساتھ فرق کرنا

فتوی نمبر :
92876
| تاریخ :
2026-03-03
معاشرت زندگی / حقوق و فرائض / اولاد کے حقوق

والدین کا کسی کو دی ہوئی بیٹی کے ساتھ فرق کرنا

ایک بھائی کی جڑواں بیٹیاں ہوئیں تو سب نے یہی کہا کہ ایک بیٹی اپنے بڑے بھائی جن کی کوئی اولاد نہیں ہے، ان کو دے دو تو انہوں نے نیکی سمجھ کر اپنی بیٹی بھائی کو دے دی ، اس بات کو دس سال ہوگئے ہیں ، بچی وہاں بہت خوش ہے، وہ اس کی اچھی تربیت کررہے ہیں ، مگر جو والدین ہیں، وہ اس بچی کے ساتھ ویسا سلوک نہیں کر پارہے جیسا اپنے دوسرے بچوں کے ساتھ ہے تو اس بارے میں بتائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں ایک بھائی کا اپنی بیٹی تربیت و پرورش کی غرض سے دوسرے بھائی کو دیناشرعاً جائز ہے، لیکن بچی کے حقیقی والدین کو اپنی اس بیٹی کے ساتھ بھی دیگر بچوں کی طرح محبت، شفقت، صلہ رحمی اور عدل کا برتاؤ کرناچاہیے ،بلاوجہ اس کے ساتھ بے رخی اختیار کرنا یا اس کے اور دیگر بچوں میں فرق کرنا درست نہیں ،جس سے احترازچاہیے۔
نیزبچی کی پرورش کرنے والے(چچا ) پر لازم ہے کہ وہ اس بچی کی ولدیت اپنی طرف ہر گز منسوب نہ کرے اور نہ ہی قانونی کا غذات وغیرہ میں ولدیت کے خانہ میں اپنا نام درج کروائے ، کیونکہ یہ بات قرآن وحدیث کی روسے صراحۃً ممنوع ہے، لہذا اس سے اجتناب لازم ہے، البتہ سرپرست کے خانہ میں اپنا نام درج کرواسکتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی التفسير المظهري: فلا يثبت بالتبني شىء من احكام البنوة من الإرث و حرمة النكاح و غير ذلك اھ (7/283)۔
کما فی صحیح البخاری: حدثنا حامد بن عمر، حدثنا أبو عوانة، عن حصين، عن عامر، قال: سمعت النعمان بن بشير رضي الله عنهما، وهو على المنبر يقول: أعطاني أبي عطية، فقالت عمرة بنت رواحة: لا أرضى حتى تشهد رسول الله صلى الله عليه وسلم، فأتى رسول الله صلى الله عليه وسلم، فقال: إني أعطيت ابني من عمرة بنت رواحة عطية، فأمرتني أن أشهدك يا رسول الله، قال: «أعطيت سائر ولدك مثل هذا؟»، قال: لا، قال: «فاتقوا الله واعدلوا بين أولادكم»، قال: فرجع فرد عطيته (3/158 رقم الحدیث 2587)۔
وفی رد المحتار تحت قولہ (الاقرار بالولد الخ) قال ـ علیہ الصلوٰۃ والسلام ـ حین نزلت آیۃ الملاعنۃ (الی قولہ) وفي الصحیحین عنہ ـ علیہ الصلوٰۃ والسلام ـ (من ادعی أبا فی الإسلام غیر أبیہ وہو یعلم أنہ غیر أبیہ فالجنۃ علیہ حرام)۔ الخ (ج۳، ص493 مطلب الحمل يحتمل كونه نفخا باب لعان ط سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حمزہ منان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 92876کی تصدیق کریں
0     24
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • والد کااپنی اولادکے مال میں تصرف کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بیوی بچوں پر خرچ کرنےکا ثواب اور فضیلت

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والدین سے ان کی زندگی میں جائیداد میں حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • تین طلاقوں کے بعد ببچے کے حقِ پرورش کی تفصیلات

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • دین پر عمل کرنے والے کے لئےگھر والوں کا نامناسب رویہ اپنانا اور ناراض ہونا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بالغ بیٹی کا خرچہ کس کے ذمہ لازم ہے؟

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • عبادت گزار ہونے کے ساتھ گھر والوں کو اذیت دینے والی ساس کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والد کا اپنے بیٹے کو حرامی کہنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والد کا اولاد سے سخت رویہ رکھنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • کیاوالد کا اپنے لین دین کے متعلق اولاد کو بتانا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بچہ کا خرچہ نہ دینے کے بعد بچہ کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والد کا زمین بیٹوں کو ہدیہ کرکے بیٹیوں کو محروم کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • سوتیلے بیٹوں کو جائیداد دینے پر والد مرحوم کی جا ئیداد میں حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • باپ کا بیٹے کی زمین فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • اولاد کی تربیت کے خاطر مدرسہ بند کر دینا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والد اور بھائیوں کا رویہ اور عزت نفس کا خیال نہیں رکھنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والدین اور بچوں کی بیماری کی دیکھ بھال نہ کرنااور تبلیغ پر بیرون ملک جانا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والدین کے برے رویہ پر اولاد کیا کرے؟

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • اولاد کے درمیان, ہبہ و عطایا میں برابری و عدل کا حکم

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بیوی کا سوتیلی بیٹی کی پرورش نہ کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والد کا اپنی انا کی وجہ سے بیٹی کا گھر خراب کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بالغ ہونے کے بعد لڑکی کو والدین میں سے کسی کے پاس رہنے کا اختیار دینا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • سوتیلے بہن بھائیوں کا خرچہ اٹھانے کا حکم

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • بیٹے کے مطالبہ کے باجود والدین کا نکاح میں تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
  • والد کا اولاد کے حقوق ادا نہ کرنا

    یونیکوڈ   اولاد کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات