کیا سونے کی زکوۃ ابھی کی قیمت کے حساب سے دی جائے گی یا کہ جس پہ خریدا تھا؟
واضح ہو کہ زکوۃ کی ادائیگی میں وقت ادا کی قیمت کا اعتبار ہوتا ہے، لہذا سونے کی زکوۃ موجودہ مارکیٹ ریٹ کے مطابق ادا کر نالازم ہو گا۔
کما في الدر المختار: (والمعتبر وزنهما أداء ووجوبا) لا قيمتهما اھ (2/ 297)
وفی حاشية ابن عابدين: (قوله: لا قيمتهما) نفي لقول زفر باعتبار القيمة في الأداء، وهذا إن لم يؤد من خلاف الجنس وإلا اعتبرت القيمة إجماعا كما علمت اھ (2/ 297)