میں نے اپنے بعض ایسے اثاثہ جات کی زکوٰۃ ادا کردی جو کہ قابل زکوٰۃ نہ تھے تو کیا میں اس ادا کی گئی زکوٰۃ کی رقم کو اپنے آئندہ سال کی زکوٰۃ پیشگی شمار کرلوں؟
جی ہاں! سائل نے جو رقم زکوٰۃ کی نیت سے پیشگی ادا کردی، اس کو آئندہ سال کی زکوٰۃ میں بھی شمار کرسکتا ہے۔
كما فی الهندیة: ولو عجّل زكوٰة الفین وله الف فقال ان أصبت الفا أخری قبل الحول فهی عنهما والا فهی عن هذه الف فی السنة الثانیة أجرأة، وفیه ایضا رجل له اربعمائة درهم فظن ان عندة خمسمائه فادی زكوة خمسمائه ثم علم فله ان یحسب الزیادة للسنة الثانیة. (ج۱، ص۱۷۶)