میری بیوی کام نہیں کرتی وہ ہاؤس وائف ہے سونا ان کی ملکیت ہے سونا ساڑھے سات تولہ سے زیادہ ہے تو پھر وہ زکوٰۃ کیسے ادا کرے؟ زکوٰۃ وہ خود ادا کریں گی یا پھر شوہر کو ادا کرنی ہوگی؟ اور سونا بیچ کر زکوٰۃ ادا کی جاسکتی ہے کیا؟ جواب عنایت فرمائیں۔ شکریہ
سونا چونکہ بیوی کی ملکیت میں ہے اس لئے اس کی زکوٰۃ بھی سائل کی بیوی پر لازم ہوگی اس کیلئے چاہے وہ سونا بیچ کر زکوٰۃ ادا کرے یا کوئی اور صورت اپنائے تاہم اگر سائل، بیوی کی اجازت سے بطورِ تبرع و احسان کے اس کی طرف سے زکوٰۃ ادا کرے تو یہ بھی شرعاً جائز اور درست ہے۔
فی البحر الرائق: (قولہ وملک نصاب حولی فارغ عن الدین وحوائجہ الأصلیۃ ولو تقدیرًا) (ج۲، ص۲۰۲)
وفی بدائع الصنائع: أن الزکوٰۃ عبادۃ عندنا والعبادہ لا تتأدی الا باختیار من علیہ إما بمباشرتہ بنفسہ أو بأمرہ وانابتہ غیرہ فیقوم النائب مقامہ فیصیر مؤدیا بید النائب۔ (ج۲، ص۵۳) واللہ اعلم