(+92) 0317 1118263

زکوۃ و نصاب زکوۃ

قسطوں پر خریدی گئی گاڑی پر زکوٰۃ کا حکم

فتوی نمبر :
60456
| تاریخ :
1999-02-02
عبادات / زکوۃ و صدقات / زکوۃ و نصاب زکوۃ

قسطوں پر خریدی گئی گاڑی پر زکوٰۃ کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مذکورہ مسئلے کے بارے میں کہ زید نے بکر سے تقریباً دو لاکھ ساٹھ ہزار پر ٹیکسی خریدی ،جس میں زید نے بکر کو چالیس ہزار یا ساٹھ ہزار یا کم و بیش روپے یک مشت دئیے، بقیہ کا ہر مہینے پانچ ہزار قسط تقرر ہوا تو اب زید کے جو چالیس ہزار روپے یا زائد روپے گاڑی میں ہیں آیا اس پر زکوٰۃ آتا ہے یا نہیں؟ آنے کی صورت میں مقدار کیا ہوگی؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب سے مستفید فرمائیں۔ شکریہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اپنی گھریلو ضرورت یا کرایہ پر دینے کیلئے جو گاڑی خریدی جائے اس گاڑی پر یا اس کی مالیت پر زکوٰۃ واجب نہیں، لہٰذا صورتِ مسئولہ میں جس گاڑی کا ذکر ہے وہ بھی اگر اسی قسم سے تعلق رکھتی ہے تو اس صورت میں شخصِ مذکور پر اس گاڑی کی اداکردہ قسطوں کی طرف سے زکوٰۃ نکالنا شرعاً واجب نہیں۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60456کی تصدیق کریں
8     2622
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات