السلام علیکمم میرے پاس ایک پلاٹ ہے جو میں نے پانچ سال کی قسطوں پر خریدا ہے ،میں اس پلاٹ کو اپنی بیٹیوں کے لیے گھر بنانے کے مقصد سے رکھوں گا، یا مستقبل میں ان کی شادی کے وقت استعمال کروں گا، کیا مجھے اس پلاٹ پرزکاۃ ادا کرنی ہوگی؟ اگر ہاں تو زمین کی قیمت میں سے کتنی زکاۃ دینی ہوگی اور کیا زکاۃ ہر سال ادا کرنا ضروری ہے؟
صورت مسولہ میں سائل نے چونکہ یہ پلاٹ آگے فروخت کرنے کی نیت سے نہیں خریدا لہذا اس پلاٹ کی زکاۃ دینی سائل پر لازم نہ ہوگی
کما فی شرح الوقایۃ:حتى لو كان له عبد لا للخدمة، أو دار لا للسكنى، ولم ينو التجارة لا تجب فيهما الزكاة، وإن حال عليهما الحول الخ (کتاب الزکاۃ ج:2ص:200 الناشر: دار الوراق)
وفی موسوعۃ الفقھیۃ: اتفق الفقهاء على أنه يشترط في زكاة مال التجارة أن يكون قد نوى عند شرائه أو تملكه أنه للتجارة، والنية المعتبرة هي ما كانت مقارنة لدخوله في ملكه؛ لأن التجارة عمل فيحتاج إلى النية مع العمل، فلو ملكه للقنية ثم نواه للتجارة لم يصر لها، ولو ملك للتجارة ثم نواه للقنية وأن لا يكون للتجارة صار للقنية،الخ (المادۃ زکاۃ، الشرط الثالث: نية التجارة، ج23، ص271، ط: دار السلاسل، الکویت)